قبل از مرگ واپسی

اجنبی

محفلین
اللہ رے معصومیت ۔ خدا ہی بچائے ایسے معصوموں سے :twisted:

محب: اجی ابھی تو عنفوانِ شباب ہے ۔ تب لڑکپن تھا ، اب ٹِین ایج ختم ہو گئی ہے ۔ :oops:

نبیل: کس پوسٹ کی جانب اشارہ ہے؟
جناب آپ کیوں تکلیف کرتے ہیں خصوصی تعارف لکھنے کی ۔ کسی بچے کو کہہ دیں جو میرے بارے میں نہ جانتا ہو :roll:
 
ایک تو نبیل بھی چوروں کو گھر تک پہنچانے کی ذمہ داری سے کبھی سبکدوش نہ ہوگا :lol:

خیر قدیر تعارف تو واقعی رہتا ہے اور خصوصی طور پر ہوگا بس کچھ دنوں کی بات سمجھو۔

عنفوان شباب ہے یہ تو عین شباب کیا ہوگا ۔ شکر ہے لڑکپن تو گیا یہ شباب بھی جلد ہی رخصت ہو جائے گا :wink: ایسا ہی بے وفا ہے یہ۔

بچوں کو لکھنے کا کہا تو وہ ساتھ میں تصویریں بھی بنا ڈالتے ہیں جس سے تعارف کم اور وضاحت زیادہ ہو جاتی ہے۔
 
اجنبی

محفلین
یہ چوروں کا ذکر کہاں سے آ گیا ، چلو خیر ، ہوں گے کوئی آپ کے لگتے ، مجھے کیا :roll:
ویسے جس انداز سے آپ نے نبیل بھائی کو پکارا ہے ، لگتا ہے کہ آپ بھی کوئی انکل ٹائپ چیز ہیں ۔ معاف کیجیے گا ، آپ کو یار کہہ بیٹھا :?

بچے تصویریں بنادیتے ہیں؟ اچھا میاں جی سنبھلو پر ۔ اب ادھر سے وار ہوگا :twisted:
 
کیوں آ گیا نہ یقین پڑھ کر ۔ میری ہی بات مان لیتے تو کیا تھا۔

ویسے یہ انکل ٹائپ بنا کر اگر مجھے سائیڈ لائن کرنا چاہ رہے ہو تو یہ تو بھول جاؤ‌ البتہ اگر اس میں تمہاری کوئی چال ہے تو وہ چل دو کہ آدمی اپنے چال چلن سے ہی پہچانا جاتا ہے۔

نبیل کو میں بے تکلفی سے پکارتا ہوں اور مجھے یہ اچھا لگتا ہے ویسے میں تمہاری طرح عنفوانِ شباب میں تو نہیں البتہ آتش لکھنوی کی طرح ابھی وہ وقت نہیں آیا کہ کہوں

جب آتش جوان تھا :)
 
اجنبی

محفلین
کوئی بات نہیں ۔ میں کل ہی حضرتِ دشنام طراز کی تین چار کتابیں لے آتا ہوں ۔ پھر دیکھیں گے :lol:
 
بدتمیز

محفلین
اجی قبلہ کیوں غصہ کرتے ہیں۔ میرے ناقص علم کے مطابق تو ایسا ہی تھا آپ کہتے ہیں تو میں دوبارہ ڈھونڈتا ہوں۔ اور ویسے میں کچھ عرصے سے آپکی پوسٹس پڑھ رہا ہوں ایک بات کی سمجھ نہیں آئی اگر آپ حق پر ہیں تو معذرت خواہ کیوں ہوتے ہیں؟ جس سچے ہیں تو شرمندگی کیسی؟ خیر آپ نے تو بڑی جلدی پتھر چوم کر رکھ دیا۔

