"قابل رحم ہے وہ قوم جس کے رہنما قانون کی نافرمانی کرکے شہادت کے متلاشی ہیں“

کیا ملتان کے حالیہ ہونیوالے الیکشنز میں غریب آدمیوں کو دکھائی نہیں دیا کہ ہم جسے ووٹ دے رہے ہیں یہ یوسف رضا گیلانی کا بیٹا ہے؟
 
محمداحمد

لائبریرین
میرا کہنا یہ ہے کہ یہ baby steps ہیں اگرچہ بہتری کی طرف قدم ضرور ہے لیکن اس کی اہمیت دو کوڑی کی بھی نہیں۔ کیا آپ کے خیال میں وہ غریب آدمی جو کہ جاگیرداروں کا غلام ہے، یا وہ جو اس وجہ سے بھوکا سوتا ہے کہ کرپٹ لوگوں کی وجہ سے مہنگائی پڑھ گئی ہے اس کا ذرہ برابر بھی فرق پڑتا ہے کہ وزیراعظم نے ایک خط لکھا یا نہیں یا یہ حکومت رہے یا نہ رہے۔ اس کو اس بات کی فکر ہو گی کہ میری آزادی اور روزگار کے لئے کیا کیا گیا؟

فرق تو پڑتا ہے اگر خط لکھنے سے کرپشن میں لوٹا گیا پیسہ واپس آجائے اور وہ عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ ہو تو ضرور فرق پڑتا ہے۔ لیکن پھر وہی آپ کی والی بات ہے کہ یہ سب آئیڈیل سچویشن والی بات ہے جو ناممکن ہی ہے۔

لیکن جن کو ذرا بھی کوئی اُمید نہیں ہوتی اُنہیں یہ باتیں بھی اچھی لگتی ہیں۔

بقول احمد ندیم قاسمی
کس قدر قحطِ وفا ہے تری دنیا میں ندیم
جو ذرا ہنس کے ملے اُس کو مسیحا سمجھوں
 
جج پی او سی کے تحت حلف اٹھاتے ہیں
فوج امریکی اٹا کھاتی ہے
سیاستدان ہر قسم کے کوڑے کے شوقین ہیں
کوئی وجہ نہیں کہ اس قابل رحم قوم پر ایک دوسری قوم مسلط نہ ہوجاوے
 
سید ذیشان

محفلین
اگر آپکو غریب آدمی کا تنا ہی احساس ہے تو یہ بھی ذہن میں رکھیں کہ یہی غریب آدمی ان لوگوں کو ووٹ دیکر منتخب کرتا ہے اور بعد میں روتا ہے۔
یہ غریب آدمی اپنی مرضی سے ہی تعلیم سے محروم رہا ہے۔ یا اپنی مرضی سے ہی جاگیرداروں کا غلام ہے؟ ان بیچاروں کو اختیار دیا ہی کب ہے کہ ان سے معجزوں کی توقع کریں۔
 
یہ غریب آدمی اپنی مرضی سے ہی تعلیم سے محروم رہا ہے۔ یا اپنی مرضی سے ہی جاگیرداروں کا غلام ہے؟ ان بیچاروں کو اختیار دیا ہی کب ہے کہ ان سے معجزوں کی توقع کریں۔
کیا غریب آدمی اٹھ کر کسی جاگیردار کے خلاف بغاوت نہیں کرسکتا؟
انقلابِ فرانس کے وقت بھی ملک میں غریب ہی تھے اور بعد میں وہ خوشحال ہوگئے کیسے؟
 
سید ذیشان

محفلین
کیا غریب آدمی اٹھ کر کسی جاگیردار کے خلاف بغاوت نہیں کرسکتا؟
انقلابِ فرانس کے وقت بھی ملک میں غریب ہی تھے اور بعد میں وہ خوشحال ہوگئے کیسے؟
روزانہ کرتے ہیں لیکن ان کا حشر بھی آپ دیکھتے ہیں۔ دریا میں رہ کر مگرمچھ سے کون بیر رکھ سکتا ہے؟
اس سے مجھے پی ٹی وی کا ڈراما "ماروی" یاد آ گیا۔ جس نے نہیں دیکھا وہ ضرور دیکھے۔
 
روزانہ کرتے ہیں لیکن ان کا حشر بھی آپ دیکھتے ہیں۔ دریا میں رہ کر مگرمچھ سے کون بیر رکھ سکتا ہے؟
اس سے مجھے پی ٹی وی کا ڈراما "ماروی" یاد آ گیا۔ جس نے نہیں دیکھا وہ ضرور دیکھے۔
کرتے تو روزانہ ہیں لیکن کبھی اکٹھے ہوکر نہیں کی۔
آپکے خیال میں ایک جاگیردار کے نیچے کتنے غریب ہوتے ہیں؟
 
روزانہ کرتے ہیں لیکن ان کا حشر بھی آپ دیکھتے ہیں۔ دریا میں رہ کر مگرمچھ سے کون بیر رکھ سکتا ہے؟
اس سے مجھے پی ٹی وی کا ڈراما "ماروی" یاد آ گیا۔ جس نے نہیں دیکھا وہ ضرور دیکھے۔
جاگیردار صرف ایک گولی کی مار ہوتا ہے وہ پتھر یا کسی دھات کا نہیں بنا ہوتا
 
Top