مبارکباد قتیلِ غالب کو محسن کا عہدہ ملنے پر مبارک

محمد وارث

لائبریرین
واہ واہ حضور، کیا دل کشی والی بات کی ہے آپ نے

انھیں سوال پہ زعمِ جنوں ہے، کیوں لڑیے
ہمیں جواب سے قطعِ نظر ہے، کیا کہیے
 

محمد وارث

لائبریرین
حضور اب میں سفید کوا میرا مطلب ہے تشریح کرنے والا دل کہاں سے لاؤں

غالب برا نہ مان جو واعظ برا کہے
ایسا بھی کوئی ہے کہ سب اچھا کہیں جسے

قبلہ اگر اس کی بھی تشریح طلب کریں گے تو پھر یوں سمجھیے کہ پروفیسر تفسیر صاحب کی ساری تفسیرِ غالب رائیگاں ہی گئی۔
 

عمر سیف

محفلین
آپ تفسیر صاحب کو تو چھوڑیں آپ خود سے تشریح کریں تو مزا آئے۔ تفسیر کی تفسیرِ غالب رائیگاں جاتی ہے نہیں جاتی اس سے کیا لینا دینا میرا، اشعار آپ نے پوسٹ کیے تشریح بھی آپ ہی کریں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
یہ اچھی زبردستی ہے حضور

اس بزم میں مجھے نہیں بنتی حیا کئے
بیٹھا رہا اگر چہ اشارے ہوا کئے
 

جیہ

لائبریرین
تو کیا حرج ہے قتیل صاحب۔ کردیں ایک شعر کی تشریح۔ ویسے جیسے قدرت اللہ شہاب کے سکھ استاد نے اس شعر کی تھی

سادگی و پرکاری بے خودی و ہشیاری
حسن کو تغافل میں جرات آزما پایا۔
(مجھے پنجابی نہیں آتی اس لیے پورا یاد نہیں مگر تشریح کچھ یوں تھی)

سادگی تے نالے پرکاری تے بیخودی تے اس نال ہوشیاری۔ حسن کو تغافل وچ کیا پایا؟ حسن کو تغافل وچ جرات آزما پایا۔ سمجھے۔ میں سمجھاندے سمجھاندے تھک گیا تم نیں سمجھوگے۔
:lol:
 

محمد وارث

لائبریرین
جیہ نے کہا:
تو کیا حرج ہے قتیل صاحب۔ کردیں ایک شعر کی تشریح۔ ویسے جیسے قدرت اللہ شہاب کے سکھ استاد نے اس شعر کی تھی

سادگی و پرکاری بے خودی و ہشیاری
حسن کو تغافل میں جرات آزما پایا۔
(مجھے پنجابی نہیں آتی اس لیے پورا یاد نہیں مگر تشریح کچھ یوں تھی)

سادگی تے نالے پرکاری تے بیخودی تے اس نال ہوشیاری۔ حسن کو تغافل وچ کیا پایا؟ حسن کو تغافل وچ جرات آزما پایا۔ سمجھے۔ میں سمجھاندے سمجھاندے تھک گیا تم نیں سمجھوگے۔
:lol:

واہ واہ، آپ نے کیا قدرت اللہ شہاب یاد دلا دیا۔ لیکن اب اس پنجابی تشریح کی تشریح کون کرے گا؟ کیونکہ ضبط صاحب تو اسکی تشریح بھی طلب کریں گے۔
 

عمر سیف

محفلین
قتیل آپ پنجابی کی فکر نہ کریں الحمداللہ میں اچھی پیجابی بول، پڑھ اور سمجھ سکتا ہوں۔ آپ فالحال غالب کے اشعار کی تشریح کر دیں۔
 

جیہ

لائبریرین
پشتو محاورہ ہے۔
“اگر اتنی منت بادشاہ صاحب کی کرتا تو اب تک اپنی بیٹی کا ہاتھ میرے ہاتھ میں دے چکا ہوتا“

قتیل کردیں نا ایک شعر کی تشریح ۔ ہمیں بھی تو پتہ چلے آک کو غالب پر کتنا عبور ہے؟
 

عمر سیف

محفلین
جیہ آپ بس ان سے سُن لیں تشریح شاید ان کو خود نہیں آتی۔ یہ بھی باقی ممبران کی طرح کاپی پیسٹ کرنا بہتر سمجھتے ہیں شاید۔
 

محمد وارث

لائبریرین
حضور کر دی ہے تشریخ اوپر ملاحظہ فرمالیں

تشریحِ غالب بہ زبانِ غالب
دیوانِ غالب ہے جہانِ غالب

:lol:
 

شمشاد

لائبریرین
کیا بات ہے؟ ملک صاحب کی مبارک کے جواب میں آپ نے کوئی شعر نہیں لکھا، حالانکہ ملک صاحب بھی خاصے شوقین ہیں شعر و شاعری کے۔
 
Top