ام اویس

محفلین
السلام علیکم ورحمة الله وبرکاتہ!
رمضان کی آمد کی مناسبت سے گزشتہ سال کی طرح اس مرتبہ بھی قران مجید کی عام معلومات کا سلسلہ شروع کرتے ہیں۔
اس بات کا خیال رکھیں کہ سوالات صرف قران مجید میں سے ہوں اور عام فہم ہوں۔ ادق مضامین اور تفسیر کے موضوعات کے لیے علیحدہ تھریڈ شروع کیے جا سکتے ہیں۔
پہلے ایک سوال کا جواب دیں۔ اس کے بعد اگلا سوال پوچھا جا سکتا ہے۔
کوشش کریں کہ دوسروں کو جواب دینے کا موقع دیں ناکہ خود ہی اپنے سوال کا جواب دینے میں جلدی کرنے لگیں۔
جواب تلاش کرنے کے لیے گوگل وغیرہ کے استعمال کی اجازت ہے۔
اس سلسلے کا پہلا سوال یہ ہے ۔

قرآن مجید کی کس سورة کی کون سی آیت میں مہر کی ادائیگی کا ذکر ہے؟
 
آخری تدوین:

نبیل

تکنیکی معاون
سورۃ نساء آیت 4

اور عورتوں کے مہر خوش دلی کے ساتھ (فرض جانتے ہوئے) ادا کرو، البتہ اگر وہ خود اپنی خوشی سے مہر کا کوئی حصہ تمہیں معاف کر دیں تو اُسے تم مزے سے کھا سکتے ہو

(ابولاعلی مودودی)
 

نبیل

تکنیکی معاون
یہ سلسلہ شروع کرنے کا شکریہ۔
یہ گزارش بھی کرتا جاؤں گا کہ پلیز سوال ایسے پوسٹ کریں جن کا جواب قران میں صرف ایک جگہ سے ریفرینس کیا جا سکے۔ اس طرح میرے لیے بھی اس میں حصہ لینا آسان رہے گا۔
بعض اوقات ایسے سوالات بھی پوسٹ کیے جاتے ہیں جن کے لیے قران میں سے متعدد ریفرینس ڈھونڈنے پڑتے ہیں۔
 

ام اویس

محفلین
قرآن مجید کے متعلق تین بنیادی عقائد میں سے پہلا عقیدہ ہے کہ

قرآن کریم الله کا کلام ہے ۔ کس سورة کی کونسی آیت میں اس کا ذکر ہے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
اس کا ذکر غالبا قران میں متعدد بار کیا گیا ہے۔ سورۃ جاثیہ (46) اور سورۃ احقاف (46) دونوں کا آغاز اسی کے ذکر سے ہوتا ہے۔

ح م۔ اِس کتاب کا نزول اللہ کی طرف سے ہے جو زبردست اور حکیم ہے۔ (ابوالاعلی مودودی)
 

نبیل

تکنیکی معاون
اگلا سوال میری جانب سے۔۔
قرآن میں قرین کا ذکر کہاں آیا ہوا ہے؟ اس سے کیا مراد ہے؟
 

ام اویس

محفلین
اس کا ذکر غالبا قران میں متعدد بار کیا گیا ہے۔ سورۃ جاثیہ (46) اور سورۃ احقاف (46) دونوں کا آغاز اسی کے ذکر سے ہوتا ہے۔

ح م۔ اِس کتاب کا نزول اللہ کی طرف سے ہے جو زبردست اور حکیم ہے۔ (ابوالاعلی مودودی)
قرآن مجید کے لیے خاص لفظ “کلام الله” کا ذکر کہاں ہے؟
 

ام اویس

محفلین
اگلا سوال میری جانب سے۔۔
قرآن میں قرین کا ذکر کہاں آیا ہوا ہے؟ اس سے کیا مراد ہے؟
قرآن مجید میں قرین کا لفظ ساتھی کے لیے استعمال ہوا ہے اور متعدد بار آیا ہے۔
سورة النساء : 38
وَالَّذِينَ يُنفِقُونَ أَمْوَالَهُمْ رِئَاءَ النَّاسِ وَلَا يُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَلَا بِالْيَوْمِ الْآخِرِ وَمَن يَكُنِ الشَّيْطَانُ لَهُ قَرِينًا فَسَاءَ قَرِينًا

اردو:

اور جو خرچ بھی کریں تو اللہ کے لئے نہیں بلکہ لوگوں کے دکھانے کو۔ اور ایمان نہ اللہ پر لائیں نہ روز آخر پر اور جس کا ساتھی شیطان ہوا تو کچھ شک نہیں کہ وہ برا ساتھی ہے۔

الصافات: 51

قَالَ قَائِلٌ مِّنْهُمْ إِنِّي كَانَ لِي قَرِينٌ

اردو:

ایک کہنے والا ان میں سے کہے گا کہ میرا ایک ساتھی تھا۔

سورة الزخرف:36، 38

وَمَن يَعْشُ عَن ذِكْرِ الرَّحْمَنِ نُقَيِّضْ لَهُ شَيْطَانًا فَهُوَ لَهُ قَرِينٌ