نبیل شکرئیہ شائد آپکے کہنے سے لوگ اپنی رائے پر نظر ثانی کریں۔ قدیر کو اچھی خاصی آگ لگا دی آپ نے کچھ قبلہ رانا صاحب کے بارے میں بھی افکار پیش ہوں۔ کیا کروں جو مزہ بدتمیز ہو کر سننے میں ہے وہ تمیز دار ہو کر رہنے میں کہاں وہاں تو آپ جناب ہی نہیں ختم ہوتی۔ اس میں مزہ یہ ہے کہ اگر کوئی بات بری لگی تو فٹ کہہ دیا میں تو ہوں ہی بدتمیز

قدیر احمد تم مجھے پیٹو گے۔ ساری عمر ابا، دادا اور نانا جان سے پٹتے رہے اب غصہ مجھ پر نکالو گے۔ کتنی بری بات ہے۔
اور زچہ سے تمہارا لگاؤ دیکھنے کے قابل ہے جہاں کوئی دیکھتے ہو فٹ بائیک سے گر جاتے ہو۔
شعر کی بات کرتے ہوں جب اتنے بڑے بڑے لوگ چپ ہیں تو تم کس خوشی میں بول رہے ہو؟ اور نکمے ایسے کہ تصیح نہیں کی۔
غلط میں وہ بدتمیز ہوں جس سے بدتمیز دور بھاگتے ہیں نہ کہ تمیز
فتویٰ لگانے کی بات کرتے ہو دل جلانے کی بات کرتے ہوں لگا لو آگے ہماری مسجد کے لوگ ایسے کاموں میں بڑے پیش پیش تھے اب پردیس میں تم لگا لو
پھر غلط مجھ سے سنجیدہ گفتگو سے پرہیز کریں کہ بدتمیزی ہو سکتی ہے نا کہ بدپرہیزی
ایک ہی تو میرا ہمدرد اور خیرخواہ نکلا تم نے ان کو بھی لتاڑ ڈالا۔ خود تو رات کے وقت چھپ کر نازل ہوتے ہو اور فکر نہ کروں جلد ہی تمہارے بارے میں اکثر ارکان سے باتیں معلوم ہونگی
علوی صاحب آپکو کس نے کہہ دیا میں قدیر کے ساتھ ہوں۔ ہم توہمیشہ کے دشمن ہیں۔ ویسے قدیر اس کو جنم جنم کے دشمن کہہ سکتا ہے 45 سال سے تو اسکا مجھے پتہ ہے پھر بھی ابھی بھی اس کی ٹین ایج ختم ہوئی ہے۔ قدیر کے بیانات پر غور تو کریں۔
نہیں نہیں بچائے اردو نہیں بچہ ہی اوئے کے ساتھ اردو لگایا گیا ہے ان کو یاد ہے پچھلی دفعہ تم کیسے چارج ہوئے تھے اس لئے "ہتھ ہولا" رکھا ہے۔

قدیر کا چال چلن۔ ہاہاہاہا بڑی ہی خراب ہے اکثر بائیک سے نیچے ہوتا ہے یا پیدل
 
دوست

محفلین
قدیر جی آخر آپ کے ساتھ ہی کیوں۔۔۔
اتنی ساری۔۔۔۔ :lol: :lol:
آتے ہی بمباری۔۔
ان کا نام دیکھ کر ہی ہاتھ میں کھجلی ہونے لگتی ہے اور دل کرتا ہے کوئی دھماکے دار چیز لکھی جائے ان کی شان میں۔۔
بدتمیز نے تصحیح کردی۔۔بچہ ہی اوئے اردو۔ :lol: :lol:
 
ظفر احمد

محفلین
بدتمیز نے کہا:
اجی قبلہ کیوں غصہ کرتے ہیں۔ میرے ناقص علم کے مطابق تو ایسا ہی تھا آپ کہتے ہیں تو میں دوبارہ ڈھونڈتا ہوں۔ اور ویسے میں کچھ عرصے سے آپکی پوسٹس پڑھ رہا ہوں ایک بات کی سمجھ نہیں آئی اگر آپ حق پر ہیں تو معذرت خواہ کیوں ہوتے ہیں؟ جس سچے ہیں تو شرمندگی کیسی؟ خیر آپ نے تو بڑی جلدی پتھر چوم کر رکھ دیا۔

