قرآن مجید کی خوبصورت آیت

سیما علی

لائبریرین
سورۃ المزمل ۔۔۔آیت نمبر 20

اِنَّ رَبَّكَ يَعْلَمُ اَنَّكَ تَقُوْمُ اَدْنٰى مِنْ ثُلُثَىِ اللَّيْلِ وَنِصْفَهٝ وَثُلُثَهٝ وَطَ۔آئِفَةٌ مِّنَ الَّ۔ذِيْنَ مَعَكَ ۚ وَاللّ۔ٰهُ يُقَدِّرُ اللَّيْلَ وَالنَّ۔هَارَ ۚ عَلِمَ اَنْ لَّنْ تُحْصُوْهُ فَتَابَ عَلَيْكُمْ ۖ فَاقْرَءُوْا مَا تَيَسَّرَ مِنَ الْقُرْاٰنِ ۚ عَلِمَ اَنْ سَيَكُ۔وْنُ مِنْكُم مَّرْضٰى ۙ وَاٰخَرُوْنَ يَضْرِبُوْنَ فِى الْاَرْضِ يَبْتَغُوْنَ مِنْ فَضْلِ اللّ۔ٰهِ ۙ وَاٰخَرُوْنَ يُقَاتِلُوْنَ فِىْ سَبِيْلِ اللّ۔ٰهِ ۖ فَاقْرَءُوْا مَا تَيَسَّرَ مِنْهُ ۚ وَاَقِيْمُوا الصَّلَاةَ وَاٰتُوا الزَّكَاةَ وَاَقْرِضُوا اللّ۔ٰهَ قَرْضًا حَسَنًا ۚ وَمَا تُقَدِّمُوْا لِاَنْفُسِكُمْ مِّنْ خَيْ۔رٍ تَجِدُوْهُ عِنْدَ اللّ۔ٰهِ هُوَ خَيْ۔رًا وَّاَعْظَمَ اَجْرًا ۚ وَاسْتَغْفِرُوا اللّ۔ٰهَ ۖ اِنَّ اللّ۔ٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِ۔يْ۔مٌ (20)
بے شک آپ کا رب جانتا ہے کہ آپ اور جو لوگ آپ کے ساتھ ہیں (کبھی) دو تہائی رات کے قریب اور (کبھی) آدھی رات اور (کبھی) تہائی رات (نماز تہجد) میں کھڑے ہوتے ہیں، اور اللہ ہی رات اور دن کی پیمائش کرتا ہے، اسے معلوم ہے کہ تم اس کو نباہ نہیں سکتے سو اس نے تم پر رحم کیا، پس پڑھو جتنا قرآن میں سے آسان ہو، اسے علم ہے کہ تم میں سے کچھ بیمار ہوں گے، اور کچھ اور لوگ بھی جو اللہ کا فضل تلاش کرتے ہوئے زمین پر سفر کریں گے، اور کچھ اور لوگ ہوں گے جو اللہ کی راہ میں جہاد کریں گے، پس پڑھو جو اس میں سےآسان ہو، اور نماز قائم کرو اور زکوٰۃ دو اور اللہ کو اچھی طرح (اخلاص سے) قرض دو، اور جو کچھ نیکی آگے بھیجو گے اپنے واسطے تو اس کو اللہ کے ہاں بہتر اور بڑے اجر کی چیز پاؤ گے، اور اللہ سے بخشش مانگو، بے شک اللہ بخشنے والا نہایت رحم والا ہے۔
 
هُوَ يُحْيِىْ وَيُمِيْتُ وَاِلَيْهِ تُرْجَعُوْنَ (56)
وہی زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے اور اسی کی طرف پھر کر جاؤ گے۔
سورہ یونس
 
يَآ اَيُّ۔هَا النَّاسُ قَدْ جَآءَتْكُمْ مَّوْعِظَ۔ةٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَشِفَ۔آءٌ لِّمَا فِى الصُّدُوْرِۙ وَهُدًى وَّرَحْ۔مَةٌ لِّلْمُؤْمِنِيْنَ (57)
اے لوگو! تمہارے رب سے نصیحت اور دلوں کے روگ کی شفا تمہارے پاس آئی ہے، اور ایمان داروں کے لیے ہدایت اور رحمت ہے۔
سورہ یونس
 