اردو:

اور جو کوئی رحمٰن کی یاد سے آنکھیں بند کر لے یعنی تغافل کرے ہم اس پر ایک شیطان مقرر کر دیتے ہیں تو وہ اس کا ساتھی ہو جاتا ہے۔

حَتَّى إِذَا جَاءَنَا قَالَ يَا لَيْتَ بَيْنِي وَبَيْنَكَ بُعْدَ الْمَشْرِقَيْنِ فَبِئْسَ الْقَرِينُ

اردو:

یہاں تک کہ جب ہمارے پاس آئے گا تو اس شیطان سے کہے گا کہ اے کاش مجھ میں اور تجھ میں مشرق و مغرب کا فاصلہ ہوتا تو برا ساتھی ہے۔

قٓ:23، 27

وَقَالَ قَرِينُهُ هَذَا مَا لَدَيَّ عَتِيدٌ

اردو:

اور اس کا ہم نشیں فرشتہ کہے گا کہ یہ اعمال نامہ میرے پاس تیار ہے۔


قَالَ قَرِينُهُ رَبَّنَا مَا أَطْغَيْتُهُ وَلَكِن كَانَ فِي ضَلَالٍ بَعِيدٍ

اردو:

اس کا ساتھی شیطان کہے گا کہ اے ہمارے پروردگار میں نے اسکو گمراہ نہیں کیا تھا بلکہ یہ آپ ہی رستے سے دور بھٹکا ہوا تھا۔
 
آخری تدوین:

الف نظامی

لائبریرین
یا رب تو کریمی و رسول تو کریم
صد شکر کہ ہستیم میان دو کریم
اے میرے رب تو کریم ہے اور تیرے رسول علیہ الصلوٰۃ والسلام (جن کا میں ایک ادنی امتی ہوں ) کریم ہیں.
اللہ کا صد شکر( میرے اعلی نصیب) کہ میں ان دو کریم ہستیوں کے درمیان ہوں​

اس شعر کے پہلے مصرعہ کی دلیل کے لیے قرآنی آیات لکھیں
 

الف نظامی

لائبریرین
قرآن مجید کے لیے خاص لفظ “کلام الله” کا ذکر کہاں ہے؟
وَإِنْ أَحَدٌ مِّنَ الْمُشْرِكِينَ اسْتَجَارَكَ فَأَجِرْهُ حَتَّىٰ يَسْمَعَ كَلَامَ اللَّهِ ثُمَّ أَبْلِغْهُ مَأْمَنَهُ ۚ ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ قَوْمٌ لَّا يَعْلَمُونَ ﴿٦
اور اگر مشرکوں میں سے کوئی بھی آپ سے پناہ کا خواست گار ہو تو اسے پناہ دے دیں تاآنکہ وہ اللہ کا کلام سنے پھر آپ اسے اس کی جائے امن تک پہنچا دیں، یہ اس لئے کہ وہ لوگ (حق کا) علم نہیں رکھتے (ڈاکٹر طاہر القادری)
 

سیما علی

لائبریرین
یا رب تو کریمی و رسول تو کریم
قرآن مجید میں بے شمار آیات موجود ہیں جس میں اللہ تعالی نے خود اپنے آپ کو اور حضور علیہ الصلاۃ والسلام کو ان صفات سے مخاطب فرمایا ہے۔ ان سب سے مراد اللہ تعالی اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی انسانوں پر اور خصوصا امت مسلمہ پر رحمت وکرم اس کی عنایت اور اس کی نعمتوں اور آسانیوں کا نزول ہے۔ فرق اتنا ہے کہ یہ ساری صفات اللہ تعالی کی ذاتی ہیں اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے عطائی ہیں۔

سورۃ الفاتحہ میں اللہ تعالی نے فرمایا :

الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

نہایت مہربان بہت رحم فرمانے والا ہے

حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے فرمایا :

بِالْمُؤْمِنِينَ رَؤُوفٌ رَّحِيمٌ

(التَّوْبَة، :128
مومنوں کے لئے نہایت (ہی) شفیق بے حد رحم فرمانے والے ہیں

کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بڑے مہربان اور رحم کرنے والے ہیں مومنین پر۔

اسی طرح اللہ تعالی کریم ہے، علیم ہے یہ ساری کی ساری صفات اللہ تعالی کے اسمائے حسنی میں موجود ہیں اسی طرح حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صفاتی اسماء میں بھی ہیں۔

صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم

درود اس پر جسکا تبسم گل کے مسکرانے میں
درود اس پر کہ جسکا فیض ہے سارے زمانے میں
 
آخری تدوین:

