فیفا ورلڈ کپ 2022

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
اگرچہ کسکس کھا کر واؤ کہنے کا جی کرتا ہے لیکن یہ آپ نے دو زائد واو کیسے ڈال دیئے اس میں؟
یاد پڑتا ہے کہ ہم جو ڈبہ خریدتے تھے اس پر عربی میں ایسے ہی لکھا ہوتا تھا سو میں نے بھی یہی املا استعمال کیا۔ ویسے کسکس اور کسکوس دونوں ہی ٹھیک لگتے ہیں۔ بولتے تو واؤ معدولہ کے ساتھ ہیں تو جیسے چاہیں لکھ لیں ذائقہ تو وہی رہے گا ۔ :)
 
وجی

لائبریرین
او بھائی فٹبال ایک کھیل ہے۔ یہاں کوئی سیاست یا جنگ کا میدان نہیں لگا ہوا جو آپ اس فٹبال ٹورنمنٹ کو اتنا سنجیدہ لئے ہوئے ہیں۔ برائے مہربانی کھیل کو کھیل تک ہی رہنے دیں۔ اسمیں مذہب و سیاست کو مت گھسیڑیں!
یہی بات آپ جرمنی اور دیگر یورپین شریک ٹیموں کی بھی کہتے تو اچھا ہوتا۔

باقی اگر انکو کچھ کہنے اور کرنے کا حق ہے تو پھر مراکش اور باقی سب کو اپنی بات اور اپنے پسند کے چھنڈے لہرانے کا حق بھی ہے
 
محمد وارث

لائبریرین
فرانس کے ڈیفینڈرز، عامیانہ محاورے کے مطابق، شاید "بُوٹی پی کر" میچ کھیل رہے تھے، انتہائی غیر ضروری فاؤلز کر کے دو پنیلٹیز دے ڈالیں انگلیند کو، وہ تو ان گوروں کی اپنی قسمت ہی خراب تھی کہ دوسری پینلٹی باہر پھینک دی۔

بہرحال فرانس اور مراکش کے سیمی فائنل کے لیے دلی نیک تمنائیں مراکش کے ساتھ ہیں اور دماغ فرانس کے ساتھ۔ مراکش کے کئی ایک بنیادی کھلاڑی زخمی ہو چکے ہیں اور فرانس کے فارورڈرز بہترین فارم میں ہیں۔
 
اکمل زیدی

محفلین
بہرحال فرانس اور مراکش کے سیمی فائنل کے لیے دلی نیک تمنائیں مراکش کے ساتھ ہیں اور دماغ فرانس کے ساتھ۔ مراکش کے کئی ایک بنیادی کھلاڑی زخمی ہو چکے ہیں اور فرانس کے فارورڈرز بہترین فارم میں ہیں۔
بس دعا ہے کہ خدا آپ کی دلی اور نیک تمنائیں پوری فرمائے -- اور دماغ کو دل کے ساتھ متفق کردے ۔ ۔ ۔ :grin:
 
اکمل زیدی

محفلین
او بھائی فٹبال ایک کھیل ہے۔ یہاں کوئی سیاست یا جنگ کا میدان نہیں لگا ہوا جو آپ اس فٹبال ٹورنمنٹ کو اتنا سنجیدہ لئے ہوئے ہیں۔ برائے مہربانی کھیل کو کھیل تک ہی رہنے دیں۔ اسمیں مذہب و سیاست کو مت گھسیڑیں!
یا حیرت جاسم صاحب کہہ رہے ہیں یہ بات ۔ ۔ ۔ :unsure:
 
محمد وارث

لائبریرین
آج رات پہلا سیمی فائنل ارجنٹینا اور کروشیا کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔

