قبل از مرگ واپسی

ظفر احمد

محفلین
شاکر عزیز عرف دوست صاحب کہاں رونق لگی ہے۔شاید میں لیٹ ہو گیا ہوں یا میرے آتے ہی سب چلے گئے۔ یہاں تو دنگل کی بات ہو رہی تھی ہم تو انتظار میں بھی رہے پر۔ ۔ ۔ ۔ ۔ یہ اچھی بات نہیں ہے۔ ہم بغیر دیکھے پیسے نہیں دے گے۔
 

الف عین

لائبریرین
ویلکم بیک قدیر۔ اچھا ہوا کہ اب نئے ارکان کو تمھارے رنگ نظر آ گئے۔ اور یہ بد تمیز کون صاحب ہیں، کچھ تمیز پیدا کریں (نام میں!!!!)۔ اور اپنا تعارف تو دیں۔ چلو ان نئے ارکان نے کچھ تو رونق لگائ تھی اور اب ماشاء اللہ ’طفل ِاردو‘ بھی آ گئے جو بابائے اردو بننا چاہتے تھے!!!
 

بدتمیز

محفلین
ہماری تعریف
تعریف اس خدا کی جس نے قدیر بنائی
سوری قدیر بھینس کی جگہ تم کو فٹ کرنا تھا لہذا تھوڑے سے موئنث ہو گئے ہو۔
اور تمیز کا کیا پوچھتے ہیں تمیز ہوتی تو بدتمیز تھوڑی ہوتے۔
 

ظفر احمد

محفلین
کیا حال ہیں بد تمیز بھائی؟

لگتا ہے محفل میں تمیز سیکھنے آئے ہیں۔ تو پھر ٹیھک ہے! تمام دوستو کو دعوت دیتا ہوں کہ انھیں ہم مل کر تمیز سکھائیں۔ کیوں کہ یہ بھی اب ہمارے دوست ہیں انتا تو کرنا ہی پڑے گا
 

بدتمیز

محفلین
بات قدیر کی کی تھی آپ نے اللہ کو شامل حال کر دیا۔
مجھے دعویٰ تو نہیں لیکن اللہ کے نام زبانی آتے ہیں کہیئے تو سنانا شروع کروں؟ القادر اور المقتدر ہی اس سے ملتے جلتے ہیں۔
بات کرنے سے پہلے کچھ سوچتا ہوتا تو بدتمیز تھوڑے ہی مشہور ہوتا؟ سدھرنے کی تو بہت کوشش کی لیکن ہر دفعہ کسر رہ گئی۔ یہ ایسا بھاری پتھر ہے جس کو سب نے چوم کر رکھ دیا۔ آپ بھی کوشش کریں کیا پتہ نیک کام آپ کے ہی ہاتھوں ہو۔
شرم کر تو لوں لیکن بچا کر رکھی ہوئی ہے کبھی بے تکلف ہوئے تو اس کا بھی راز بیان کروں گا۔
ابتدائے عشق ہے روتا ہے کیا۔
آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا۔
ویسے بھی میرے نزدیک بک بک سے زیادہ نیت کی اہمیت ہے لہذا میں اپنے قول و فعل سے مطمئن ہی رہتا ہوں۔
 

ظفر احمد

محفلین
اگر آپکو علم ہوتا تو ایسی بات نہ کرتے۔ کہ قدیر اللہ کا نام نہیں ہے؟ افسوس ہے۔ خیر آپکا معاملہ اللہ پر ہی چھوڑ تے ہیں۔ جب انسان سدھرنا ہی نہ چاہے تو اللہ خود ہی سدھار دیتا ہے۔ آپ آج عہد کرے پھر دیکھے کیا ہوتا ہے؟ امید ہے برا نہیں مانے گے۔ ورنہ پیشگی معافی چاہتا ہوں
 

فہیم

لائبریرین
قدیر احمد نے کہا:
جنابِ ٹائیگر: اگر آپ مجھے قدیر احمد لکھتے تو بہتر ہوتا ۔ اور میں نے بھی مظہر کلیم کی تصویر ہی دیکھی ہے۔ ویسے آپ کے لیے مشورہ ہے کہ آپ ابنِ صفی کی عمران سیریز پڑھیے ، آپ کو گدھے اور گھوڑے کا فرق معلوم ہو جائے گا ۔

جناب میں نے ابن صفی صاحب کی عمران سیریز اور جاسوسی دنیا کی کتابیں پڑھی ہوئی ہیں
اور یہ تو میں خود لوگوں سے کہتا ہوں کے جو بات ابن صفی صاحب کے ناولوں میں ہے وہ کسی کے ناولوں میں نہیں۔
مظہر کلیم صاحب کو تو صرف میں دیکھنے کا خواہش مند ہوں۔
اگرمیری کبھی مظہر کلیم صاحب سے ملاقات ہوئی تو میں ان کو ان کی غلطیوں سے ضرور آگاہ کروں گا
جو ان کے زیارہ تر ناولوں میں ہوتی ہیں جن پر کسی کی توجہ جائی ہی نہیں ہے جب دیکھا جائے تو بڑی واضح غلطیاں ہوتی ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

