فیفا ورلڈ کپ 2018

یاز

محفلین
زبردست فیلڈ گیم دیکھنے کو ملی۔
ابھی تک کے تمام میچ ایک طرف اور اس میچ کے گول ایک طرف۔
 

یاز

محفلین
میں بھی اس شش و پنج میں ہوں کہ کس میچ میں برازیل کی ہار کا مزا آئے گا؛ ناک آوٹ، کوارٹر یا سیمی۔
2002 کے بعد سے ہر بار برازیل کو کوئی کمال شمال لڑ جاتا ہے۔
2006 میں زیڈان صاحب نے حیران و پریشاں کیا۔
2010 میں روبن نے ستم ڈھایا۔
اور 2014 میں جرمن blitzkrieg ہو گئی۔

اب دیکھیں کیا ہوتا ہے، اور ہوتا بھی ہے یا نہیں۔
عبداللہ محمد صاحب! آپ کیا کہتے ہیں اس بابت؟
 
2002 کے بعد سے ہر بار برازیل کو کوئی کمال شمال لڑ جاتا ہے۔

اب دیکھیں کیا ہوتا ہے، اور ہوتا بھی ہے یا نہیں۔
عبداللہ محمد صاحب! آپ کیا کہتے ہیں اس بابت؟

ادارے کے نزدیک اس دفعہ امباپے اور گریزمین لڑ سکتے ہیں-
تاہم ہماری پشینگوئی کے مطابق کوارٹر فائنل تک پرتگال کی رسائی ہے- البتہ فرانس کی آج کی پرفارمنس دیکھ کر لگتا کہ شائد ہی پرتگال انہیں کوارٹر فائنل میں روک پائے-


2006 میں زیڈان صاحب نے حیران و پریشاں کیا۔
جرمنی میں ہوئے اس ورلڈ کپ کی کچھ کچھ ہی یادیں ہیں- تاہم زیڈان جی کا کمال شمال یوٹیوب پر بہت بعد میں دیکھا تھا غالباً فریدون آغا جی کہ چلتے اور اب اکثردیکھتا رہتا ہوں-

2010 میں روبن نے ستم ڈھایا۔
معلوم نہیں کیا وجہ رہی کہ یہ ورلڈ کپ نہیں دیکھ سکا (مکمل) بس گانا ہی یاد ہے-
اور 2014 میں جرمن blitzkrieg ہو گئی۔

ہائے صاحب وہ سحری جب نوالہ حلق سے نہیں اتر رہا تھا-
ہوا کچھ یوں کہ میچ شروع ہوا اور ابتدائی لمحات یعنی 72ویں 8ویں منٹ میں لائٹ چلی گئی-
اپنا جنریٹر تب خراب تھا- جلدی سے اُٹھا تایا ابو کے گھر جو کچھ فاصلے پر کی طرف دوڑ لگا دی گھر والوں سے کہا سحری اُدھر ہی کر لوں گا-
ادھر پہنچی جلدی جلدی بیل بجائی- انہوں نے پوچھا خیریت میں نے کہا ہاں بس سائیڈ تے ہو جاؤ-
یو پی ایس آن تھا جس پر ٹی وی نہیں چلتا میں بھاگم بھاگ اوپر جا کر جنریٹر چلایا نیچے آ کر ایدھر اُدھر ریموٹ ڈھونڈا آن کیا- کیبل ندارد- پھر کزن کو جھنجھوڑ کر لیپ ٹاپ پوچھا کدھر ہے- آن کیا سٹریم ڈھونڈی چلائی-
اس بھاگم دوڑ میں 20 منٹ گزر گئے تھے- ابتدا میں سٹریم واضح نہ تھی تو یوں لگا کہ 1 گول ہوا ہے میں نے کہا خیر ہے ابھی آسکر جی اتار دیں گے- کچھ لمحوں میں سٹریم کلئیر ہوئی تو 1 کا ہندسہ 4 دکھائی دینے لگا- میں آنکھوں کو مل مل کر دیکھا لیکن ادھر 4 ہی تھا- میں نے ادھر ہی لیپ ٹاپ ٹھپا- جنریٹر بند کیا اور گھر واپس- واپسی تک بتی بھی آ گئی- دونوں گھر والے پوچھتے رہے کیا ہوا؟ خیر وہ سحری اپن دو چائے کے گھونٹ سے کیا- وغیرہ وغیرہ
 

زیک

مسافر
آپ سب بتائیں کہ پہلا کونسا ورلڈ کہ آپ کو یاد ہے؟

مجھے 1982 کا ورلڈ کپ دیکھنا یاد پڑتا ہے جو اٹلی نے جیتا تھا
 
Top