پرتگال کی کوارٹر فائنل ہارنے والی ٹیم کے کھلاڑی پیپےPepe نے ہار کے بعد طنزیہ طور پر کہا کہ میں شرط لگانے کے لیے تیار ہوں کہ ورلڈ کپ ارجنٹینا ہی جیتے گا اور مزید کہا کہ مراکش کے خلاف میچ میں ارجٹینین ریفری نے ہمیں دوسرا ہاف کھیلنے ہی نہیں دیا۔ دراصل اس سے پہلے ارجیٹینا اور نیدرلینڈ کے کوارٹر فائنل کے بعد میسی اور ان کے گول کیپر نے اسپین کے ریفری پر تنقید کی تھی، جواب میں پرتگال کی ٹیم ارجنٹینا کے ریفری پر برس رہی ہے۔ مجھے لگتا ہے یہ کچھ کچھ یورپ اور جنوبی امریکہ کا مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔
‘I bet Argentina will be champions’: Pepe blasts referee choice after Portugal exit
 
حالانکہ مراکش کے کھلاڑی کو ریڈ کارڈ بھی اسی ریفری نے دیا۔
وہ ایک پنجابی محاورہ فٹ بیٹھتا ہے۔ کچھ اس طرح سے
ڈگیا کھوتی توں غصہ کمہارے تے :D
 
محمد وارث

لائبریرین
’بیوقوف تم کیا دیکھ رہے ہو، دفعہ ہوجاؤ‘
 
جاسم محمد

محفلین
حالانکہ مراکش کے کھلاڑی کو ریڈ کارڈ بھی اسی ریفری نے دیا۔
وہ ایک پنجابی محاورہ فٹ بیٹھتا ہے۔ کچھ اس طرح سے
ڈگیا کھوتی توں غصہ کمہارے تے :D
فٹبال میں بھی کرکٹ والا چکر لگتا ہے۔ نتیجہ متوقع نہ آئے تو سارا الزام ریفری کے سر :)
 
پہلے ہاف میں ارجینٹینا 2-0 سے آگے
پہلا گول پینلٹی پر میسی نے کیا۔ جبکہ دوسرا گول انتہائی شاندار طریقے سے کاؤنٹر اٹیک پر الواریز نے کیا۔
ہاف کے پہلے حصہ میں گول ہونے سے پہلے تک کروشیا کا کھیل بہتر رہا تھا۔
 
اور فرانس مراکش کے گولڈن رن کو توڑتا ہوا فائنل میں پہنچ گیا۔
مراکش کی جانب سے اچھا مقابلہ، مگر فنش کرنے میں ناکام رہے۔ اور بہرحال آگے فرانس کی ٹیم تھی۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
اور فرانس مراکش کے گولڈن رن کو توڑتا ہوا فائنل میں پہنچ گیا۔
مراکش کی جانب سے اچھا مقابلہ، مگر فنش کرنے میں ناکام رہے۔ اور بہرحال آگے فرانس کی ٹیم تھی۔
اور آل زیاد کاخون بالآخر ٹھنڈا ہو گیا ، ایک بار پھر یہ سبق ملا کہ مجرد جذبات صرف نمایاں ہوناسکھا سکتے ہیں ۔ حکمت عملی اور جدو جہد کے سامنے یہ خس و خاشاک ہوتے ہیں ۔کاش، کھیل کا میدان یہ سبق زندگی کو بھی سکھائے۔
 
وجی

لائبریرین
ایک ستم ظریف دل جلے کامیسیج آیا:
ترجمہ: دو افریقی ٹیموں میں سخت مقابلے کے بعد آخر کار فرانس فائنل میں پہنچ گیا۔
جی بلکل اسی طرح ہم یہ بھی کہ سکتے ہیں کہ یورپی ٹیمیں کھیلیں اور آخر کار فرانس فائنل میں پہنچ گیا۔
آدھے سے زیادہ مراکشی کھیلاڑی یورپی ممالک کی پیدائش ہیں۔
3f165d22942322266797bd4107d572fd

تصویر نظر نہ آنے کی صورت میں اس لنک پر تفصیل دیکھ لیں۔
 
Top