مجھے لگتا ہے کہ یہاں کچھ غلط فہمی پھیل رہی ہے جو کہ بدتمیز کے نک کی وجہ سے ہے۔ یہ میرے اچھے دوست ہیں اور ماشاءاللہ خاصے ذہین اور تمیز دار ہیں۔ پلیز ان کے نک پر نہ جائیں۔ یہ میں بھی ان سے عرض کر چکا ہوں کہ اسے تبدیل کر لو مگر یہ مانتے ہی نہیں۔
 

اجنبی

محفلین
بدتمیز: میں اپنے پتے تمہیں کیوں دکھاؤں؟ جب تمہیں پیٹنا ہوگا تب اپنے مہرے استعمال کروں گا ۔:)

دوست: میں نے تو محسوس نہیں کیا ، لیکن ہو سکتا ہے کہ اب تم محسوس کر جاؤ ۔:)

ظفر: آپ آنکھیں بند کرکے پیسے دیجیے ، وہ محفل کے کھاتے میں جائیں گے ۔:)

اعجاز اختر: بدتمیز کا اصل نام صرف مجھے اور جہانزیب کو معلوم ہے ۔ حتٰی کہ اس بدتمیز کے والدین کو بھی اس کا نام نہیں معلوم ۔ وہ اول و آخر بس بدتمیز ہی ہے ۔ اس کا اصل نام بتانے کی دھمکی ہی میرا “ترپ کا پتا“ ہے ۔:)
ہاہا طفلِ اردو ۔ اور آپ نے میری وہ بابائے اردو والی بات اب تک یاد رکھی ہے ، کمال ہے ۔ مجھے بھی یادداشت تیز کرنے کا کوئی نسخہ بتائیے ۔

اوئے بدتمیز: جو شعر صحیح طرح یاد نہ ہو اس کا حوالہ دے کر اپنی اور اس کے بےعزتی خراب مت کیا کرو ۔ اتنی دفعہ سمجھایا ہے مگر تمہیں عقل کی بات تو پسند آتی ہی نہیں ۔

ظفر احمد: یعنی آپ کا بھی بدتمیز بننے کا ارادہ ہے؟ آپ کو معلوم ہے کہ یہ بدتمیز ان بدتمیزوں میں سے ہے جن سے تمیز دور بھاگتی ہے ۔
اور یہ “اللہ کا نام“ والی بات ٹھیک کہی ۔ میں نے تو کہتا ہوں لگے ہاتھوں اس پر کفر کا فتوٰی لگا کر پاکستان میں اس کا داخلہ بند کر دیا جائے ۔:)

بدتمیز: کن خیالوں میں ہو میاں ۔ مجھے کہاں زچ کر سکے ہو؟ زچ تو میں نے تمہیں کیا ہے ۔ اور اب اتنا زچ کروں گا کہ تم “زِچہ“ ہو جاؤ گے ۔:lol:

ظفر احمد: اس بدتمیز کے ساتھ سنجیدہ گفتگو سے پرہیز کریں ، ورنہ بدپرہیزی ہو سکتی ہے ۔:)

بدتمیز: ٹھیک کہا تم نے ۔ حضرات! اس نے واقع اپنی تمام شرم شادی کے لیے بچا کر رکھی ہوئی ہے ۔ آخر رشتہ بھی تو لینا ہے کسی طریقے سے ۔:)

عبدالرحمٰن : یہ ہوئی نا بات ۔:)

ٹائیگر: مظہر کلیم صاحب ریڈیو پاکستان ملتان سٹیشن سے ایک سرائیکی پروگرام کرتے ہیں جس کا نام مجھے ابھی یاد نہیں ۔ اس کے علاوہ ان کا پتہ یوسف برادرز پبلشرز پاک گیٹ ملتان سے بھی مل سکتا ہے ۔ ان سے ضرور ملیے اور انہیں ان کی خامیوں سے آگاہ کیجیے ۔ پھر مجھے مطلع کیجیے اگر آپ کے مزاج کی درستگی برقرار رہے تو ۔:)

نبیل: کیا کہا؟ اچھے، ذہین اور تمیزدار؟ یہ آپ کسے کہہ رہے ہیں قبلہ ۔ رات کے وقت کچھ نہ لکھا کریں ، نہ جانے نیند میں کیا کیا لکھ جاتے ہیں ۔:)

امن ایمان: "لڑکیاں زیادہ بولتی ہیں" یہ فقرہ سراسر غلط ہے ۔ دراصل لڑکیوں اور خواتین کے سامعین ہی زیادہ سنتے ہیں ۔ویسے نام سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ صنفِ نازک سے متعلق ہیں ۔ چلو اچھا ہے ، آپ کی آمد سے اب بدتمیز کی صنف کے ارکان میں ایک کا اضافہ ہوگیا ہے ۔ :lol:
 
بھائی قدیر تمہاری واپسی کے تو دن گنے جاتے تھے اور اب آئے ہو تو ایک بدتمیز ساتھ لے آئے ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ کیا ماجرا ہے بھائی ؟

نبیل کے ہاتھ بہت دنوں سے کسی پر صاف نہیں ہوئے شاید اسی کام کے لیے تم آ گئے ہو اور اب آ گئے ہو تو جلدی نہ جانا کچھ دیر ٹھہرنا ضرور۔ :)
 