بھائی بد تمیز میرا غصہ صرف آپ کے ایک جملے پر تھا جو میں بتا چکا ہوں میں اس جملے کو دہرانا نہیں چاہتا۔ باقی دوستوں میں نوک جھوک تو ہوتی ہی رہتی ہے۔ میں بھی سنجدہ آدمی نہیں ہوں۔

نبیل بھائی کے کہنے پر میں یہ مان لیتا ہوں کہ آپ بہت تمیز دار ہیں۔ پر اس کا عملی نمونہ بھی نظر آنا چاہیئے۔ جو کہ دور تک محسوس نہیں ہوتا۔

میرا کسی بات پر معافی مانگنا شرمندگی نہیں ہے میرے بھائی۔ حدیث کا مفھوم ہے کہ کسی انسان کا دل دکھانا خانہ کعبہ کو ڈھا دینے کے مترادف ہے۔ اور برائی کو برائی سے ختم نہیں کیا جا سکتا۔

قدیر بھائی بھائی کو زچ کر لینے سے آپ کو کوئی مرتبہ نہیں مل گیا۔ آپ کے دوست ہیں مزاق تو چلتا ہی رہتا ہے۔ میں نے بھی آپ کوتمیز سکھانے کی جو بات کی تھی وہ بھی مزاق تھا بس مزاق اپنی جگہ پر اپنے الفاظ پر غور کر لینا چاہیئے۔ کہ اس سے سامنے والے کی تو ہین تو نہیں ہو رہی خاص کر اپنے بزرگوں کا احترام کرنا چاہیئے۔ اپنے ہم عمر لوگوں سے جسطرح بھی چاہوں بات کرو پر بزرگوں کا احترام اپنی جگہ برقرار رہنا چاہیئے۔ کیوں کہ انسان اپنی غلط حرکتوں کی وجہ سے اپنے والدین کو برا بنواتا ہے۔ لوگ کہتے ہیں کہ فلاں کا بیٹا بہت نالائق ہے نا جانے کیسی تربیت کی ہے۔

تو بھائی میری طرف سے اپنا دل صاف کر لیں مجھ سے آپ جیسا مزاق کرنا چاہیں کر سکتے ہیں میری آپ سے کوئی ناراضگی نہیں۔ میری بات سے اتفاق کریں یا نہ کریں یہ آپ کی مرضی ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
بھئ بد تمیز۔ واقعی اپنا نام بدل لیں۔ بڑی تکلیف ہوتی ہےدیکھ کر۔
شاکر اور محب۔ اب قدیر بھی میدان میں ہے۔ ہو جائے اس پر ہاتھ صاف۔ لکھ ڈالو ان پر دونوں۔
 
دوست

محفلین
بس ذرا میں "بچہ ٰہائے اردوٰ" کی اڑان دیکھ رہا ہوں۔۔۔
اس کے بعد انشاءاللہ۔۔ :D
آتے ہی ان کے شان میں مطلع خاکسار نے ہی عرض کیا تھا۔۔۔
 
بدتمیز نے کہا:
اجی قبلہ کیوں غصہ کرتے ہیں۔ میرے ناقص علم کے مطابق تو ایسا ہی تھا آپ کہتے ہیں تو میں دوبارہ ڈھونڈتا ہوں۔ اور ویسے میں کچھ عرصے سے آپکی پوسٹس پڑھ رہا ہوں ایک بات کی سمجھ نہیں آئی اگر آپ حق پر ہیں تو معذرت خواہ کیوں ہوتے ہیں؟ جس سچے ہیں تو شرمندگی کیسی؟ خیر آپ نے تو بڑی جلدی پتھر چوم کر رکھ دیا۔

