"قابل رحم ہے وہ قوم جس کے رہنما قانون کی نافرمانی کرکے شہادت کے متلاشی ہیں“

سید ذیشان

محفلین
یہی تو بات ہے کسی ایک کوئی قربانی تو دینی پڑتی ہے ورنہ سارے چوپو۔
یہ باتیں کہنے میں بہت آسان ہیں۔ کرنے میں نہیں۔ انسان چاہے کتنا بھی مشکلات میں گھرا ہو زندگی سب کو پیاری ہوتی ہے۔ اور ایک بندے کو قتل کرنے سے کیا فرق پڑ جائے گا؟ تھانیدار، جج، منسٹر، کرنل، جنرل۔ کس کس سے لڑے گا وہ؟ اس کا حل یہ ہے کہ لوگوں کو ان کے حقوق کے بارے میں آگاہ کریں اور سب مل کر کوشش کریں۔
 
الف نظامی

لائبریرین
وطنِ عزیز کی بہتری کے لیے جو کام آپ کے بس میں ہے وہ کیجیے اور جو بس میں نہیں اس کا رونا رونے سے بہتر ہے کہ اپنے حصہ کی شمع جلائیں۔
ہمارے مسائل اچھی باتیں نہ کہنے کی وجہ سے پیدا نہیں ہوتے بلکہ اچھی باتوں پر عمل نہ کرنے سے جنم لیتے ہیں۔
 
محمداحمد

رونا تو واقعی نہیں رونا چاہیے لیکن اس پر گفتگو ضرور ہونی چاہیے تاکہ ممکنہ حل سامنے آسکیں۔
 
الف نظامی

لائبریرین
عمل کا ایک ذرہ سو ٹن وعظ پر بھاری ہوتا ہے۔( ہارون رشید کالم نگار)
نہ کہہ ، کر کے دکھا۔ ( ابو انیس محمد برکت علی لدھیانوی رحمۃ اللہ علیہ )
 
سید ذیشان

محفلین
عمل کا ایک ذرہ سو ٹن وعظ پر بھاری ہوتا ہے۔( ہارون رشید کالم نگار)
نہ کہہ ، کر کے دکھا۔ ( ابو انیس محمد برکت علی لدھیانوی رحمۃ اللہ علیہ )
اگر ایسا ہے تو جہاد بالنفس جہاد بالسیف سے افضل کیوں ہے؟ یہ سوال صرف سوچنے کے لئے ہے۔ مذہبی بحث شروع کرنے کا ارادہ نہیں۔
 
الف نظامی

لائبریرین
سب سے آسان عمل تنقید اور سب سے مشکل کام اپنی اصلاح ہے۔
ہمیں اپنی اور ساری دنیا کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے۔ ان شاء اللہ عزوجل۔
 
خلق خدا کی گھات میں رند و فقیہ و میر و پیر
تیرے جہاں میں ہے وہی گردش صبح و شام ابھی
تیرے امیر مال مست ، تیرے فقیر حال مست
بندہ ہے کوچہ گرد ابھی ، خواجہ بلند بام ابھی
دانش و دین و علم و فن بندگی ہوس تمام
عشق گرہ کشاے کا فیض نہیں ہے عام ابھی
جوہر زندگی ہے عشق ، جوہر عشق ہے خودی
آہ کہ ہے یہ تیغ تیز پردگی نیام ابھی!
 
Top