328360844_b6efe21835.jpg


آپ پر سلامتی ہو ۔ ‏

ہم آپ کو اردو کی اس خوبصورت محفل میں خوش آمدید کہتے ہیں ۔ محفلیں تو آپ نے بڑی دیکھی ہوں گی پر ایسی کار آمد محفل شاید ہی آپ نے پہلے کبھی دیکھی ہو ۔ پر آزمائیش شرط ہے ۔ محفل تو محفل کے منتظمین نے اس طرح سے ترتیب دی ہے کہ اس کو سمجھنا بہت آسان ہے ۔ پھر بھی آسانی کے لیے میں آپ کو ایک عدد آر ایس ایس ریڈر کے استعمال کا مشورہ دوں گا ۔ ماشاءاللہ محفل دن رات جمی رہتی ہے ۔ اس لیے ہر چار گھنٹوں کے بعد بھیجے گے پیغامات کی تعداد 50 کے لگ بھگ ہو جاتی ہے ۔ اور یہ پیغامات محفل کی طول و عرض میں پھیلی ہوئی لاتعداد ڈوروں ( تھریڈ ) میں بھیجے جاتے ہیں ۔ محفل میں کہیں نثر پر بات ہوتی ہے تو کہیں کوئي اپنی یا پھر اپنے پسندیدہ شاعر کی شاعری شائع کرتا ہے ۔ محفل میں اگر کسی ڈور ( تھریڈ ) پر سائینس و ٹیکنالوجی پر بات ہو رہی ہے تو کہیں پر اردو کی نہایت قیمتی اور نایاب کتب کو برقیانے ( ڈیجیٹل لائزکرنے ) پر کام ہو رہا ہے ۔ آپ پہلے سے ڈیجیٹلایز کی گئی کتب کو پڑھ سکتے ہیں ۔ کسی کتاب کو برقیانے کی فرمائش کر سکتے ہیں اور اگر چاہیں تو اس نیک کام میں ہمارے ساتھ شریک ہو سکتے ہیں ۔

آیئے میں محفل کی کچھ آہم ڈوروں سے آپ کا تعرف کرواتا چلوں ۔ محفل کے بہت سی پر رونق تھریڈز ( ڈوریں ) ہیں جن میں سے زیادہ پر رونق مندرجہ زیل ہیں ۔

220890657_f442524d82.jpg
اب کس نے آنا ہے ؟ :
جیسے نام سے ظاہر ہے کہ اس دھاگے پر آپ آ کر اندازہ لگاتے ہیں کہ آپ کے بعد اس دھاگے پر کون سا محفل کا رکن آئے گا ۔ لیکن اس کے علاوہ بھی اس دھاگے کے کئی ایک فوائد ہیں ۔ محفل کے تمام ارکان جب بھی اس محفل میں آتے ہیں تو یہاں آ کر اس ڈور پر دوسرے ارکان محفل سے بات چیت کرتے ہیں اور اس طرح وہ ایک دوسرے کے حال سے با خبر رہتے ہیں ۔ اس ڈور پر آ کر آپ کو چاہیے کہ ہر دو تین منٹ کے بعد اپنے براوزر کو " ریفریش " کرتے رہا کیجیے ۔ کیونکہ یہاں بات چیت بہت تیزی سے ہوا کرتی ہے اور ہر دو تین مینٹ کے بعد یہاں پر ایک پیغام کوئی نہ کوئي رکن محفل تو ضرور ہی پوسٹ کر دیتا ہے ۔ اس ڈور کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ اس ڈور کا یہ چھٹا دور ہے ۔ ہر 100 ورقوں کے اختتام پر اس ڈور کا نیا ورژن شروع کر دیا جاتا ہے ۔

اس ڈور پر جانے کے لیے نیچے دیے گئے ربط کو کلک کریں ۔
http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?p=78817#78817
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​
362735981_a4c9a8edbe.jpg

عزیم معلم کی تخلیقات

تفسیر صاحب کی شخصیت اور کام کسی تعریف کے محتاج نہیں ۔ آپ اردو سے انس کی حد ‏تک لگاؤ رکھتے ہیں اور اس محفل میں اردو کی تدریس کے سلسلے میں جتنا بھی کام ہوا ہے ، ‏آپ کی ہی موہون منت ہے ۔ ‏
‏ ‏
عام طور پر آسائش کی خاطر یوں کیا جاتا ہے کہ لوگ تدریسی کام کہیں سے نقل کر کے چسپاں ‏کر دیتے ہیں ۔ لیکن تفسیر صاحب کی جانب سے محفل کی نظر کیئے جانے والے تدرییسی ‏اسباق آپ کی ہی تخلیقی کاوشوں کا ثمر ہیں یعنی آپ کا ہی اوریجینل کام ہیں ۔ آپ کے تیار ‏کردہ اسباق اپنا ثانی نہیں رکھتے ۔ ایسے شہکار اسباق کم از کم میری نظر سے پہلے کبھی نہیں ‏گزرے ۔

اگر آپ فن اردو گوئي کو باآسانی سیکھنا چاہتے ہیں تو میں آپ کو دعوت دیتا ہوں کہ آپ ان ‏کی جانب سے لکھے گئے اسباق کا دورہ ضرور کیجیے ۔ ‏

