قرآن مجید کی خوبصورت آیت

سیما علی

لائبریرین
کہہ دو کہ: ’’وہی ہے جس نے تمہیں پیدا کیا، اور تمہارے لئے کان اور آنکھیں اور دِل بنائے۔ (مگر) تم لوگ شکر تھوڑا ہی کرتے ہو۔‘‘

‏﴿سورۃ الملک، ۲۳﴾
 

سیما علی

لائبریرین
کیا انہوں نے پرندوں کو نہیں دیکھا کہ وہ آسمان کی فضا میں اللہ کے حکم کے پابند ہیں؟ اُنہیں اللہ کے سوا کوئی اور تھامے ہوئے نہیں ہے۔ یقینا اس میں اُن لوگوں کے لئے بڑی نشانیاں ہیں جو اِیمان رکھتے ہوں۝

‏سورۃ النحل ۔ آیت نمبر 79
 

سیما علی

لائبریرین
اے ایمان والو اللہ کا ذکر بہت زیادہ کرو۝
‏اور صبح و شام اس کی پاکیزگی بیان کرو۝

‏سورۃ الاحزاب ۔ آیت نمبر 42، 41
 

سیما علی

لائبریرین
اے ہمارے پروردگار! جس دن حساب قائم ہو گا، اُس دن میری بھی مغفرت فرمائیے، میرے والدین کی بھی، اور ان سب کی بھی جو اِیمان رکھتے ہیں۔

‏سورۃ ابراھیم آیت نمبر 41
18cdRBr.jpg
 

سیما علی

لائبریرین
زمانے کی قسم.
‏خسارے میں ہے انسان،
‏سوائے ان کے کہ :
‏1-جو ایمان لائے
‏2-اور جنہوں نے نیک اعمال کئے
‏3-جو آپس میں تلقین کرتے رہے حق کی
‏4-اور صبر کی تاکید کی
‏سورہ العصر
 

سیما علی

لائبریرین

تَوَکَّلۡ عَلَی اللّٰہِ ؕ وَ کَفٰی بِاللّٰہِ وَکِیۡلًا ﴿۳﴾​

‏اللہ پر توکل کرو ، اللہ ہی وکیل ہونے کے لیے کافی ہے

‏سورة الأحزاب کی آیت نمبر 3
 

سیما علی

لائبریرین
وَ لَا تَحْسَبَنَّ الَّذِیْنَ قُتِلُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ اَمْوَاتًاؕ-بَلْ اَحْیَآءٌ عِنْدَ رَبِّهِمْ یُرْزَقُوْنَۙ(۱۶۹)
(ال عمران:۱۶۹)​

ترجمۂ کنز العرفان : اور جو اللہ کی راہ میں شہید کئے گئے ہر گز انہیں مردہ خیال نہ کرنا بلکہ وہ اپنے رب کے پاس زندہ ہیں ، انہیں رزق دیا جاتا ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
‏اور دعا کرو کہ : پروردگار میں شیاطین کی اکساہٹوں سے تیری پناہ مانگتا ہوں
‏سورة المؤمنون کی آیت نمبر 97
 

سیما علی

لائبریرین
اور زمین میں جتنے درخت ہیں، اگر وہ قلم بن جائیں، اور یہ جو سمندر ہے، اس کے علاوہ سات سمندر اس کے ساتھ اور مل جائیں (اور وہ روشنائی بن کر اللہ کی صفات لکھیں) تب بھی اللہ کی باتیں ختم نہیں ہوں گی۔حقیقت یہ ہے کہ اللہ اقتدار کا بھی مالک ہے، حکمت کا بھی مالک
‏سورۃ لقمٰان آیت نمبر 27

srC89OH.jpg
 

سیما علی

لائبریرین
مؤمن تو وہ لوگ ہیں کہ جب اُن کے سامنے اللہ کا ذکر ہوتا ہے تو اُن کے دِل ڈر جاتے ہیں، اور جب اُن کے سامنے اُس کی آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو وہ آیتیں اُن کے ایمان کو اور ترقی دیتی ہیں، اور وہ اپنے پروردگار پر بھروسہ کرتے ہیں ۔

‏ (سورۃ الانفال، ۲)
 

سیما علی

لائبریرین
یَّخۡتَصُّ بِرَحۡمَتِہٖ مَنۡ یَّشَآءُ ؕ وَ اللّٰہُ ذُو الۡفَضۡلِ الۡعَظِیۡمِ ﴿۷۴﴾

(74 - آل عمران)

وہ اپنی رحمت سے جس کو چاہتا ہے خاص کر لیتا ہے اور خدا بڑے فضل کا مالک ہے۔۔

[يَّخْتَصُّ: وہ خاص کرلیتا ہے] [بِرَحْمَتِهٖ: اپنی رحمت سے] [مَنْ: جس کو] [يَّشَاۗءُ: وہ چاہتا ہے] [وَاللّٰهُ: اور اللہ] [ذُو الْفَضْلِ: فضل والا] [الْعَظِيْمِ: بڑا۔ بڑے]
 

سیما علی

لائبریرین
(اے پیغمبرﷺ!) درگذر کا رویہ اپناؤ، اور (لوگوں کو) نیکی کا حکم دو، اور جاہلوں کی طرف دھیان نہ دو ۔

‏﴿سورۃ الاعراف، ۱۹۹﴾
 

سیما علی

لائبریرین
اور جو لوگ اللہ کے راستے میں قتل ہوں ان کو مردہ نہ کہو۔ در اصل وہ زندہ ہیں، مگر تم کو (ان کی زندگی کا) احساس نہیں ہوتا۔
‏ ﴿سورۃ البقرۃ ، ۱۵۴﴾
 

سیما علی

لائبریرین
اور وہی ہے جو لوگوں کے نااُمید ہونے کے بعد بارش برساتا اور اپنی رحمت پھیلا دیتا ہے، اور وہی ہے جو (سب کا) قابلِ تعریف رکھوالا ہے۔
‏﴿سورۃ الشورٰی، ۲۸﴾
 

سیما علی

لائبریرین
بیشک اللہ اس بات کو معاف نہیں کرتا کہ اس کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرایا جائے، اور اس سے کمتر ہر بات کو جس کے لئے چاہتا ہے معاف کردیتا ہے، اور جو شخص اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہراتا ہے وہ ایسا بہتان باندھتا ہے جو بڑا زبردست گناہ ہے۔
‏﴿سورۃ النساء، ۴۸﴾
 

سیما علی

لائبریرین
1: فَاذْکُرُوْنِيْٓ اَذْکُرْکُمْ وَاشْکُرُوْا لِيْ وَلَا تَکْفُرُوْنِ (البقرۃ، 2 : 152

ترجمہ: ’’سو تم مجھے یاد کیا کرو میں تمہیں یاد رکھوں گا اور میرا شکر ادا کیا کرو اور میری ناشکری نہ کیا کروo‘‘
 

سیما علی

لائبریرین
وَ مَنْ شَكَرَ فَاِنَّمَا یَشْكُرُ لِنَفْسِهٖۚ-وَ مَنْ كَفَرَ فَاِنَّ رَبِّیْ غَنِیٌّ كَرِیْمٌ(۴۰) )
ترجمہ : اور جو شکر کرے تووہ اپنی ذات کیلئے ہی شکر کرتا ہے اور جو ناشکری کرتا ہے تو میرا رب بے پرواہ ہے ، کرم فرمانے والا ہے۔ (پ19 ، النمل : 40)
 
Top