نبیل شکرئیہ شائد آپکے کہنے سے لوگ اپنی رائے پر نظر ثانی کریں۔ قدیر کو اچھی خاصی آگ لگا دی آپ نے کچھ قبلہ رانا صاحب کے بارے میں بھی افکار پیش ہوں۔ کیا کروں جو مزہ بدتمیز ہو کر سننے میں ہے وہ تمیز دار ہو کر رہنے میں کہاں وہاں تو آپ جناب ہی نہیں ختم ہوتی۔ اس میں مزہ یہ ہے کہ اگر کوئی بات بری لگی تو فٹ کہہ دیا میں تو ہوں ہی بدتمیز

قدیر احمد تم مجھے پیٹو گے۔ ساری عمر ابا، دادا اور نانا جان سے پٹتے رہے اب غصہ مجھ پر نکالو گے۔ کتنی بری بات ہے۔
اور زچہ سے تمہارا لگاؤ دیکھنے کے قابل ہے جہاں کوئی دیکھتے ہو فٹ بائیک سے گر جاتے ہو۔
شعر کی بات کرتے ہوں جب اتنے بڑے بڑے لوگ چپ ہیں تو تم کس خوشی میں بول رہے ہو؟ اور نکمے ایسے کہ تصیح نہیں کی۔
غلط میں وہ بدتمیز ہوں جس سے بدتمیز دور بھاگتے ہیں نہ کہ تمیز
فتویٰ لگانے کی بات کرتے ہو دل جلانے کی بات کرتے ہوں لگا لو آگے ہماری مسجد کے لوگ ایسے کاموں میں بڑے پیش پیش تھے اب پردیس میں تم لگا لو
پھر غلط مجھ سے سنجیدہ گفتگو سے پرہیز کریں کہ بدتمیزی ہو سکتی ہے نا کہ بدپرہیزی
ایک ہی تو میرا ہمدرد اور خیرخواہ نکلا تم نے ان کو بھی لتاڑ ڈالا۔ خود تو رات کے وقت چھپ کر نازل ہوتے ہو اور فکر نہ کروں جلد ہی تمہارے بارے میں اکثر ارکان سے باتیں معلوم ہونگی
علوی صاحب آپکو کس نے کہہ دیا میں قدیر کے ساتھ ہوں۔ ہم توہمیشہ کے دشمن ہیں۔ ویسے قدیر اس کو جنم جنم کے دشمن کہہ سکتا ہے 45 سال سے تو اسکا مجھے پتہ ہے پھر بھی ابھی بھی اس کی ٹین ایج ختم ہوئی ہے۔ قدیر کے بیانات پر غور تو کریں۔
نہیں نہیں بچائے اردو نہیں بچہ ہی اوئے کے ساتھ اردو لگایا گیا ہے ان کو یاد ہے پچھلی دفعہ تم کیسے چارج ہوئے تھے اس لئے "ہتھ ہولا" رکھا ہے۔

قدیر کا چال چلن۔ ہاہاہاہا بڑی ہی خراب ہے اکثر بائیک سے نیچے ہوتا ہے یا پیدل

مجھے تو قدیر نے کہا تھا کہ اپنے ساتھ لایا ہے بدتمیز کو بھی ، اب میں نے تصحیح کر لی ہے اور دشمنوں کے کھاتے میں دونوں کو لکھ لیا ہے ۔ ٹین ایج تو ختم کروا دی میں نے اب تو شباب چل رہا ہے جو امید ہے زیادہ نہیں چلنے والا۔

چال چلن تو قدیر کا مشکوک ہی تھا شروع سے اچھا ہوا ایک گواہی بھی مل گئی
 
اعجاز اختر نے کہا:
بھئ بد تمیز۔ واقعی اپنا نام بدل لیں۔ بڑی تکلیف ہوتی ہےدیکھ کر۔
شاکر اور محب۔ اب قدیر بھی میدان میں ہے۔ ہو جائے اس پر ہاتھ صاف۔ لکھ ڈالو ان پر دونوں۔

