فیفا ورلڈ کپ 2018: کاؤنٹ ڈاؤن

2006 ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ 28 مرتبہ ریڈکارڈ دکھایا گیا-
جس میں مشہور زمانہ زیڈان جی کو دکھایا جانے والا کارڈ بھی شامل ہے-

-----------------
سترہ مئی ، 2018
28 دن باقی
 
یاز

محفلین
ورلڈکپ میچز کا تیز ترین گول 2002 میں ترکی کے خاقان سوکور نے کیا تھا۔ انہوں نے جنوبی کوریا کے خلاف میچ شروع ہونے کے 11ویں سیکنڈ میں گول کر دیا تھا۔

-----------------
انیس مئی ، 2018
26 دن باقی
 
غیر رسمی کاؤنٹ ڈاؤن

آج جی جی بفن جی نے کیرئیر کا آخری میچ کھیلا-
2006 جرمنی ورلڈ کپ میں انہوں نے گولڈن گلوز یعنی ورلڈ کپ کا بہترین کیپر کا اعزاز جیتا--
حیف صد حیف اس دفعہ وہ ورلڈ کپ نہ کھیل پائے--

---------
26 دن باقی
 
آخری تدوین:
ورلڈ کپ 1954 میں ہنگری نے 27 مرتبہ گیند کو جال کی راہ دیکھائی- آج تک کوئی بھی ٹیم یہ معرکہ سر انجام نہیں دے سکی-

-----------------
بیس مئی ، 2018
25 دن باقی
 
جرمن گول کیپر اولیور کاہن کو 2002 میں ورلڈ کپ کا بہترین کھلاڑی ہونے کا اعزاز دیا گیا- ابھی تک کاہن صاحب اکیلے کیپر ہیں جنہوں نے یہ اعزاز حاصل کیا-

-----------------
اکیس مئی ، 2018
24 دن باقی
 
نبیل

تکنیکی معاون
ورلڈ کپ 1954 میں ہنگری نے 27 مرتبہ گیند کو جال کی راہ دیکھائی- آج تک کوئی بھی ٹیم یہ معرکہ سر انجام نہیں دے سکی-

-----------------
بیس مئی ، 2018
25 دن باقی

اسی ورلڈ کپ کے فائنل میں (مغربی) جرمنی نے ہنگری کو شکست دے کر پہلی مرتبہ ورلڈ کپ جیتا تھا۔
 
شکیب

محفلین
غیر رسمی کاؤنٹ ڈاؤن

آج جی جی بفن جی نے کیرئیر کا آخری میچ کھیلا-
2006 جرمنی ورلڈ کپ میں انہوں نے گولڈن گلوز یعنی ورلڈ کپ کا بہترین کیپر کا اعزاز جیتا--
حیف صد حیف اس دفعہ وہ ورلڈ کپ نہ کھیل پائے--

---------
26 دن باقی
کیا خوبصورت آنکھیں پائی ہیں کمبخت نے!
 
Top