قرآن کا پہلا اردو سرچ انجن

arshadmm

محفلین
اس خبر میں سچائی کتنی ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟

deen2.gif
 

arshadmm

محفلین
کہنے کی بات یہ ہےکہ اس سے بہت پہلے نورہدایت، ایزی قرآن و حدیث، اور سرچ قرآن اور بے شمار اور پروگرامز جو کہ اس محفل پر موجود ہیں پیش کیے جا چکے ہیں ۔۔۔۔ ان حالات میں جیو کا اور زاہد صاحب کا یہ دعویٰ کہ انہوں نے پہلی دفعہ یہ کام کیا اور اس بنیاد پر سستی شہرت اور مالی منفعت کی اپیل کرنا سوائے بد دیانتی کے اور کچھ نہیں اور مزے کی بات کہ موصوف نے اپنے بلاگ کا نام رکھا اونیسٹ زاہد اور جناب اونیسٹ کتنے ہیں یہ آپ خود دیکھ سکتے ہیں۔ اور پھر یہ کہ موضوعات کی ترتیب تک نورہدایت والی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس پر یہ کہنا کہ یہ پہلا اور نیا کام ہے۔
 

بلال

محفلین
arshadmm صاحب کیا آپ نے اس سرچ قرآن نامی سافٹ ویئر کو استعمال کیا ہے؟ ویسے اس سافٹ ویئر نے میرے کمپیوٹر کی تو مت مار دی تھی اور اس سے پہلے جو سافٹ ویئر بنے ہیں وہ اس سے کئی گناہ اچھے ہیں۔ ویسے میں نے اس پر ایک تحریر لکھ رکھی ہے۔ روز اس تحریر کو پڑھتا ہوں لیکن ابھی تک بلاگ پر اور محفل پر پوسٹ کرنے کی ہمت نہیں کر پایا کیونکہ ڈر لگتا ہے کہ یار لوگ کہیں کچھ الٹا نہ سمجھ جائیں۔
زاہد حسین نے چاہے یہ سستی شہرت حاصل کرنے والا طریقہ اختیار کیا ہے یا نہیں لیکن میری نظر میں میڈیا اور خود زاہد حسین نے اپنے سے پہلے کیے ہوئے کام کو لات ماری ہے اور پہلے ڈویلپرز کو دیوار سے لگا دیا ہے۔ جو کہ بہت بڑی نا انصافی ہے۔ گو کہ زاہد حسین نے یہ سافٹ ویئر بنا کر ایک اچھا کام کیا ہے لیکن اپنے کام کو بڑھ چڑھ کر بیان کرتے ہوئے وہ دوسروں کی محنت کو فراموش کر گیا اور کر رہا ہے۔
یہ میری رائے ہے۔ باقی دیکھیں دیگر احباب کیا کہتے ہیں؟
 

arifkarim

معطل
ہاہاہا۔ ارشد صاحب تو خوامخواہی پریشان ہو رہے ہیں۔ جناب اس "خبر" میں زاہد حسین صاحب کا کیا قصور ہے۔ یہ تو روزنامہ امت کراچی کی کم علمی کا جیتا جاگتا اثبوت ہے۔ مندرجہ تمام سافٹوئیرز زاہد حسین صاحب کی "تخلیق" سے پہلے سے موجود ہیں اور ہزار گنا بہتر ہیں:
http://www.compsi.com/aqfs/
http://www.noorehidayat.org/
http://www.khazainulhidayat.com/
http://pakdata.com/products/quran-majeed
http://muhammadifonts.com/pages/ziker.html

بندہ پوچھے، کہ ان مختلف بہترین برصغیری یونیکوڈ فانٹس پر مبنی قرآنی سافٹوئیرز کے بعد اب کسی اور سافٹویئر کی کیا ضرورت ہے؟ :)
ایزی قرآن و حدیث میں محمدی فانٹ بمع تراجم و تفاسیر جمیل اور علوی نستعلیق کیساتھ
نور ہدایت میں نور ہدایت اور نور حرا فانٹ بمع تراجم نسخ فانٹ میں
خزائن الہدایت میں القلم قرآن، قرآن مجید اور القلم قرآن پبلشر فانٹ بمع تراجم جمیل نستعلیق فانٹ کیساتھ
پاک ڈیٹا میں انکا ذاتی عثمانی خط اردو تراجم کیساتھ نسخ خط میں
ذکر سافٹوئیر میں بھی محمدی قرآنی فانٹ کیساتھ اردو ترجمہ کسی بھی فانٹ میں دیکھا جا سکتا ہے۔
ہر قرآنی سافٹوئیر کے اپنے خالص فیچرز ہیں۔ مگر مجھے ایزی قرآن اپنے سب سے زیادہ مواد اور سب زیادہ اپڈیٹس کی وجہ سے بہت پسند ہے! :)
 