شاعری کا علم ‏
http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?t=2318‎

شعر و شاعری کی آن لائن کلاس‎
فن شعر و شاعری‎ ‎
http://www.urduweb.org/mehfil/index.php?f=148‎

ناول‎
حیوانوں کی بستی‎
پختون کی بیٹی‎ ‎
http://www.urduweb.org/mehfil/index.php?f=125‎

بزم سخن۔ کہانی گھر‎
پرواز، ٹھنڈے لب، اباجان کے ہاں، مدوجزر،بال بکھرگئے
http://www.urduweb.org/mehfil/index.php?f=7‎

ڈیجیٹل اردو لائبریری پراجیکٹ -غالنیات‎
دیوان غالب پیش گفتار ۔ دیوان کی شرح
http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?t=5865‎

عربی کے اسباق‎
عربی سیکھیے
http://www.urduweb.org/mehfil/index.php?f=63‎

شعر و شاعری کی آن لائن کلاس
http://www.urduweb.org/mehfil/index.php?f=148‎

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​

220897240_6e18326d78.jpg
محفل ادب :
جب کبھی بھی انسان کی تعریف ہوتی ہے تو ادب کا نام ضرور آتا ہے ۔ انسان بے ادب کس کام کا ۔ تو جہاں انسان ہے وہاں ادب کی بیشمار بہار ہے ۔ تو جہاں بہار ہو تو کون سا دل ہے جو اس کی ترو تازگی کا مزا نہ لینا چاہے ۔ یہی وجہ کے کہ محفل کا یہ حصہ بھی بہت فعال ہے ۔ اور یہاں پر تمام کے تمام ارکان محفل ہی آتے ہیں اور اپنی یا پھر اپنے پسندیدہ ادب داں کی " ادبی بے ادبیوں " کو پیغامات کی صورت میں شایع کرتے ہیں ۔

اس ڈور پر جانے کے لیے نیچے دیے گئے ربط کو کلک کریں ۔
http://www.urduweb.org/mehfil/index.php?f=48
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​
220921437_dd3f4243cd.jpg
تہنیتی پیغامات :
یہ ڈور تہنیتی پیغامات کے لیے مخصوص ہے ۔ اس ڈور میں ہم اپنے معزز رکن محفل کو تہنیتی پیغام بھیجتے ہیں ۔ زیادہ تہنیتی پیغامات کسی نہ کسی رکن محفل کو پیغامات کی ہزاروی ، دو ہزاروی یا اس سے بھی زیادہ کے مکمل ہو جانے پر ارسال کیے جاتے ہیں ۔ کسی رکن محفل کا زیادہ سے زیادہ پیغامات کا ارسال کرنا محفل سے محبت کی ایک کڑی تصور کیا جاتا ہے ۔ سچ ہے کسی بھی برقی محفل کے لیے پیغامات ایک " لائف لاين " سے کم نہیں ۔ کیونکہ ایک برقی محفل ان پیغامات کے سہارے ہی تو جمی رہتی ہے اور زندہ رہتی ہے ۔ ایک محفل کے لیے کم پیغامات کا شائع کیا جانا اس کی " موت " سے تعبیر کیا جاتا ہے ۔ اس لیے زیادہ سے زیادہ پیغامات کے لیے ارکان محفل کا حوصلہ بڑھانا بہت ضروری ہے ۔ جو اس ڈور کے توسط سے عمل میں لایا جاتا ہے ۔ انشاء اللہ ! آپ جب اس محفل میں اپنے پہلے 50 اور بعد میں 100 پیغامات مکمل کریں گے تو یہی وہ جگہ ہوگی جہاں سے آپ کے لیے تہنیتی پیغامات کی ایک نہ ختم ہونے والی لہر کی شروعات ہوگی ۔

اس طرح کے تہنیتی پیغامات اس کلیے کو ذہن میں رکھ کر تشکیل دیئے گئے ہیں ۔

پہلے 50 پیغامات کے مکمل ہونے پر
پہلے 100 پیغامات کے مکمل ہونے پر
پہلے300 پیغامات کے مکمل ہونے پر
پہلے500 پیغامات کے مکمل ہونے پر
پہلے1000 پیغامات کے مکمل ہونے پر
پہلے1500 پیغامات کے مکمل ہونے پر
پہلے2000 پیغامات کے مکمل ہونے پر

اور اس طرح یہ سلسلہ جاری رہتا ہے ۔ لیکن جس ارکان محفل کے 5000 پیغامات مکمل ہو جاتے ہیں تو اس کو محفل کا ایک با وفا عاشق تصور کیا جاتا ہے ۔ ان عاشقان محفل کے لیے ایک اور کلہ تشکیل دیا گیا ہے ۔ وہ یہ ہے کہ جو محفل کا رکن 5000 پیغامات کی حد عبور کر لیتا ہے ۔ اس کو ہر 3000 پیغامات کے شائع کرنے پر تہنیتی پیغامات بھیجے جاتے ہیں ۔

