قرآن مجید کی خوبصورت آیت

سیما علی

لائبریرین
قیامت کے دن ہم درمیان میں ﻻ رکھیں گے ٹھیک ٹھیک تولنے والی ترازو کو۔ پھر کسی پر کچھ بھی ﻇلم نہ کیا جائے گا۔ اور اگر ایک رائی کے دانے کے برابر بھی عمل ہوگا ہم اسے ﻻ حاضر کریں گے، اور ہم کافی ہیں حساب کرنے والے۝

‏سورۃ الانبیاء ۔ آیت نمبر 47
 

سیما علی

لائبریرین
اے ایمان والو ! جب جمعہ کےدن نماز کےلیے پکارا جائے تو اللہ کے ذکر کی طرف لپکو، اور خریدو فروخت چھوڑ دو۔ یہ تمہارےلیےبہتر ہے،اگر تم سمجھو۔
‏پھر جب نماز پوری ہوجائےتو زمین میں منتشر ہوجاؤ، اور اللہ کافضل تلاش کرو،اور اللہ کو کثرت سےیاد کرو، تاکہ تمہیں فلاح نصیب ہو۔

‏ ﴿الجمعہ۔۹،۱۰﴾
 

سیما علی

لائبریرین
اور دیکھو ہم تمہیں آزمائیں گے ضرور، (کبھی) خوف سے، اور (کبھی) بھوک سے، اور (کبھی) مال و جان اور پھلوں میں کمی کرکے۔ اور جو لوگ( ایسے حالات میں) صبر سے کام لیں اُن کو خوشخبری سنادو۔
‏﴿سورۃ البقرۃ، ۱۵۵﴾
 

سیما علی

لائبریرین
اور اے ہمارے پروردگار! ہمیں وہ کچھ بھی عطا فرمائیے جس کا وعدہ آپ نے اپنے پیغمبروں کے ذریعے ہم سے کیا ہے ، اور ہمیں قیامت کے دن رُسوا نہ کیجئے۔ یقینا آپ وعدے کی کبھی خلاف ورزی نہیں کیا کرتے۔

‏﴿سورۃ آل عمران، ۱۹۴﴾
 

سیما علی

لائبریرین
اور یہ بھی حقیقت ہے کہ جو شخص توبہ کرے، ایمان لائے، اور نیک عمل کرے، پھر سیدھے راستے پر قائم رہے تو میں اُس کے لئے بہت بخشنے والا ہوں۔

‏﴿سورۃ طٰہ ،۸۲﴾
 

سیما علی

لائبریرین
اور کیا انہوں نے پرندوں کو اپنے اُوپر نظر اُٹھاکر نہیں دیکھا کہ وہ پَروں کو پھیلائے ہوئے ہوتے ہیں، اور سمیٹ بھی لیتے ہیں۔ اُن کو خدائے رحمن کے سوا کوئی تھامے ہوئے نہیں ہے۔ یقینا وہ ہر چیز کی خوب دیکھ بھال کرنے والا ہے۔
‏سورۃ الملک آیت نمبر 19
 

سیما علی

لائبریرین
جو لوگ ایمان لے آئے ہیں، اور انہوں نے اللہ کے راستے میں ہجرت کی ہے، اور اپنے مال اور اپنی جانوں سے جہاد کیا ہے، وہ اللہ کے نزدیک درجے میں کہیں زیادہ ہیں، اور وہی لوگ ہیں جو کامیاب ہونے والے ہیں۔

‏﴿سورۃ التوبۃ ، ۲۰﴾
 

یاسر شاہ

محفلین
آئین :

آل عمران آية ۱۵۹
ترجمہ
(اے پیغمبرؐ) یہ اللہ کی بڑی رحمت ہے کہ تم اِن لوگوں کے لیے بہت نرم مزاج واقع ہوئے ہو ورنہ اگر کہیں تم تند خو اور سنگ دل ہوتے تو یہ سب تمہارے گردو پیش سے چھٹ جاتے اِن کے قصور معاف کر دو، اِن کے حق میں دعا ئے مغفرت کرو، اور دین کے کام میں ان کو بھی شریک مشورہ رکھو، پھر جب تمہارا عزم کسی رائے پر مستحکم ہو جائے تو اللہ پر بھروسہ کرو، اللہ کو وہ لوگ پسند ہیں جو اُسی کے بھروسے پر کام کرتے ہیں

آئینہ :

کوئی کارواں سے ٹوٹا کوئی بد گماں حرم سے
کہ امیر کارواں میں نہیں خو ئے دلنوازی
اقبال


