باوجود اس کے کہ آپ کی نیت نیک ہے اور یہاں ایسی کوئی بری بات بھی نہیں۔
لیکن پھر بھی یہ دھاگہ اورعنوان طبیعت پر کچھ گراں گذرا ہے۔
بس قرآن سیکھیں اور سیکھائیں۔ اور پیغام آگے پہنچائیں۔
ایسی عامیانہ باتوں میں نہ پڑیں۔
یار سی ڈی کو جلایا جاتا ہے نہ کہ فائلوں کو
موقع محل اور موضوع کی مناسبت سے زبان، لہجہ، الفاظ کا چناؤ بہر حال اہمیت رکھتا ہے۔ کتاب اللہ کے بارے میں باوجودیکہ آپ کی نیت کا اخلاص نمایاں ہے، ایسا انداز زیب نہیں دیتا۔
غلطی کو تسلیم کر لینا اور اس سے احتراز کا ارادہ بہتری اور اصلاح کا پہلو رکھتا ہے، اور بڑے پن کی علامت ہے۔ جب کہ اپنی غلطی پر اَڑ جانا یا اُس کے لئے جواز مہیا کرنے کی کوشش کسی طرح بھی مستحسن نہیں۔
اللہ ہم سب رحم فرمائے، اور قرآن کریم کی سی ڈی بنانے کی ترکیب کو عام کرنے پر آپ کو جزا سے نوازے۔
میری پُر زور درخواست ہے کہ معترضہ پیراگرافس کی زبان اور تھریڈ کا عنوان ایڈٹ کر کے درست کیا جائے۔ جزاکم اللہ خیراً