فیفا ورلڈ کپ 2018: کاؤنٹ ڈاؤن

محض 21 کھلاڑی ایسے ہیں جنہیں 2 دفعہ ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز حاصل ہے-

فہرست میں 16 برازیلین
4 اٹالین
اور ایک ارجنٹائینی کھلاڑی شامل ہے-

کافو اور رونالڈو نے 2002 میں آخری دفعہ ٹرافی کا شاپر ڈبل کیا تھا-

-----------------
چوبیس مئی ، 2018
21 دن باقی
 
آخری تدوین:
ورلڈ کپ 1982 میں ہنگری نے ال سلواڈور کو 10:1 سے ہرایا-
یوں ہنگری نے ورلڈ کپ کے ایک میچ میں زیادہ سے زیادہ گول اسکور کرنے کا اعزاز اپنے نام کر رکھا ہے-


-----------------
چھبیس مئی ، 2018
19 دن باقی
 
اب تک کے 20 ورلڈ کپ ایڈیشن میں 18 مرتبہ کم از کم ایک یورپئین ٹیم فائنل تک ضرور پہنچی ہے-


-----------------
ستائیس مئی ، 2018
18 دن باقی
 

یاز

محفلین
اب تک کے 20 ورلڈ کپ ایڈیشن میں 18 مرتبہ کم از کم ایک یورپئین ٹیم فائنل تک ضرور پہنچی ہے-


-----------------
ستائیس مئی ، 2018
18 دن باقی
باقی دو ورلڈکپس میں سے غالباً ایک فائنل تو ارجنٹائن پیراگوئے کا تھا۔
دوسرا کیا برازیل میکسیکو تھا؟
 
اب تک کے 20 ایڈیشنز میں ٹاپ ایٹھ مرحلے تک سب سے زیادہ جرمنی اور برازیل نے 17،17 دفعہ رسائی حاصل کی ہے-

-----------------
اٹھائیس مئی ، 2018
17 دن باقی
 
16 گولز کے ساتھ جرمن کھلاڑی مرسیلو کلوزے ورلڈ کپ کے آل ٹائم ٹاپ اسکورر ہیں-


-----------------
انتیس مئی ، 2018
16 دن باقی
 
Zabivaka زابی واکا رشیا ورلڈ کپ کے لئے ماسکوٹ منتخب کیا گیا ہے- ورلڈ کپ۔کی تاریخ میں 14ویں مرتبہ ماسکوٹ کا انتخاب کیا جا رہا ہے-


-----------------
اکتیس مئی ، 2018
14 دن باقی
 
فرنچ فٹبالر جسٹ فونٹین جی کو ورلڈ کپ کے سنگل ایڈیشن میں زیادہ سے زیادہ 13 گولز داغنے کا اعزاز حاصل ہے- انہوں یہ کارنامہ 1958 کے ورلڈ کپ میں سر انجام دیا-


-----------------
یکم جون ، 2018
13 دن باقی
 

ربیع م

محفلین
پچھلے ورلڈ کپ کے دوران ہم کوئٹہ میں تھے رمضان کا مہینہ تھا اور لوگ سڑکوں پہ پہ بڑی سکرینز لگا کر میچ دیکھتے تھے فائنل کے دوران کئی جگہوں پر یوں محسوس ہوتا تھا گویا پاکستان انڈیا کا میچ چل رہا ہو.
 
پچھلے ورلڈ کپ کے دوران ہم کوئٹہ میں تھے رمضان کا مہینہ تھا اور لوگ سڑکوں پہ پہ بڑی سکرینز لگا کر میچ دیکھتے تھے فائنل کے دوران کئی جگہوں پر یوں محسوس ہوتا تھا گویا پاکستان انڈیا کا میچ چل رہا ہو.
ورلڈکپ کے دنوں میں کراچی میں لیاری کا ماحول بھی دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔
 
501569_7014267_akhbar.jpg

روس کی حکومت نے ایک بڑا اعلان کیا ہے ، جس کے تحت پاکستانی شائقین بغیر ویزا کے روس کا سفر کرسکیں گے۔فٹ بال ورلڈ کپ 2018کے پیش نظر روس نے میچ کے ٹکٹ کو ویزے کا اسٹیٹس دے دیا ہے یعنی جس کے پاس بھی میچ کا ٹکٹ ہوگا وہ بغیر ویزا کے روس کا سفر کرسکے گا۔تفصیلات کے مطابق،پاکستانی فٹ بال شائقین کے لیے ایک اچھی خبر ہے۔روس کی حکومت نے ایک نئی پالیسی متعارف کرائی ہے ، جس سے مستفید ہوکر شائقین، روس میں رواں ماہ فٹ بال ورلڈ کپ 2018کے میچز بغیر ویزا کے براہ راست دیکھ سکیں گے۔میچز میں زیادہ سے زیادہ شائقین کی شرکت یقینی بنانے کے لیے روس کی حکومت نے پہلی مرتبہ اپنی ویزا پالیسی میں نرمی کی ہے اور میچ کے ٹکٹ کو ویزے کا اسٹیٹس دے دیا ہے یعنی جس کسی کے پاس بھی میچ کا ٹکٹ ہوگا وہ بغیر ویزا کے روس میں داخل ہوسکے گا۔یہاں یہ بتانا بھی ضروری ہے کہ اہم میچز کے آن لائن ٹکٹس پہلے ہی فروخت ہوچکے ہیں اور روسی حکام اس ٹورنامنٹ کو ایک تاریخی واقعہ ٹھہرا رہے ہیں۔روسی حکام نے اس بات کی تصدیق بھی کی ہے کہ روس میں آنے والےغیر ملکیوں کو فٹ بال میچز کے 11میزبان شہروں میں فری ٹرانسپورٹ فراہم کی جائے گی ، جس کے لیے شرط صرف میچ کا ٹکٹ ہوگی۔دی نیوز سے بات کرتے ہوئے روسی سفارت خانے کے فرسٹ سیکریٹری اور پریس اتاشی ویاچسلیو سینٹائرن کا کہنا تھا کہ ویزا فری داخلے کا اطلاق پاکستانی فٹ بال شائقین پر بھی ہوگا۔
 
ورلڈکپ کے دنوں میں کراچی میں لیاری کا ماحول بھی دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔
بھیا لیاری سے تعلق رکھنے والے شیدائے فٹبال ورلڈکپ میں حصہ لینے والے ممالک کے قومی جھنڈے اپنے گھروں میں لہرا کر اپنی پسند دیدہ ٹیم سے اظہار عقیدت کرتے ہیں ۔جگہ جگہ مشہور و معروف کھلاڑیوں کے پوسٹر آویزں کیا جاتے ہیں ۔
 
Top