ارکان محفل ، تہنیتی پیغامات ارسال کرنے میں دیر نہیں کرتے ۔ مثال کے طور پر حال ہی میں ہمارے ایک معزز رکن محفل جناب شمشاد صاحب کے دس ہزار پیغامات کے مکمل ہونے پر ایک اور معزز رکن محفل جناب محب علوی صاحب نے ایک تہنیتی ڈور کو شروع کیا ہے ۔ اس لیے آپ بھی دوسرے ارکان محفل کی پیغامات کی تعداد پر نظر رکھیے اور کوشش کیجیے کہ آپ پہلے رکن محفل ہوں جو اس کے اس پیغاماتی سنگ میل پر مبارک باد بھیجیں ۔ اور اگر آپ ایسا نہیں کر پائے تو کوئی پریشانی کی بات نہیں ۔ آپ اپنے خلوص کا اظہار پہلے سے شروع ہوئي کسی تہنیتی ڈور سے کر سکتے ہیں ۔

آپ جانتے ہیں کہ تہنیت اور تحفہ آپ کے دوست کے دل میں آپ کے لیے محبت اور خلوص میں اضافے کا باعث بنتے ہیں ۔​

اس ڈور پر جانے کے لیے نیچے دیے گئے ربط کو کلک کریں ۔
http://www.urduweb.org/mehfil/index.php?f=61

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​

221919885_6d1bc527fa.jpg
موسیقی کی دنیا

محفل کی اور بہت سی ڈوروں کے ساتھ ساتھ یہ حصہ بھی بہت فعال ہو گیا ہے ۔ اور اس حصے کے یکدم فعال ہو جانے کا سارے کا سارا کیڈیٹ قیصرانی صاحب کو جاتا ہے ۔ اس ڈور پر آپ نا صرف نئے اور پرانے گيت سماعت کر سکتے ہیں بلکہ آپ ان کو دیکھ بھی سکتے ہیں ۔

اس ڈور پر جانے کے لے نیچے دیئے گئے ربط کو کلک کریں ۔
http://www.urduweb.org/mehfil/index.php?f=35


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​

193238440_e97a80ce8e.jpg

یونی کوڈ اردو لائبریری پروجیکٹ :

اس محفل میں ہی " اردو ویب " کی جانب سے یونی کوڈ اردو لائبریری پروجیکٹ شروع کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں یونی کوڈ اردو میں کتب برقیائی جا رہی ہیں ۔ اس طرح سے اب آپ یونی کوڈ میں کتابیں پڑھ سکتے ہیں ۔ یونی کوڈ میں کتب پڑھنے کے بہت فوائد ہیں ۔ ان میں یہ فائدہ بھی ہے کہ یونی کوڈ میں لکھی گئ تحریر کو بڑی خوبصورتی سے پی ڈی ایف مسل ( فائل ) میں تبدیل کیا جا سکتا ہے ۔اور یونی کوڈ اردو میں لکھی گئ تحریر میں سے اپنے پسند کے الفاظ ڈھونڈنے کے لیے آسانی ہو جاتی ہے ۔ یہ کام ابھی نیا نیا ہے اور کتب کی تعداد بھی کم ہے ۔ لیکن بہت سے اراکین محفل اب اس پروجیکٹ میں ہاتھ بٹانا چاہتے ہیں اور خود بھی بہت سی کتابوں پر کام کر رہے ہیں ۔

ہماری یونی کوڈ اردو لائبریری پروجیکٹ کی ایک خاص بات یہ ہے کہ اس میں کوئی بھی چوری شدہ کتاب استعمال نہیں کی گئ ہے ۔ اور ایسی کتب کو برقیائایا گیا ہے جو کاپی رائٹ ایکٹ سے آزاد ہو گئی ہیں ۔

ان کتابوں کی فہرست یہ ہے ۔
کتاب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مصنف
دیے کی آنکھ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔ مقبول عامر
دیوان ناصر کاظمی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ناصر کاظمی
نقش فریادی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فیض احمد فیض
دست صبا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فیض احمد فیض
زندان نامہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فیض احمد فیض
پرچھائیاں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ساحر لدھیانوی
انتخاب کلام میر (دیوان اول)۔۔۔۔ میر تقی میر
سرور عالم راز:
شاعری:
1۔ درِ شہوار
2۔ شہرِ نگار
3۔ رنگِ گلنار
تحقیق و تنقید:
4۔ باقیاتِ راز
افسانے:
5۔ تیسرا ہاتھ

خالد علیم: شاعری
6۔ شام، شفق، تنہائ

ڈاکٹر شرف الدین ساحل:
سیرت/شاعری:
7۔ حرا کی روشنی

حیدر قریشی
شاعری:
8۔ حیدر قریشی کی نظمیں
9۔ حیدر قریشی کی غزلیں
10۔ حیدر قریشی کے ماہئے

پروفیسر خلیل احمد بیگ
تحقیق و تنقید
11۔ اطلاقی لسانیات (مرتّبہ)
12۔ تنقید اور اسلوبیاتی تنقید
(دو ایک دن میں مکمل ہو جائے گی، پروف ریڈنگ کے بعد)

