فیفا ورلڈ کپ 2018

یاز

محفلین
اون گولوں اور پنلٹیوں کے بعد اب آخری لمحات میں گولوں کا رواج چل پڑا ہے۔
عبداللہ محمد صاحب! کیا یہاں بھی سکرپٹ کی کارفرمائی کا احتمال ہو سکتا ہے؟
 
IMG_20180623_010344.jpg

اس بات کا امکان کم ہے کہ سربیا برازیل کو ہرا سکے۔ ڈرا ہونے کی صورت میں بھی گول ڈیفرینس پر سوئس آگے ہوں گے۔ البتہ اس صورت میں سوئٹزرلینڈ اور کوسٹا ریکا کا میچ بھی رول پلے کر سکتا ہے۔
 
جو چاہے حسن سکرپٹ ساز کرے !!
اور تو اور آج ہنیری آئی تو سکرپٹ رائٹر صاب نے ہمارا ٹرانسفر اڑا دیا-

اون گولوں اور پنلٹیوں کے بعد اب آخری لمحات میں گولوں کا رواج چل پڑا ہے۔
عبداللہ محمد صاحب! کیا یہاں بھی سکرپٹ کی کارفرمائی کا احتمال ہو سکتا ہے؟
 

محمد وارث

لائبریرین
اور ابھی میری پرائز منی پر نظر پڑی ہے، اللہ اللہ، 400 ملین ڈالرز 32 ٹیموں میں تقسیم ہونے ہیں۔ چمپئینز کے 38 ملین ڈالرز، اور کم از کم ، آخری سولہ ٹیموں کے فی ٹیم 8 ملین ڈالرز۔
 
‏ارجنٹینا کا حال بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے عمومی حال جیسا ہو گیا ہے کہ جمیل بی اے میں پاس ہو جائے ، ماموں حمید کا پرائز بانڈ نکل آئے اور صائمہ کی ماں رشتے پہ راضی ہو جائے تو ٹیم اگلے راؤنڈ میں پہنچ جائے گی.

منقول
 
زیک کئی دنوں سےنظر نہیں آ رہے، کسی کو علم ہو کہ کدھر نکلے ہوئے ہیں موصوف۔ :)

گمان وغیرہ تو ایدھر کا ہے باقی ہنڑ آ کے ہی دسن گے-


لگتا ہے زیک بھائی
گلگت بلتستان کے سفر کا پلان کو نکل لئیے اور عثمان بھائی کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے اپنے ٹور کو راز رکھے ہوئے ہیں-
 

فٹبالر

معطل
اردو نیوز
ماسکو: فیفا ورلڈ کپ میں آج 23جون کو سب سے پہلا میچ گروپ جی کی ٹیموں کے درمیان ہو گا۔بیلجیئم اور تیونس ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتریں گے۔ یہ میچ شام5بجے شروع ہو گااورسپارٹک اسٹیڈیم ،ماسکو میں کھیلا جائے گا۔ دوسرے میچ میں گروپ ایف کی ٹیمیں جمہوریہ کوریا اور میکسیکو آمنے سامنے ہوں گی۔ اس مقابلے کا آغاز رات 8بجے ہو گا اور روستوواونڈون ارینا اسٹیڈیم، روستوواونڈون میں کھیلا جائیگا۔ تیسرے اور آخری میچ میں بھی گروپ ایف کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ دفاعی چیمپیئنجرمنی اپنے حریف سویڈن سے ٹکرائے گی، یہ میچ رات 11بجے شروع ہو گا جو روس کے شہر سوچی کے فشٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
 
Top