قرآن پاک کو سی ڈی پر’’جلانا‘‘ سیکھیں!

arifkarim

معطل
b243.gif
 
مدیر کی آخری تدوین:

عثمان

محفلین
باوجود اس کے کہ آپ کی نیت نیک ہے اور یہاں ایسی کوئی بری بات بھی نہیں۔
لیکن پھر بھی یہ دھاگہ اورعنوان طبیعت پر کچھ گراں گذرا ہے۔
:(
بس قرآن سیکھیں اور سیکھائیں۔ اور پیغام آگے پہنچائیں۔
ایسی عامیانہ باتوں میں نہ پڑیں۔ :)
 
بیشک۔ بس عید کے موقع پر کچھ شغل کا سوچا تو یہ دھاگہ بنا دیا۔بات تو ویسے سوچنے کی ہے کہ ڈیجیٹل انداز میں ہزاروں لوگ روزانہ قرآن پاک کو جلاتے ہیں لیکن کوئی اسپر غور نہیں کرتا۔ :)
 
رانا

محفلین
میں عثمان کی رائے سے متفق ہوں۔ آپ کی نیت اور خلوص میں کوئی کلام نہیں لیکن شغل وغیرہ ہر چیز کا ایک محدود دائرہ ہوتا ہے اورہر شغل کا حسن اسی وقت تک رہتا ہے ہے جب تک وہ اس حد کے اندر رہے۔ بعض مقامات ایسے ہوتے ہیں جہاں جبریل کے بھی پر جلتے ہیں تو شغل تو کوئی چیز ہی نہیں اس لئے شغل وغیرہ میں بھی احتیاط ضروری ہے۔
 
arifkarim

معطل
یار سی ڈی کو جلایا جاتا ہے نہ کہ فائلوں کو ;)

بے شک۔ جلتی سی ڈی ہی ہے البتہ لیزر جو کہ ڈیجیٹل ڈیٹا کو لکھتے ہیں میں قرآن پاک کی فائل کے بٹس اور بائٹس پائے جاتے ہیں۔ جب آپ سی ڈی کو جلاتے ہیں تو ڈیجیٹل ڈیٹا فزیکل ڈیٹا میں کنورٹ ہوجاتا ہے۔ جسے بعد میں ریڈ یا اور رائٹ کرتے وقت اسی “جلانے“ کے عمل سے باربار گزرنا پڑتا ہے۔
چونکہ سائنسی اصطلاح Burning ہے اسلئے اسکا سیدھا ترجمہ جلانا ہی بنے گا۔ باقی یہ پڑھنے والے پر منحصر ہے کہ وہ اسکا کیسا مطلب نکالتا ہے :)
 
موقع محل اور موضوع کی مناسبت سے زبان، لہجہ، الفاظ کا چناؤ بہر حال اہمیت رکھتا ہے۔ کتاب اللہ کے بارے میں باوجودیکہ آپ کی نیت کا اخلاص نمایاں ہے، ایسا انداز زیب نہیں دیتا۔
غلطی کو تسلیم کر لینا اور اس سے احتراز کا ارادہ بہتری اور اصلاح کا پہلو رکھتا ہے، اور بڑے پن کی علامت ہے۔ جب کہ اپنی غلطی پر اَڑ جانا یا اُس کے لئے جواز مہیا کرنے کی کوشش کسی طرح بھی مستحسن نہیں۔
اللہ ہم سب رحم فرمائے، اور قرآن کریم کی سی ڈی بنانے کی ترکیب کو عام کرنے پر آپ کو جزا سے نوازے۔

میری پُر زور درخواست ہے کہ معترضہ پیراگرافس کی زبان اور تھریڈ کا عنوان ایڈٹ کر کے درست کیا جائے۔ جزاکم اللہ خیراً
 
شکریہ۔ آپکی خواہش پر عمل کر دیا گیا ہے۔
 
بشیر احمد

محفلین
قرآن پاک کو سی ڈی پر’’جلانا‘‘ سیکھیں!
یہ عنوان بھی طبیعت پر پر بھاری محسوس ہورہا ہے سائنسی اصطلاح میں برن ایک مخصوص ٹرم ہے اس کا عامی اردو میں ترجمہ قطعا جلانا نہیں کرنا چاہئے کھبی کھبار اصطلاحات یا عرف کو عام زبان میں ترجمہ کرنا مضحکہ خیز بن جاتا ہے جیسے لفظ صلاۃ کی ایک لغوی معنی ہے کولہوں کو ہلانا لیکن شرعیت میں یہ ایک مخصوص رکن کا نام ہے
اب اگر کوئی نماز پڑھنے کی ترغیب میں اس طرح کا عنوان قائم کردے
آؤ کولہوں کو ہلانا سیکھیں
تو بجائے ترغیب کے یہ تھریڈ باعث تضحیک بن جائے گا
امید ہے عارف بھائی اس عنوان میں مزید تبدیلیاں لائیں گے
 
Top