محض پروف ریڈنگ/ وہاب اعجاز کی ٹائپنگ
13۔ فیض: زنداں نامہ
14۔ نقشِ فریادی

مقبول عامر:
15۔ دئیے کی آنکھ
E-Publishing:
اعجاز عبید:
شاعری:
16۔ صاد
سفرنامہ/مزاح/دین:
17۔اللہ میاں کے مہمان

یعقوب آسی
(پروف ریڈنگ کرنا ہے)
شاعری:
حرفِ الف
تنقید:
خطِ کشیدہ
تعلیم:
اسباقِ فارسی

اس کے علاوہ بھی بہت سے کتب برقیائي جا رہی ہیں ۔ جو جلد ہی منظر عام پر آ رہی ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​

221914395_bc4129a4db.jpg

اراکینِ محفل کے انٹرویو کے لیے پیشگی اجازت :

ہماری ایک نئي رکن محفل جنابہ امن ایمان صاحبہ نے یہ محفل کے اراکین سے ایک تفسیلی انٹرویو کرنے کا ایک دلچسپ سلسلہ شروع کیا ہے ۔ اس ڈور پر جانے کے لیے نیچے دیے گے ربط کو کلک کریں ۔
http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?p=72094#72094

اب تک جن اراکین کے انٹرویوز ہو گئے ہیں ان کے نام اور انٹرویو والے ربط مندرجہ زیل ہیں ۔







۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​

221150061_5d311e6b1d.jpg
محفل کی پہلی سالگرہ :
ماشاء اللہ ، ہماری محفل نے حال ہی میں اپنا ایک سال مکمل کیا ہے ۔اور اس کے ساتھ ہی یونی کوڈ اردو کی اس اولین محفل نے 60،000 سے بھی کہیں زیادہ پیغامات حاصل کرنے کا ایک انوکھا سنگ میل عبور کر لیا ہے ۔ اسی سلسلے میں ہماری اس عظیم محفل میں تقاریب کے طویل سلسلے جاری ہے ۔ وہ لوگ جو اس محفل سے ایک سال سے منسلک ہیں اور محفل کی گونا گوں رنگینی کے سبب روزانہ ہی آیا کرتے ہیں اپنی اپنی تحریریں اس محفل میں ارسال کر رہے ہیں ۔ ہمارے ایک ہر دل عزیز ممبر جناب محب علوی نے ایک نہایت دلچسپ سلسلے کی شروعات کی ہے ۔ جس کا نام ہے ۔ " اردو محفل ۔۔۔۔۔۔ ایک سال کی سرگذشت ۔ اس ڈور پر محب بھائی اس محفل میں آنے والے ہر فعال رکن کی محفل میں سرگرمیوں پر ایک مفصل مضمون لکھنے میں مصروف ہیں ۔ اس مضمون کے ذریعے نئے آنے والے ساتھی ، محفل کے پرانے اور پر خلوص اراکین کے بارے میں سیر حاصل معلومات حاصل کر سکتے ہیں ۔ یہ مضمون ابھی مکمل نہیں ہوا ۔ یہ ابھی جاری ہے ۔ اسی طرح کے اور مضامین محفل کے دوسرے اراکین کی جانب سےارسال کیے جانے کی بھرپور توقع ہے ۔

183947209_c2fe4a9b75.jpg
" اردو محفل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک سال کی سرگذشت " کے صفحہ پر جانے کے لیے نیچے دیئے ربط کو کلک کریں ۔
http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?t=3577

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​
222262614_dbbefe0167.jpg




۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​

220927333_5e82bc0d39.jpg

میرے ذاتی صفحات ۔
ان آہم ڈوروں سے آپ کا تعارف کروانے کے بعد میں چاہتا ہوں کہ آپ کو اپنی ذاتی ڈوروں پر بھی لے جاوں ۔ یہ صفحات میں نے اپنی جانب سے محفل کو تحفہ کے طور پر ارسال کیے ہیں ۔ یہ محفل ہم سب کی ہے ۔ لیکن یہ محفل ہم سب کی اس لیے بھی ہو پائي ہے کہ ہم سب نے اپنا کچھ نہ کچھ اس محفل کی نظر ضرور کیا ہے ۔ کبھی ہم اس محفل کو اپنے قیمتی لمحات نظرانے کے طور پر عنایت کرتے ہیں تو کبھی ہم اپنی ایک تحریر اس محفل میں شامل کر دیتے ہیں ۔ میں نے بھی اس محفل میں اپنی تحریریں اور وقت دونوں ہی دینے کی کوشش کی ہے ۔ اور اس محفل میں " مشترکہ " کاموں کے ساتھ اساتھ کچھ ذاتی صفحات بھی تیار کیے ہیں ۔ یہ صفحات کہنے کو تو " ذاتی " ہیں لیکن پڑھنے کے لیے آپ کے سامنے حا‌ضر ہیں ۔

