فیفا ورلڈ کپ 2022

سید عاطف علی

لائبریرین
آخری تدوین:

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
مراکش کو تو بھول ہی گئے۔ کل کرشٹانوں سے پھر مقابلہ ہے تیسر ی پوزیشن کے لیے۔ :D امید ہے کہ اچھا کھیلیں گے۔ اس ٹیم سے مستقبل میں اچھی امیدیں ہیں ۔
 

محمد وارث

لائبریرین
یہ وہی کھلاڑی ہے جس نے فیلڈ مین ایک مخالف کھلاڑی کے سینے پر زور دار ٹکر مار کرکرا دیا تھا۔ اور جرمانے و پابندی کا سامنا کیا تھا۔ شاید 2005 میں۔
اس زمانے میں میرا فیورٹ کھلاڑی برازیلی نوجوان رونالڈینو تھا۔
کیا کیا کھلاڑی یاد دلا دیئے آپ نے۔

میرے فیورٹس، میرا ڈونا سے شروع ہوتے ہیں 1986ء کے مشہور زمانہ گول اور ورلڈ کپ سے، اس کے بعد اٹلی کا رابرٹو بیجیو، جرمنی کا لوتھر متھائس، برازیل کے رونالڈو اور رابرٹو کارلوس، فرانس کا زیدان، انگلینڈ کا ڈیوڈ بیکم وغیرہ۔ ویسے وہ لڑکپن اور جوانی کے دن بھی عجب تھے، کرکٹ تو خیر اسکول جانے سے پہلے ہی شروع ہو جاتی تھی لیکن ورلڈ کپ کے موسموں کے مطابق فٹ بال اور ہاکی بھی کھیلی جاتی تھی۔ فٹ بال زیادہ اور ہاکی ذرا کم کم، کیونکہ ہاکیاں تو کسی کے پاس ہوتی نہیں تھیں، لکڑیوں سے کھیلتے تھے اور وہ بھی اکثر بال پر لگنے کی بجائے کھلاڑیوں کے ٹخنوں پر لگتی تھیں اور پھر گیم کم اور لڑائیاں زیادہ ہوتی تھیں۔ :)
 

زیک

مسافر
میرے فیورٹس، میرا ڈونا سے شروع ہوتے ہیں 1986ء کے مشہور زمانہ گول اور ورلڈ کپ سے، اس کے بعد اٹلی کا رابرٹو بیجیو، جرمنی کا لوتھر متھائس، برازیل کے رونالڈو اور رابرٹو کارلوس، فرانس کا زیدان، انگلینڈ کا ڈیوڈ بیکم وغیرہ۔
پہلا ورلڈ کپ 1982 کا دیکھا۔ ان فٹبالر میں پلاٹینی کا اضافہ کر لیں
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
فٹ بال زیادہ اور ہاکی ذرا کم کم، کیونکہ ہاکیاں تو کسی کے پاس ہوتی نہیں تھیں، لکڑیوں سے کھیلتے تھے اور وہ بھی اکثر بال پر لگنے کی بجائے کھلاڑیوں کے ٹخنوں پر لگتی تھیں اور پھر گیم کم اور لڑائیاں زیادہ ہوتی تھیں۔ :)
زبردست!!!!
ہائے وہ میٹھے مستانے زمانے پرانے!
 
Top