فیفا ورلڈ کپ 2018

محمد وارث

لائبریرین
ورلڈ کپ کِٹس میں سرخ اور سفید رنگ نمایاں طور پر حاوی ہیں۔
یہ کِٹس اور ان کے ڈیزائن اس وقت سیالکوٹ کے پیٹرن ماسٹروں کی میزوں کی زینت بنے ہوئے ہونگے اور وہ مالکان کی خواہش پر دھڑا دھڑ ان کو کاپی کر کے اور تھوڑی بہت تبدیلی کر کے "اپنے" ڈیزائن بنا رہے ہونگے۔ :)
 
میکسیکو کا پنلٹی پر گول

شائد VAR کی وجہ سے اس سال پینلٹیز پر ریفریز نے ہاتھ کچھ تیز کیا ہوا ہے-
یہ اس ورلڈ کپ کی 14ویں پنلٹی کک تھی- جو کہ ورلڈ کپ 2014 سے 1 زیادہ ہے جبکہ یہ 28واں میچ ہے یعنی آدھے سے بھی کم میچز ہوئے ہیں-

زیادہ سے زیادہ 18 پنلٹیز ورلڈ 2002 میں عنایت کی گئی تھیں-
 
عثمان

محفلین

یعنی تکنیکی اعتبار سے فٹ بال کرکٹ سے پسماندہ ہے۔
 
یاز

محفلین
یعنی تکنیکی اعتبار سے فٹ بال کرکٹ سے پسماندہ ہے۔
میرے خیال سے کھیلوں کے منتظمین اور شائقین کی حتی الامکان کوشش یہی رہتی ہے کہ کھیلوں کو جس حد تک غیرمشینی رکھا جا سکے، اتنا ہی بہتر ہے۔
کرکٹ میں بھی تھرڈ امپائر یا ٹی وی ریویوز کے خلاف آواز اٹھتی رہی ہے، تاہم کرکٹ میں امپائرنگ ویسے ہی اتنی مشکل ہے کہ کافی دفعہ دانستہ یا غیردانستہ بلنڈرز سرزد ہوتے رہے ہیں تو اس لئے ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھتا گیا۔
 
یاز

محفلین
دونوں ٹیموں کے فارورڈز میں شاہد آفریدی کی روح در آئی ہے شاید۔ گول کے نزدیک آ کے چھکا مارنے کے واقعات کثرت سے دیکھے جا رہے ہیں۔
 
Top