آپؐ کی اپنی ایک حدیث ہے کہ میں بھی انسان ہوں اور بھول سے غلطی کر سکتا ہوں (حوالہ اسوقت یاد نہیں)۔ جو لوگ مسلمان نہیں وہ 1400 سال سے اسلامی انبیاء کرام کو تنقید کا نشانہ بناتےآئے ہیں۔ اسکا سیدھا سا حل ان اعتراضات کا اسلامی تعلیمات کی روشنی میں دلیل کیساتھ جواب دینا ہے جو کہ مسلمان علماء کرام ہر صدی میں دیتے آئے ہیں۔ لیکن اسکا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ اگر کسی ایک اعتراض کا درست جواب دے دیا تو باقی تمام اعتراضات ختم ہو گئے۔ یہ سلسلہ جاری رہے گا اور یہی تبلیغ اور اشاعت اسلام ہے۔ جب تک اعتراض نہیں اٹھے گا، اسوقت تک جوابی اسلامی حقائق کیسے منظر عام پر آئیں گے؟
حضرت خاکسار ناروے میں رہتا ہے، اور کسی بھی مذہبی بحث جو عقائد پر مبنی ہو میں شامل ہونے کا پابند نہیں۔ اور باقی جہاں تک آپکی گولی سے اڑانے کی مذہبی شدت پسندی ہے، میں اس لیول کا انسان ہوں ہی نہیں۔ میرے زندگی میں مذہب کی ثانوی سے حیثیت ہے۔ آپ شوق سے اپنے مباہلے پاکستانی قادیانیوں اور عیسائیوں کیجئے۔ مجھے کوئی اعتراض نہیں کہ کون مذہب کے نام پر کسے گولی سے اڑاتا ہے۔
کونسی غیر مسلم عدالتوں نے قادنیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا ہے؟ کچھ حوالے ہمیں بھی عنایت کیجئے۔ پورے افریقہ اور مغرب میں جہاں جہاں بھی قادیانی آباد ہیں، غیر مسلم حکومتیں انہیں قادیانی مسلمان ہی تسلیم کرتی ہیں۔ قادیانی مذہب نہیں۔