قرآن مجید کی خوبصورت آیت

سیما علی

لائبریرین
اِنَّ اَصْحٰبَ الْجَنَّةِ الْیَوْمَ فِیْ شُغُلٍ فٰكِهُوْنَۚ
اِنَّ : بیشک اَصْحٰبَ الْجَنَّةِ : اہل جنت الْيَوْمَ : آج فِيْ شُغُلٍ : ایک شغل میں فٰكِهُوْنَ : باتیں (خوش طبعی کرتے)
بیشک اہل جنت آج دلچسپ مشغلوں میں خوش و خرم ہوں گے۔۔۔/
 

سیما علی

لائبریرین
لہٰذا (اے پیغمبرﷺ!) یہ لوگ جو باتیں کرتے ہیں، تم ان پر صبر کرو، اور سورج نکلنے سے پہلے اور اُس کے غروب سے پہلے اپنے رَبّ کی تسبیح اور حمد کرتے رہو، اور رات کے اوقات میں بھی تسبیح کرو، اور دن کے کناروں میں بھی، تاکہ تم خوش ہوجاؤ۔

‏﴿سورۃ طٰہ ، ۱۳۰﴾
 

سیما علی

لائبریرین
سورة إبراهيم [14-40]
﴿۴۰﴾
‏ اے میرے پالنے والے! مجھے نماز کا پابند رکھ اور میری اولاد سے بھی ، اے ہمارے رب میری دعا قبول فرما ۔
 

سیما علی

لائبریرین
‏(اے پیغمبرﷺ! لوگوں سے) کہہ دو کہ اگر تم اللہ سے محبت رکھتے ہو تو میری اتباع کرو، اللہ تم سے محبت کرے گا اور تمہاری خاطر تمہارے گناہ معاف کردے گا۔ اور اللہ بہت معاف کرنے والا ، بڑا مہربان ہے۔
‏ ﴿سورۃ آل عمران، ۳۱﴾
 

سیما علی

لائبریرین
اے ایمان والو! اپنی فکر کرو،جب تم راہ راست پر چل رہے ہو تو جو شخص گمراہ رہےاس سے تمہارا کوئی نقصان نہیں اللہ ہی کے پاس تم سب کو جانا ہے پھر وہ تم سب کو بتلا دے گا جو کچھ تم سب کرتے تھے

‏المائدہ آیت 105
 

سیما علی

لائبریرین
ہم نے (اپنے) ان (پیغمبر) کو نہ شاعری سکھائی ہے، اور نہ وہ ان کے شایانِ شان ہے۔ یہ تو بس ایک نصیحت کی بات ہے، اور ایسا قرآن جو حقیقت کو کھول کھول کر بیان کرتا ہے۔

‏﴿سورۃ یس: ۶۹﴾
 

صابرہ امین

لائبریرین
‏(اے پیغمبرﷺ! لوگوں سے) کہہ دو کہ اگر تم اللہ سے محبت رکھتے ہو تو میری اتباع کرو، اللہ تم سے محبت کرے گا اور تمہاری خاطر تمہارے گناہ معاف کردے گا۔ اور اللہ بہت معاف کرنے والا ، بڑا مہربان ہے۔
‏ ﴿سورۃ آل عمران، ۳۱﴾
ہم نے (اپنے) ان (پیغمبر) کو نہ شاعری سکھائی ہے، اور نہ وہ ان کے شایانِ شان ہے۔ یہ تو بس ایک نصیحت کی بات ہے، اور ایسا قرآن جو حقیقت کو کھول کھول کر بیان کرتا ہے۔

‏﴿سورۃ یس: ۶۹﴾
اے ایمان والو! اپنی فکر کرو،جب تم راہ راست پر چل رہے ہو تو جو شخص گمراہ رہےاس سے تمہارا کوئی نقصان نہیں اللہ ہی کے پاس تم سب کو جانا ہے پھر وہ تم سب کو بتلا دے گا جو کچھ تم سب کرتے تھے

‏المائدہ آیت 105
جزاک اللہ، سیما آپا ۔ ۔ 🌹🌹🌹🌹🌹
 

سیما علی

لائبریرین
(( قَالَ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ : أَعْدَدْتُّ لِعِبَادِی الصَّالِحِیْنَ مَا لَا عَیْنٌ رَأَتْ وَلَا أُذُنٌ سَمِعَتْ، وَلَا خَطَرَ عَلٰی قَلْبِ بَشَرٍ )) [1]

’’ اللہ تعالی فرماتا ہے : میں نے اپنے نیک بندوں کیلئے ایسی نعمتیں تیار کی ہیں کہ جنہیں نہ کسی آنکھ نے دیکھا ہے، نہ کسی کان نے ان کے بارے میں کچھ سنا ہے اور نہ ہی کسی انسان کے دل میں ان کے متعلق کوئی تصور پیدا ہوا ہے۔‘‘
 

سیما علی

لائبریرین
اتباع محمد ﷺ میں ہی سب کچھ ہے ❤️

‏کہہ دیجئے! اگر تم اللہ سے محبت رکھتے ہو تو میری تابعداری کرو خود اللہ تعالٰی تم سے محبت کرے گا اور تمہارے گناہ معاف فرما دے گا اور اللہ تعالٰی بڑا بخشنے والا مہربان ہے۔

‏سورة آل عمران : 31
 

سیما علی

لائبریرین
اور ہم نے لقمان کو دانائی عطا کی تھی، (اور اُن سے کہا تھا) کہ اللہ کا شکر کرتے رہو۔ اور جو کوئی اللہ کا شکر اَدا کرتا ہے، وہ خود اپنے فائدے کے لئے شکر کرتا ہے، اور اگر کوئی ناشکری کرے تو اللہ بڑا بے نیاز ہے، بذاتِ خود قابلِ تعریف
‏سورۃ لقمان آیت نمبر 12
 

سیما علی

لائبریرین
‏یہ وہ لوگ ہیں جو اِیمان لائے ہیں، اور جن کے دِل اللہ کے ذکر سے اطمینان حاصل کرتے ہیں۔ یاد رکھو کہ صرف اللہ کا ذکر ہی وہ چیز ہے جس سے دِلوں کو اِطمینان نصیب ہوتا ہے۔
‏﴿سورۃ الرعد، ۲۸﴾
 

سیما علی

لائبریرین
‏(اے پیغمبرﷺ!) درگذر کا رویہ اپناؤ، اور (لوگوں کو) نیکی کا حکم دو، اور جاہلوں کی طرف دھیان نہ دو ۔
‏﴿سورۃ الاعراف، ۱۹۹﴾
 

سیما علی

لائبریرین
‏"جو غصےکو پی جاتے ہیں اور دوسروں کےقصور معاف کر دیتے ہیں ایسے نیک لوگ اللہ کو بہت پسند ہیں."
‏[سورۃ العمران آیت نمبر134]
 

سیما علی

لائبریرین
کہو کہ : میں صبح کے مالک کی پناہ مانگتا ہوں۔ ہر اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی ہے۔ اور اندھیری رات کے شر سے جب وہ پھیل جائے۔ اور ان جانوں کے شر سے جو (گنڈے کی) گرہوں میں پھونک مارتی ہیں۔ اور حسد کرنے والے کے شر سے جب وہ حسد کرے۔
‏سورہ الفَلَق
 
Top