سید پرویز قیصر
عالمی کپ فٹ بال 2018 کے دوسرے دن گروپ بی کا دوسرا میچ اسپین اور پرتگال کے مابین سوچی میں کھیلا جائے گا۔اسپین اور پرتگال کے مابین ہونے والا یہ عالمی کپ میں دوسرااور کل ملاکر 36واں بین الاقوامی میچ ہوگا۔ دونوں کے مابین جو 35 بین الاقوامی میچ کھیلے گئے ہیں اس میں اسپین نے16 اور پرتگال نے6 جیتے ہیں۔ دونوں کے درمیان13 میچ برابر رہے ہیں۔ اسپین نے ان میچوں میں72 گول کئے ہیں اور اسکے خلاف41 گول ہوئے ہیں۔
عالمی کپ میں دونوں کے درمیان جو واحد مقابلہ کیپ ٹاون میں29 جون 2010 کو کھیلا گیا تھا، اسپین نے1-0 سے جیتا تھا۔
اسپین جس نے 2010 میں خطاب جیتا تھا،پندرہویں مرتبہ عالمی کپ کے فائنل راونڈ میں کھیل رہی ہے۔ اس نے گزشتہ 14عالمی کپ کے فائنل راونڈ میں جو59 میچ کھیلے ہیں اس میں 29 اسے فتح ملی ہے،18 میں شکست ہوئی ہے اور12 میچ برابر رہے ہیں۔ اس نے ان میچوں میں92 گول کئے ہیں اور اسکے خلاف66 گول ہوئے ہیں۔اسپین اس وقت رینکنگ میں دسویں مقام پر ہے۔
پرتگا ل نے 2 مرتبہ سیمی فائنل کا ٹکٹ حاصل کیا ہے جس میں سے1966 میں وہ تیسرے مقام پر رہی تھی۔ وہ ساتویں مرتبہ عالمی کپ کے فائنل راونڈ میں کھیل رہی ہے۔ اس نے گذشتہ6 ٹورنامنٹوں میں جو26 میچ کھیلے ہیں اس میں13 میں اسے کامیابی ملی ہے، 4 میچ برابر رہے ہیں جبکہ 9 میچوں میں اسے شکست ہوئی ہے۔ اس نے 43 گول کئے ہیں اور29 گول کھائے ہیں۔ اسکی رینکنگ اس وقت چوتھی ہے۔ اس میچ میں تماشائیوں کو زبردست کھیل دیکھنے کا ملے گا۔
عالمی کپ فٹ بال 2018 کے دوسرے دن پہلا میچ یوروگوائے اور مصر کے درمیان ایکاٹرنبرگ میں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے مابین ہونے والا یہ عالمی کپ میں پہلاااور کل ملاکر دوسرا بین الاقوامی میچ ہوگا۔ دونوں کے مابین واحد بین الاقوامی میچ16 اگست 2006 کو الگذینڈرا میں کھیلا گیا تھا جو یوروگوائے نے2-0 سے جیتا تھا۔
مصری ٹیم تیسری مرتبہ عالمی کپ کے فائنل راونڈ میں شرکت کررہی ہے۔ اس نے جو4 میچ کھیلے ہے اس میں2 برابر رہے ہیں اور 2 میں ہار ملی ہے۔ اس نے3 گول کئے ہیں اور 6 گول اسکے خلاف ہوئے ہیں۔اس وقت رینکنگ میں45 ویں مقام پر ہے۔
2 مرتبہ عالمی کپ جیت چکی یوروگوائے13 ویں مرتبہ عالمی کپ کے فائنل راونڈ میں شرکت کررہی ہے۔ اس نے جو51 میچ کھیلے ہے اس میں 20 میں فتح ملی ہے،12 برابر رہے ہیں اور 19 میں ہار ملی ہے۔ اس نے 80 گول کئے ہیں اور 71 گول اسکے خلاف ہوئے ہیں۔اس وقت رینکنگ میں14 ویں مقام پر ہے۔
مراکش اور ایران کے درمیان میچ سینٹ پیٹرسبرگ میں کھیلا جائے گا۔ ایران اورمراکش کے مابین ہونے والا یہ عالمی کپ میں پہلااور کل ملاکر دوسرا بین الاقوامی میچ ہوگا دونوں کے مابین کھیلا گیا پہلا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا تھا۔مراکش اور ایران دونوں عالمی کپ کے فائنل راونڈ میں شرکت چوتھی مرتبہ شرکت کررہی ہے ۔
https://www.jasarat.com/2018/06/15/180615-09-15/#