ان ذاتی صفحات میں ، میں نے اپنی نجی زندگی بھی تمام اراکین محفل اور محفل کے معزز مہمانوں کے سامنے بلا جھجک پیش کی ہے ۔ یہ اس وجہ سے بھی ہو پایا ہے کہ یہ محفل چوبیس گھنٹے ایسے اصحاب کے زیر نگرانی ہے جن کی نیت پر آنکھیں بند کر کے یقین کیا جا سکتا ہے ۔ میں پر سکون رہتا ہوں کہ اس محفل میں کوئي شر پسند اپنی تخریبی کاروائیاں با آسانی نہیں کر سکتا ۔ اگر اس نے خود سے لغو ریمارکس یا کسی اور طرح سے ہمیں چوٹ کرنے کی کوشش کی تو اسے بیک جنبش قلب اس محفل سے نکال دیا جائے گا ۔ اور اس کی تخریبی سرگرمی کو محفل سے مٹا دیا جائے گا ۔
192820790_97a6c9f421.jpg
یہ محفل ایک مکمل " فیملی محفل " ہے ۔ یہاں کسی بھی قسم کی بری بات نہیں کی جاتی اور مواد ایسا رکھا گیا ہے جو کسی بھی عمر کے ساتھی کے لیے نقصان دہ نہیں ہے ۔ پھر بھی محفل میں 13 سے زیادہ عمر کے بچوں کو آنے کی اجازت ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​
220940119_3204517400.jpg
اقوال حکمت ۔
میں نے اس ڈور میں اپنے پسندیدہ اقوال ایک جگہ جمع کرنے کی کوشش کی ہے ۔ ان اقوال نے مجھے زندگی کے ہر موڑ پر رہنمائی کی ۔ اور اب بھی جب کبھی پریشان ہوتا ہوں اور مجھے مدد درکار ہوتی ہے تو میں " نماز " کے ساتھ ساتھ ان کی جانب بھی رجوع کرتا ہوں ۔ یہ اقوال ابھی ختم نہیں ہوئے ہیں ۔ ان کی تعداد ابھی 70 کے قریب ہے ۔ لیکن میں تقریباً روزانہ ہی 20 اقوال اس ڈور میں جمع کر رہا ہوں ۔ اور میں ان اقوال کو 2000 تک لے کر جانا چاہتا ہوں ۔ یہ اقوال میرے لیے اس لیے بہت اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ یہ اقوال میری امی جان کی مختلف ڈائریوں میں لکھے ہوئے ہیں اور امی جان کی ذبان پر ہوتے ہیں ۔ان کو جمع کرنا میرے لیے ایک ایسی سعادت ہے جو مجھے تمام عمر یاد رہے گی ۔ ( اس ڈور کے پہلے تین صفحات بلیک اینڈ وائٹ ہیں ۔ اور باقی کے تمام صفحات رنگین ہیں ۔ )

اس ڈور پر جانے کے لیے نیچے دیئے گئے ربط کو کلک کریں ۔
http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?t=3547

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​
220944348_a987f5e921.jpg
خواب لمحے امر یادیں ۔
یہ ڈور میں نے مدرز ڈے پر شروع کی تھی جو ابھی تک جاری ہے ۔ اس ڈور پر ماں بیٹے کے پیار کی ایک تصویری کہانی ہے ۔

اس ڈور پر جانے کے لیے نیچے دیئے گئے ربط کو کلک کریں ۔
http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?t=2754

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​
220947134_26e682ef41.jpg
شمیل نامہ :
نامے بھی آپ نے بہت سے دیکھے ہوں گے ۔ کبھی " شہاب نامہ " آپ کو ایک اہم شخصیت کی زندگی کے مختلف روپ دکھاتا ہے ۔ تو کبھی " پی ٹی وی " کے " خبر نامہ " کی شکل میں ہر دور کے عسکری آمر کا " تعریف نامہ " بن جاتا ہے ۔ اور جب یہ " نامہ " کسی جمہوری دور میں پیش کیا جاتا ہے تو اسے " وزیر اعظم نامہ " کہتے ہیں ۔

میں نے بھی ایک " نامہ " شروع کیا ہے ۔ یہ نامہ باقی تمام ناموں سے زرہ مختلف ہے ۔ کیونکہ اس میں ، میں نے ان خبروں اور معلومات کو ایک جگہ ترتیب دینے کی کوشش کی ہے جو مجھے بہت پسند ہیں ۔ ان خبروں اور معلومات کا کسی زمانے سے کوئی تعلق ہیں ہے ۔ یہ معلومات پرانی بھی ہو سکتی ہیں اور نئی بھی ۔

اس ڈور پر جانے کے لیے نیچے دیئے گئے ربط کو کلک کریں ۔
http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?t=3581

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​
223063533_dd173a2b33.jpg

شہرِ محبت

میرے شہر کی سیر کے لیے نیچے دیئے گے ربط کو کلک کریں ۔
http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?t=4359

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​

امید ہے کہ آپ کو میرے یہ ذاتی صفحات اچھے لگیں گے ۔ ان کو دیکھ کر پسندیدگی اور ناپسندیدگی کے بارے میں رائے دینا نہ بھولیے گا ۔ آپ سے بھی امید ہے کہ آپ بھی حسب منشا اپنے ذاتی صفحات بھی تیار کریں گے ۔

یہ تو تھا ہماری محفل کی چند ایک پر رونق ڈوروں کا آپ سے چیدہ چیدہ سا تعارف ۔ اس کے علاوہ بھی بے شمار موضوعات ہیں ۔ اگر ان کا تعارف پیش کیا جائے تو یہ میری تحریر ایک مضمون بن جائے گی ۔ اس لیے میری آپ سے یہ گزارش ہے کہ آپ خود سے بھی اس محفل کے طول و عر‌ض کا دورہ کرتے رہا کیجیے ۔ مجھے یقین ہے کہ آپ کو بیش بہا خزائن ملیں گے ۔ آمین ۔