ام اویس

محفلین
یہ سلسلہ شروع کرنے کا شکریہ۔
یہ گزارش بھی کرتا جاؤں گا کہ پلیز سوال ایسے پوسٹ کریں جن کا جواب قران میں صرف ایک جگہ سے ریفرینس کیا جا سکے۔ اس طرح میرے لیے بھی اس میں حصہ لینا آسان رہے گا۔
بعض اوقات ایسے سوالات بھی پوسٹ کیے جاتے ہیں جن کے لیے قران میں سے متعدد ریفرینس ڈھونڈنے پڑتے ہیں۔
آپ اس سلسلے میں ضرور حصہ لیں اور سوال کے جواب میں اگر متعدد ریفرینس بھی ہوں تو آپ ایک حوالے سے جواب دے دیں باقی حوالہ جات بھی جمع ہوتے جائیں گے تو نافع ہوں گے۔ ان شاء الله
 

ام اویس

محفلین
قرآن مجید کے متعلق دوسرا بنیادی عقیدہ یہ ہے کہ
قرآن کریم خاتم النبیین محمد عربی صلی الله علیہ وآلہ وسلم پر نازل ہوا ۔
قرآن مجید کی کس آیت میں اس کا ذکر ہے؟
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
قرآن مجید کے متعلق دوسرا بنیادی عقیدہ یہ ہے کہ
قرآن کریم خاتم النبیین محمد عربی صلی الله علیہ وآلہ وسلم پر نازل ہوا ۔
قرآن مجید کی کس آیت میں اس کا ذکر ہے؟
''ماکان محمد ابا احد من رجالکم ولکن رسول اللہ وخاتم النبیین وکان اللہ بکل شئی علیما ۔'' (سورئہ احزاب:40)
ترجمہ: ''محمد(صلی اللہ علیہ وسلم)تمہارے مردوں میں سے کسی کے باپ نہیں ہیں لیکن اللہ کے رسول ہیں اور خاتم النبیین ہیں اور اللہ تعالیٰ ہر چیز کو خوب جانتا ہے۔''
 

La Alma

لائبریرین
یا رب تو کریمی و رسول تو کریم
صد شکر کہ ہستیم میان دو کریم
اے میرے رب تو کریم ہے اور تیرے رسول علیہ الصلوٰۃ والسلام (جن کا میں ایک ادنی امتی ہوں ) کریم ہیں.
اللہ کا صد شکر( میرے اعلی نصیب) کہ میں ان دو کریم ہستیوں کے درمیان ہوں​

اس شعر کے پہلے مصرعہ کی دلیل کے لیے قرآنی آیات لکھیں
وَ لَوْ اَنَّهُمْ اِذْ ظَّلَمُوْۤا اَنْفُسَهُمْ جَآءُوْكَ فَاسْتَغْفَرُوا اللّٰهَ وَ اسْتَغْفَرَ لَهُمُ الرَّسُوْلُ لَوَجَدُوا اللّٰهَ تَوَّابًا رَّحِیْمًا(۶۴) سورہ النساء

اور جب وہ اپنی جانوں پر ظلم کربیٹھے تھے تو اے حبیب! تمہاری بارگاہ میں حاضر ہوجاتے پھر اللہ سے معافی مانگتے اور رسول (بھی) ان کی مغفرت کی دعا فرماتے تو ضرور اللہ کو بہت توبہ قبول کرنے والا، مہربان پاتے۔
 

La Alma

لائبریرین
قرآن مجید کے متعلق دوسرا بنیادی عقیدہ یہ ہے کہ
قرآن کریم خاتم النبیین محمد عربی صلی الله علیہ وآلہ وسلم پر نازل ہوا ۔
قرآن مجید کی کس آیت میں اس کا ذکر ہے؟
سورہ محمد آیت ۲
ترجمہ:
اور وہ جو ایمان لائے اور انہوں نے اچھے کام کیے اور جو کچھ محمد پر نازل کیاگیا اس پر بھی ایمان لائے حالانکہ وہ ان کے رب کی طرف سے برحق بھی ہے۔
 

ام اویس

محفلین
قرآن مجید کے متعلق دوسرا بنیادی عقیدہ یہ ہے کہ
قرآن کریم خاتم النبیین محمد عربی صلی الله علیہ وآلہ وسلم پر نازل ہوا ۔
قرآن مجید کی کس آیت میں اس کا ذکر ہے؟

یوں تو قرآن مجید کی بہت سی آیات میں نبی کریم خاتم النبیین صلی الله علیہ و آلہ وسلم پر قرآن مجید کے نازل ہونے کا بیان ہے لیکن اس آیت میں انداز منفرد ہے۔

سورة الدھر: 23

إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا عَلَيْكَ الْقُرْآنَ تَنزِيلًا

اردو:

اے نبی ﷺ ہم نے آپ پر قرآن بتدریج نازل کیا ہے۔
 

ام اویس

محفلین
قرآن مجید کے متعلق تیسرا بنیادی عقیدہ یہ ہے کہ
قرآن کریم بغیر کی تحریف کے اب تک محفوظ شکل میں موجود ہے۔
اس بات کا ذکر قرآن مجید کی کون سی سورة کی کس آیت میں کیا گیا ہے؟
 
Top