سیما علی

لائبریرین
مَّا كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِّن رِّجَالِكُمْ وَلَكِن رَّسُولَ اللَّهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّينَ وَكَانَ اللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمًاo (الاحزاب، 33 : 40)

ترجمہ: محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تمہارے مَردوں میں سے کسی کے باپ نہیں ہیں لیکن وہ اللہ کے رسول ہیں اور سب انبیا کے آخر میں (سلسلۂِ نبوت ختم کرنے والے) ہیں اور اللہ ہر چیز کا خوب علم رکھنے والا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اس آیتِ کریمہ میں اللہ تعالٰیٰ نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خاتم النبیین کہہ کر یہ اعلان فرما دیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہی آخری نبی ہیں اور اب قیامت تک کسی کو نہ منصب نبوت پر فائز کیا جائے گا اور نہ ہی منصب رسالت پر۔
 

سیما علی

لائبریرین
Ra bracket.png
مَّا كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِّن رِّجَالِكُمْ وَلَكِن رَّسُولَ اللَّهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّينَ وَكَانَ اللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمًا
Aya-40.png
La bracket.png
[1]
شیخ فخر الدين الرازی کہتے ہیں ختم نبوت کے باب میں؛ ان کے بعد کوئی نیا نبی نہیں آئے گا۔[2]
  1. اور محمد بن حسن طوسی اپنی تفسیر تفسیر التبیان میں کہتے ہیں: آپ آخری نبی ہیں، اب قیامت تک کوئی نبی نہیں۔[3]
 
اَلرَّحۡمٰنُۙ‏ ﴿55:1﴾ عَلَّمَ الۡقُرۡاٰنَؕ‏ ﴿55:2﴾ خَلَقَ الۡاِنۡسَانَۙ‏ ﴿55:3﴾ عَلَّمَهُ الۡبَيَانَ‏ ﴿55:4﴾ اَلشَّمۡسُ وَالۡقَمَرُ بِحُسۡبَانٍ‏ ﴿55:5﴾ وَّالنَّجۡمُ وَالشَّجَرُ يَسۡجُدٰنِ‏ ﴿55:6﴾ وَالسَّمَآءَ رَفَعَهَا وَوَضَعَ الۡمِيۡزَانَۙ‏ ﴿55:7﴾ اَلَّا تَطۡغَوۡا فِى الۡمِيۡزَانِ‏ ﴿55:8﴾ وَاَقِيۡمُوا الۡوَزۡنَ بِالۡقِسۡطِ وَلَا تُخۡسِرُوا الۡمِيۡزَانَ‏ ﴿55:9﴾ وَالۡاَرۡضَ وَضَعَهَا لِلۡاَنَامِۙ‏ ﴿55:10﴾ فِيۡهَا فَاكِهَةٌ  ۙ وَّالنَّخۡلُ ذَاتُ الۡاَكۡمَامِ ۖ‏ ﴿55:11﴾ وَالۡحَبُّ ذُو الۡعَصۡفِ وَالرَّيۡحَانُۚ‏ ﴿55:12﴾ فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏
 
كُلُّ نَفسٍ ذَآئِقَ۔ةُ الْمَوْتِ ۗ وَاِنَّمَا تُ۔وَفَّوْنَ اُجُوْرَكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ۖ فَمَنْ زُحْزِحَ عَنِ النَّارِ وَاُدْخِلَ الْجَ۔نَّةَ فَقَدْ فَازَ ۗ وَمَا الْحَ۔يَاةُ الدُّنْيَآ اِلَّا مَتَاعُ الْغُ۔رُوْرِ
ہر نفس کو موت کا مزا چکھنا ہے اور تم کو قیامت کے دن تمہارے اعمال کا پورا پورا بدلا دیا جائے گا۔ تو جو شخص آتشِ جہنم سے دور رکھا گیا اور جنت میں داخل کیا گیا وہ مراد کو پہنچ گیا اور دنیا کی زندگی تو دھوکے کے سامان کے سوا کچھ نھیں۔
[آل عمران:185]
 