اسی طرح لا تعداد موضوعات میں سے آپ اپنی پسند کے حساب سے کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں ۔ یہ محفل کسی بھی مخصوص سیاسی گروہ اور مخصوص مذہبی فرقے سے تعلق نہیں رکھتی ۔ آپ عیسائي ہیں یا مسلمان ۔ سنی ، شیہ ہیں یا پارسی یا احمدی ( قادیانی ) اگر آپ اردو سے محبت رکھتے ہیں تو مبارک ہو ۔ آپ صحیح جگہ پر آئے ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​

223091716_845ddd29f9.jpg

اس محفل میں آر ایس ایس ریڈر کے استعمال کرنے کا طریقہ سیکھنے کے لے نیچے دیئے گے ربط کو استعمال کیجیے ۔ شکریہ !
http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?t=2652
کہیں بھی مدد کی ضرورت محسوس کریں تو بلا جھجک مجھ سے رابطہ کریں ۔
220952033_cca248dce9.jpg
 

اجنبی

محفلین
دوست: میں سمجھ گیا ۔ بچائے اردو کہہ کر دراصل آپ مجھے اردو کا مسیحا کہنا چاہ رہے ہیں ۔ بھئی بہت اعلیٰ ۔ مجھے آپ جیسے قدردانوں ہی کی ضرورت ہے :lol:

محب علوی: ایک دو اور بندوں نے بھی کہا ہے کہ یہاں میرا ذکر ہوتا تھا ۔ ذرا مجھے ان تحریروں کے روابط تو بھیجنا تاکہ میں انہیں پڑھ پڑھ کر اپنا خون بڑھاؤں :) باقی رہی بدتمیز کی بات تو میں نے سوچا کہ شاید میں اکیلا کچھ زیادہ تھرتھلی نہ مچا سکوں ، اس لیے اپنے ساتھ ایک اور لے آیا ہوں ۔
اور نبیل بھائی کو بھی صفائی کا موقع دیں گے ۔ کس کی صفائی؟ یہ سوچنا آپ کا کام ہے ۔ :lol:

شمیل: محترم یہ خوش آمدید کہہ رہے ہیں یا ڈرا رہے ہیں؟ ویسے لگتا ہے کہ آپ ہر بندے کو اسی طرح خوش آمدید کہتے ہیں ، کاپی پیسٹ کا استعمال کر کے :lol:
 
قدیر : کیا وجہ ہے جو تم اور دوست بڑے نقطہ چیں بنے پھرتے ہو ؟ کتنی معصوم صورت ہے اور ‏تم ڈرنے کی بات کرتے ہو ۔ دراصل تم معصومیت پہلی بار دیکھ رہے ہو ۔ ‏ :D :D :D
 
قدیر احمد نے کہا:
دوست: میں سمجھ گیا ۔ بچائے اردو کہہ کر دراصل آپ مجھے اردو کا مسیحا کہنا چاہ رہے ہیں ۔ بھئی بہت اعلیٰ ۔ مجھے آپ جیسے قدردانوں ہی کی ضرورت ہے :lol:

محب علوی: ایک دو اور بندوں نے بھی کہا ہے کہ یہاں میرا ذکر ہوتا تھا ۔ ذرا مجھے ان تحریروں کے روابط تو بھیجنا تاکہ میں انہیں پڑھ پڑھ کر اپنا خون بڑھاؤں :) باقی رہی بدتمیز کی بات تو میں نے سوچا کہ شاید میں اکیلا کچھ زیادہ تھرتھلی نہ مچا سکوں ، اس لیے اپنے ساتھ ایک اور لے آیا ہوں ۔
اور نبیل بھائی کو بھی صفائی کا موقع دیں گے ۔ کس کی صفائی؟ یہ سوچنا آپ کا کام ہے ۔ :lol:

شمیل: محترم یہ خوش آمدید کہہ رہے ہیں یا ڈرا رہے ہیں؟ ویسے لگتا ہے کہ آپ ہر بندے کو اسی طرح خوش آمدید کہتے ہیں ، کاپی پیسٹ کا استعمال کر کے :lol:

ایک دو بندوں نے کہا ہے تو ٹھیک کہا ہے قدیر ۔ تحریروں کے روابط چھوڑوں تم کہو تو تحریریں نہ بھیج دوں تمہیں البتہ انہیں پڑھ کر خون ڈھیروں بڑھے گا کہ گھٹے گا اس بارے میں روایات میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ تم سے کس نے کہا کہ تھرتھلی مچانے کے لیے بدتمیز کا ساتھ ہونا ضروری ہے ویسے تم نے ہیجان تو پیدا کردیا ہے اب ہلچل کا سوچو کچھ۔

ویسے اب کتنے بڑے ہوگئے ہو بقول نبیل کسی زمانے میں تم خود کو پپو بچہ سمجھا کرتے تھے ، کیا وہ ایامِ شباب بیت گئے
 
Top