ہاہاہا۔ ارشد صاحب تو خوامخواہی پریشان ہو رہے ہیں۔ جناب اس "خبر" میں زاہد حسین صاحب کا کیا قصور ہے۔ یہ تو روزنامہ امت کراچی کی کم علمی کا جیتا جاگتا اثبوت ہے۔ مندرجہ تمام سافٹوئیرز زاہد حسین صاحب کی "تخلیق" سے پہلے سے موجود ہیں اور ہزار گنا بہتر ہیں:
http://www.compsi.com/aqfs/
http://www.noorehidayat.org/
http://www.khazainulhidayat.com/
http://pakdata.com/products/quran-majeed
http://muhammadifonts.com/pages/ziker.html
بندہ پوچھے، کہ ان مختلف بہترین برصغیری یونیکوڈ فانٹس پر مبنی قرآنی سافٹوئیرز کے بعد اب کسی اور سافٹویئر کی کیا ضرورت ہے؟
ایزی قرآن و حدیث میں محمدی فانٹ بمع تراجم و تفاسیر جمیل اور علوی نستعلیق کیساتھ
نور ہدایت میں نور ہدایت اور نور حرا فانٹ بمع تراجم نسخ فانٹ میں
خزائن الہدایت میں القلم قرآن، قرآن مجید اور القلم قرآن پبلشر فانٹ بمع تراجم جمیل نستعلیق فانٹ کیساتھ
پاک ڈیٹا میں انکا ذاتی عثمانی خط اردو تراجم کیساتھ نسخ خط میں
ذکر سافٹوئیر میں بھی محمدی قرآنی فانٹ کیساتھ اردو ترجمہ کسی بھی فانٹ میں دیکھا جا سکتا ہے۔
ہر قرآنی سافٹوئیر کے اپنے خالص فیچرز ہیں۔ مگر مجھے ایزی قرآن اپنے سب سے زیادہ مواد اور سب زیادہ اپڈیٹس کی وجہ سے بہت پسند ہے!