arshadmm

محفلین
شکریہ عارف کریم بھائی بات پریشانی کی نہیں، بات اس سوچ کی ہے، بات احساس کی ہےنورہدایت کا موقف کبھی بھی اس کام سے پیسہ کمانے کا نہیں رہا کہ ہمیں پریشانی ہوتی، ہماری ویب سائٹ 2007 سے آن لائن ہے اور الحمد للہ ہم کسی سے ایک پیسہ کی ڈونیشن نہیں لیتے اور نہ ہی ہماری ویب سائٹ پہ اس طرح کی کوئی درخواست آپ کو نظر آئے گی۔ گو کہ ہم لوگ ای پبلشنگ کے علاوہ بھی انسانیت کی خدمت حتی الوسع کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
نظریہ اس کے پیچھے یہ ہے کہ اربوں کی دولت کے مالک مسلمان قرآن پوری دنیا میں مفت دستیاب کیوں نہیں کر سکتے؟

اسی طرح آپ نے جو باقی کے سافٹ ویرز گنوائے ہیں وہ بھی فری دستیاب ہیں، ساتھ میں قرآنی فونٹس بھی فری ہیں سوائے محمدی قرآنی فونٹ کے۔ ایزی قرآن و حدیث تو اب ایک مکمل اردو قرآن و حدیث کی لائبریری کی شکل اختیار کر چکا ہے۔

اور مزے کی بات کہ ان میں سے زیادہ تر سافٹ ویرز کا ڈانڈا اس محفل سے ملتا ہے، یہیں تجاویز بھئی پیش ہوتی رہیں اور سافٹ ویرز پیش کیے جاتے رہے۔ ایک عرصہ سے نیٹ پر دستیاب ہیں، اور مارکیٹ میں بھی مگر زاہد صاحب کے ساتھ ساتھ کامران خان نے بھی اپنی ڈھٹائی کا ثبوت دیا اور وہ کام کہ جو بہت پہلے سے ہو چکا ہے اس کو پہلی دفعہ قرار دیا۔ آپ نے شاید جیو کے کامران خان کے ساتھ زاہد صاحب کا انٹرویو نہیں دیکھا۔ یو ٹیوب پہ دستیاب ہے۔
 

arshadmm

محفلین
اور دوسری بات یہ کہ اس خبر میں بھی زاہد صاحب کے خیالات ان کی زبانی پیش کیے جا رہے ہیں اور موصوف کا لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنا دیکھیے، کہ قرآن کی ترویج میں لوگوں سے تعاون مانگ رہے ہیں اور مطالبہ رکھا ہے 16 لاکھ کا۔ جب کہ ایزی قرآن و حدیث کی شکل میں ان کی سوچ سے بھی بڑھ کر کام موجود ہے اور وہ بھی مفت میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جس میں مکمل صحاح ستہ، کئی اردو تراجم اور تفاسیر اور بہت کچھ، اسی طرح ذکر اور خزائن الہدایت اور نورہدایت۔ کیا یہ دکھ کی بات نہیں کہ کاپی کے کام کو اپنا کام کہا جائے اور اس بنیاد پر لاعلم لوگوں سے پیسہ بٹورا جائے۔ اور ہمارے جیو کے کامران خان کو دیکھیے کہ کتنے باخبر بنتے ہیں اور مکمل اور سراسر غلط خبر پھیلائی اور اس کی تشہیر کی۔
 

arifkarim

معطل
بات بات پر پیسا بٹورنا سرمایہ دارانہ نظام میں انتہا کی کمزوری ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ اس نظام میں کام کرنے والے اپنا فائدہ پہلے اور دوسروں کا فائدہ بعد میں دیکھتے ہیں۔ جسکی وجہ سے بہت سی نت نئی سائنسی اور تکنیکی ایجادات و دریافتیات لیبارٹریز سے باہر ہی نہیں نکل پاتی کیونکہ سرمایہ دارانہ برادری کو ان میں منافع نام کی کوئی شے نظر نہیں آتی۔ پچھلے 400 سال کی مغربی ایجادات کی لسٹ نکال کر دیکھ لیں۔ صرف وہ ایجادات اور دریافتیں آج باقی ہیں جن میں سرمایہ کاری کا عنصر شامل تھا۔ جو دریافتیں اس نظام سے باہر یا اسکے خلاف ہوئی ہیں، انکے خالقین کو یا تو میٹھی نیند سلا دیا گیا، یا انسے معاشی وسائل چھین لئے گئے۔ آخر ایسی کیا وجہ ہے کہ ایٹمز کی حد تک پروسیسر بنانے کی قوت رکھنے والا اور جنیاتی تخریب کاریوں میں کمال مہارت رکھنے والا آجکا انسان ابھی تک عالمی توانائی اور معاشی بحران کو حل نہیں کر پایا؟ :)
یہ کیا آجکل کی انسانی عقل و فہم و شعور کیساتھ کھلا تضاد نہیں؟ :)
 
Top