ہجوم کیوں ہے زیادہ شراب خانے میں
فقط یہ بات کہ پیرِ مغاں ہے مردِ خلیق
اقبال
 

سیما علی

لائبریرین
تم پر جہاد فرض کر دیا گیا ہے حالانکہ وہ تمھیں سراسر نا پسند ہے
‏اور ہو سکتا ہے کہ تم ایک چیز کو ناپسند کرو اور وہ تمھارے لیے بہتر ہو اور ہو سکتا ہے کہ تم ایک چیز کو پسند کرو اور وہ تمھارے لیے بری ہو اور اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے۝
‏سورۃالبقرة ۔ آیت نمبر 216
 

سیما علی

لائبریرین
کہہ دو کہ میرا پروردگار جس کے لئے چاہتا ہے، رزق کی فراوانی کردیتا ہے، اور (جس کے لئے چاہتا ہے) تنگی کردیتا ہے، لیکن اکثر لوگ اس بات کو سمجھتے نہیں ہیں۔
‏﴿سورۃ سباء، ۳۶﴾
 

سیما علی

لائبریرین
پرہیزگاروں کے لئے ان کے رب کے پاس نعمتوں والی جنّتیں ہیں۔

‏سورۃ القلم ۔ آیت نمبر 34
 

سیما علی

لائبریرین
سورہ رحمان میں بیلوں اور اشجار کے سجدے کا ذکر کرتے ہوئے اللہ رب العزت ارشاد فرماتا ہے:۔

وَالنَّجْمُ وَالشَّجَرُ يَسْجُدَانِ (6)

“اور بیلیں اور درخت سجدہ کر رہے ہیں”
 

سیما علی

لائبریرین
اے ایمان والو! اللہ کے حضور سچی توبہ کرو۔ کچھ بعید نہیں کہ تمہارا پروردگار تمہاری بُرائیاں تم سے جھاڑ دے، اور تمہیں ایسے باغات میں داخل کردے جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں، اُس دن جب اللہ نبی کو اور جو لوگ ان کے ساتھ ایمان لائے ہیں اُن کو رُسوا نہیں کرے گا۔
‏﴿سورۃ التحریم، ۸﴾
 

سیما علی

لائبریرین
اے ایمان والو اللہ کا ذکر بہت زیادہ کرو۝
‏اور صبح و شام اس کی پاکیزگی بیان کرو۝

‏سورۃ الاحزاب ۔ آیت نمبر 42، 41
 

سیما علی

لائبریرین
اے ہمارے رب ! تو نے ہمیں جو ہدایت عطا فرمائی ہے اس کے بعد ہمارے دلوں میں ٹیڑھ پیدا نہ ہونے دے ، اور خاص اپنے پاس سے ہمیں رحمت عطا فرما ۔ بیشک تیری ، اور صرف تیری ذات وہ ہے جو بے انتہا بخشش کی خوگر ہے۔
‏ ﴿سورۃ آل عمران،۸﴾
 

سیما علی

لائبریرین
اور اللہ کے راستے میں مال خرچ کرو، اور اپنے آپ کو خود اپنے ہاتھوں ہلاکت میں نہ ڈالو، اور نیکی اختیار کرو۔ بیشک اللہ نیکی کر نے والوں سے محبت کرتا ہے۔

‏﴿سورۃ البقرۃ، ۱۹۵﴾
 

سیما علی

لائبریرین
اے ہمارے رب ! تو نے ہمیں جو ہدایت عطا فرمائی ہے اس کے بعد ہمارے دلوں میں ٹیڑھ پیدا نہ ہونے دے ، اور خاص اپنے پاس سے ہمیں رحمت عطا فرما ۔ بیشک تیری ، اور صرف تیری ذات وہ ہے جو بے انتہا بخشش کی خوگر ہے۔

‏ ﴿سورۃ آل عمران،۸﴾
 

سیما علی

لائبریرین
اور نماز قائم کرو اور زکوٰۃ ادا کرو، اور (یاد رکھو کہ) جو بھلائی کا عمل بھی تم خوداپنے فائدے کے لئے آگے بھیج دوگے اُس کو اللہ کے پاس پاؤگے۔ بیشک جو عمل بھی تم کرتے ہو اللہ اُسے دیکھ رہاہے۔

‏ ﴿سورۃ البقرۃ، ۱۱۰﴾
 

سیما علی

لائبریرین
(اے پیغمبرﷺ!) یقین جانو ہم نے تمہیں کوثر عطا کردی ہے،
‏لہٰذا تم اپنے پروردگار (کی خوشنودی) کے لئے نماز پڑھو، اور قربانی کرو،
‏یقین جانو تمہارا دُشمن ہی وہ ہے جس کی جڑ کٹی ہوئی ہے۔

‏﴿سورۃ الکوثر﴾
 
Top