فکر نہ کریں اعجاز صاحب، ذرا قدیر کو جم لینے دیں پھر دیکھیں ہم اس کا کیا حال کرتے ہیں یا وہ ہی حشر کرجاتا ہے ہمارا :)
 
اجنبی

محفلین
بدتمیز: تم تو اس طرح درستگیاں کرتے پھر رہے ہو جیسے میری اردو خراب ہے ۔ ابے میں تمہیں چیلنج کر سکتا ہوں صحتِ تلفظ اور قوتِ مشاہدہ کے معاملے میں ۔ اور علوی صاحب بدتمیز نے ٹھیک کہا کہ ہم 45 سال سے دشمن ہیں ۔ دراصل عالمِ ارواح میں گزارے گئے آخری پچیس سالوں میں یہ مجھے “ٹکر“ گیا تھا چنانچہ وہاں بھی ہماری جھڑپیں چلتی رہیں ۔ پھر فرشتوں نے اسے ثریا سے زمین پر دے مارا تو یہ آسمان سے گر کر ایک “گُڈی‘ میں پھنس گیا ، پتنگ لاہور کی تھی ۔ اور رہی چارج ہونے کی بات تو بھائی ! اس بار میں نئی بیٹری ڈلوا کر آیا ہوں اب چارج نہیں ہونے کا ، کیا سمجھے؟

دوست: اوئے مسٹر میرے نام کو ایسے کہت ہو ۔ یاد نہیں ظفر احمد نے بدتمیز کو کیسا کھینچا ہے؟

ظفر احمد: کیسے فخر سے کہہ دیا کہ آپ سنجیدہ آدمی نہیں ہیں ۔ اور جناب میں بدتمیز کا بزرگ نہیں ہوں ، بلکہ اس سے تین چار سال چھوٹا ہی ہوں گا ۔

انکل اعجاز اختر: یعنی آپ بھی فارورڈ بلاک میں آ گئے ، لگتا ہے مخالف کیمپ کے ساتھ آپ کی کوئی ڈیل ہوئی ہے ۔ کوئی بات نہیں ، میں اکیلا ہی سب پہ بھاری ہوں گا انشاءاللہ ۔

دوست: بیٹے مطلع عرض کر لیا نا ۔ اب میں باقی غزل لکھ دوں؟

محب: اوئے میرے چال چلن پر شبہ مت کرو ۔ ورنہ میں اپنے خفیہ باخبر ذرائع استعمال کر کے سب کے بھانڈے پھوڑ دوں گا ۔ اور انشاءاللہ میں ہی حشر کروں گا آپ کا ۔
 
ظفر احمد

محفلین
قدیر احمد نے کہا:
ظفر احمد: کیسے فخر سے کہہ دیا کہ آپ سنجیدہ آدمی نہیں ہیں ۔ اور جناب میں بدتمیز کا بزرگ نہیں ہوں ، بلکہ اس سے تین چار سال چھوٹا ہی ہوں گا ۔

لے میرے تجربوں سے اے میرے رقیب
دو چار سال عمر میں تجھ سے بڑا ہوں میں

یہ بات تو بدتمیز کے آنے پر ہی پتہ چلے گی کہ آپ ان سے چھوٹے ہیں یا کہ بڑے؟ بدتمیز صاحب غائب ہیں شاید نام کی تبدیلی کے لئے میونسپل کمیٹی یا اخبارات کے چکر لگا رہے ہیں۔

قدیر صاحب آپ بھی کم نہیں ہو۔ بقول آپ کے آپ سب پر بھاری ہیں بد تمیز سے ازلی دشمنی محسوس ہوتی ہے۔ عالم ارواح سے عالم برزخ تک یہ دوشمنی ختم ہوتی نظر نہیں آتی۔ آپکی جھڑپیں ہم بھی دیکھیں گے کیوں کہ تماشہ دیکھنے میں میجھے بھی مزہ آتا ہے۔
 