سیما علی

لائبریرین
( كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَتَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَتُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ )
[آل عمران: 110]
“تم بہترین امت ہو جو لوگوں کے لئے پیدا کی گئی ہے کہ تم نیک باتوں کا حکم کرتے ہو اور بری باتوں سے روکتے ہو، اور اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھتے ہو۔”
 

اکمل زیدی

محفلین
قُل لَّا أسألُكُم عليهِ أجرًا إِلَّا المودَّةَ في القُربَ [الشورى: 23].
نبی ﷺ آپ فرما دیجیے کہ میں اِس تبلیغِ رسالت پر تم سے کوئی اُجرت اور جزا نہیں مانگتا ہاں اتنا چاہتا ہوں کہ میرے قرابت داروں سے محبت کی جائے۔
 

سیما علی

لائبریرین
قُل لَّا أسألُكُم عليهِ أجرًا إِلَّا المودَّةَ في القُربَ [الشورى: 23].
نبی ﷺ آپ فرما دیجیے کہ میں اِس تبلیغِ رسالت پر تم سے کوئی اُجرت اور جزا نہیں مانگتا ہاں اتنا چاہتا ہوں کہ میرے قرابت داروں سے محبت کی جائے۔
جیتے رہیے ڈھیر ساری۔
ہم قطعناً غافل نہیں ابھی بات کی ہے
ہمیں یاد ہے سب ذرا ذرا
 

سیما علی

لائبریرین
‏[ سورة النمل - Ayat No 65 ]
‏کہہ دو کہ : اللہ کے سوا آسمانوں اور زمین میں کسی کو بھی غیب کا علم نہیں ہے ، ( ٣٢ ) اور لوگوں کو یہ بھی پتہ نہیں ہے کہ انہیں کب دوبارہ زندہ کیا جائے گا ۔
 

سیما علی

لائبریرین
{يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا ارْكَعُوا وَاسْجُدُوا وَاعْبُدُوا رَبَّكُمْ وَافْعَلُوا الْخَيْرَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ}

اے ایمان والو! رکوع، سجدہ کرو، اپنے پروردگار کی عبادت کرو اور نیکیاں بجا لاؤ، تا کہ تم فلاح پاؤ۔
[الحج: 77]
 

سیما علی

لائبریرین
سورہ الانعام آیت نمبر۔ 091
وَ مَا قَدَرُوا اللّٰهَ حَقَّ قَدْرِهٖۤ اِذْ قَالُوْا مَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ عَلٰى بَشَرٍ مِّنْ شَیْءٍؕ-قُلْ مَنْ اَنْزَلَ الْكِتٰبَ الَّذِیْ جَآءَ بِهٖ مُوْسٰى نُوْرًا وَّ هُدًى لِّلنَّاسِ تَجْعَلُوْنَهٗ قَرَاطِیْسَ تُبْدُوْنَهَا وَ تُخْفُوْنَ كَثِیْرًاۚ-وَ عُلِّمْتُمْ مَّا لَمْ تَعْلَمُوْۤا اَنْتُمْ وَ لَاۤ اٰبَآؤُكُمْؕ-قُلِ اللّٰهُۙ-ثُمَّ ذَرْهُمْ فِیْ خَوْضِهِمْ یَلْعَبُوْنَ(۹۱)
ترجمۂ کنزالایمان: اور یہود نے اللہ کی قدر نہ جانی جیسی چاہیے تھی جب بولے اللہ نے کسی آدمی پر کچھ نہیں اتارا تم فرماؤ کس نے اُتاری وہ کتاب جو موسیٰ لائے تھے روشنی اور لوگوں کے لیے ہدایت جس کے تم نے الگ الگ کاغذ بنالیے ظاہر کرتے ہو اور بہت سا چھپالیتے ہو اور تمہیں وہ سکھایا جاتا ہے جو نہ تم کو معلوم تھا نہ تمہارے باپ دادا کو اللہ کہو پھر انہیں چھوڑ دو ان کی بیہودگی میں کھیلتا۔۔۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین

أَع۔وذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْ۔طانِ الرَّجي۔م


بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اِنَّ اَصۡحٰبَ الۡجَ۔نَّةِ الۡيَوۡمَ فِىۡ شُغُلٍ فٰكِهُوۡنَ‌ۚ ۞

ترجمہ:​

بیشک اہل جنت آج دلچسپ مشغلوں میں خوش و خرم ہوں گے
 

سیما علی

لائبریرین
(اَلَمْ یَرَوْااِلیَ الطَّیْرِ مُسَخَّرٰ تٍ فِیْ جَوِّ السَّمَآءِ ط مَا یُمْسِکُ ہُنَّ اِلَّا اللّٰہُ طاِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لاَ یٰتٍ لِّقَوْمٍ یُّؤْمِنُوْنَ)
.
” کیا انہوں نے پرندوں کو نہیں دیکھا کہ آسمانی فضامیں کیسے مسخر ہیں ،انہیں اللہ ہی تھامے ہوئے ہے، جولوگ ایمان لاتے ہیں انکے لیے اس میں بہت سی نشانیاں ہیں ”
.
 

سیما علی

لائبریرین
اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔
والزی (1)
آدھی صبح تک، (1)
وَاللَّيْلِ ذِذَا سَجَى ﴿2﴾
اور رات کی جب وہ چھا جائے (2)
مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلَى ﴿3﴾
آپ کے رب نے آپ کو نہیں چھوڑا ہے اور نہ ہی آپ سے نفرت کرتا ہے۔ (3)
میں ولخرہ لک شروع نہیں کرتا )4(
آخری تمہارے لیے پہلے سے بہتر ہو گا۔
 

سیما علی

لائبریرین
قرآن مجید میں پرندوں کی متعلق خوبصورت تحریر ..
اللہ تعالیٰ پرندوں کی پرواز کے متعلق درج ذیل آیت کریمہ میں ارشاد فرماتاہے:.
(اَلَمْ یَرَوْااِلیَ الطَّیْرِ مُسَخَّرٰ تٍ فِیْ جَوِّ السَّمَآءِ ط مَا یُمْسِکُ ہُنَّ اِلَّا اللّٰہُ طاِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لاَ یٰتٍ لِّقَوْمٍ یُّؤْمِنُوْنَ).
” کیا انہوں نے پرندوں کو نہیں دیکھا کہ آسمانی فضامیں کیسے مسخر ہیں ،انہیں اللہ ہی تھامے ہوئے ہے، جولوگ ایمان لاتے ہیں انکے لیے اس میں بہت سی نشانیاں ہیں ”
.
 

سیما علی

لائبریرین

اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔​

اَ لْ۔هَ۔اكُمُ التَّكَاثُرُ (1)

تمہیں حرص نے غافل کر دیا۔
حَتّ۔ٰى زُرْتُمُ الْمَقَابِرَ (2)
یہاں تک کہ قبریں جا دیکھیں۔
كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُوْنَ (3)
ایسا نہیں، آئندہ تم جان لو گے۔
ثُ۔مَّ كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُوْنَ (4)
پھر ایسا نہیں چاہیے، آئندہ تم جان لو گے۔
كَلَّا لَوْ تَعْلَمُوْنَ عِلْمَ الْيَقِيْنِ (5)
ایسا نہیں چاہیے، کاش تم یقینی طور پر جانتے۔
لَتَ۔رَوُنَّ الْجَحِ۔يْمَ (6)
البتہ تم ضرور دوزخ کو دیکھو گے۔
ثُ۔مَّ لَتَ۔رَوُنَّ۔هَا عَيْنَ الْيَقِيْنِ (7)
پھر تم اسے ضرور بالکل یقینی طور پر دیکھو گے۔
ثُ۔مَّ لَتُسْاَلُنَّ يَوْمَئِذٍ عَنِ النَّعِ۔يْمِ (
پھر اس دن تم سے نعمتوں کے متعلق پوچھا جائے گا۔
 
Top