بدتمیز

محفلین
اعجاز اختر : میں دل سے شرمندہ ہوں کہ آپکے حکم پر سر تسلیم خم نہیں کر سکتا۔ یہی میری بدتمیزی کا ثبوت بھی ہے۔

محب علوی: ارے واہ صاحب دشمنوں کے کھاتے میں ہم دونوں‌ کو لکھ لیا۔ قدیر اور میں‌تو ہیں ہی لیکن دشمن کا دشمن آپکا دوست ہوتا ہے۔ دونوں نہیں۔

ظفر: میں کسی بھی بات کا برا نہیں مناتا وجہ یہ ہے کہ اگر میں کوئی بات پبلک میں کر رہا ہوں تو مجھے ہر قسم کے فیڈ بیک کے لئے تیار رہنا چاہئے۔ ویسے بدتمیزی کے سبب آپ اس کو کسی کی پرواہ نہ کرنے والا سمجھ لیں۔

فرشتوں نے مجھے ثریا سے زمین پر دے مارا اور قدیر کو ثریا نے خود دھکا دے مارا اور یہ گڈی میں بھی نہیں پھنس سکا پپو ہے تو خود سمجھ جائیے یہ کہاں‌جا کر پھنسا ہاہاہہاہا قدیر کے چال چلن پر شک کرنا منع ہے پورے وثوق سے بات کریں۔ جیسے قدیر کے چال چلن میں تھوڑا سا لُنگ ہے اور وجہ ہے پچھلی دفعہ کا بائیک سے گرنا۔

نام کی تبدیلی یہاں میونسپل کمیٹی سے یا اخبارات کے ذریعے نہیں ہوتی سیدھا کورٹ ہاؤس جائیے اور نام تبدیل کروا آئیے۔ ابھی میرا نام تبدیل کروانے کا کوئی ارادہ نہیں بلکہ جیسے حالات ہیں بدتمیزی میں مزید اضافہ ہونے کے امکانات ہیں۔
 
دوست

محفلین
:lol: :lol: :lol: :lol: :lol:
پیارے تم غزل عرض کرو گے تو ادھر سے دیوان لکھ دوں گا۔۔۔
باقی شام کو بات ہوتی ہے۔۔
 
دوست

محفلین
ہاں بھئی “پپو بچے“ اب بات کرو۔۔۔
تمہارے نام کو نہیں کاکے میں نے تمہیں کہا ہے۔۔۔ اتنے معصوم نہیں ہو۔۔ خیر سے جلیبی کی طرح تو سیدھے ہو۔۔
اچھا تو تم بھاری بھی ہو۔۔۔پہلے بتانا تھا اب پتہ چلا موٹر سائیکل تمہیں کیوں سہار نہیں پاتی تھی۔۔۔اللہ اس پر اپنی رحمت رکھے کیسی کیسی چیزیں اٹھائے پھری ہے۔۔۔ اور ملتان کی سڑکیں۔۔ان کا تو حال بہت ہی پتلا ہوگا گڑھوں کا ذکر تو خود تمہارے منہ سے سن چکا ہوں۔۔۔سچ کہتے ہیں کبھی کبھی منہ سے سچ نکل ہی جایا کرتا ہے۔۔۔
بدتمیز آپ واقعی بدتمیز ہیں۔۔ قسم سے ہمیں‌ پکا والا یقین ہوگیا :wink:
لیکن ذاتی طور پر آپ سے پھڈا لینے کا موڈ نہیں ہورہا کہ ابھی ایک “بچہ“ ہی کافی ہے۔۔
ہائے قدیر کاکے تمہارا کیا بنے گا۔۔۔اتنے سارے دشمن۔۔ :D :D
 
Top