قرآن کے اردو ترجمے کی پروف ریڈنگ کے لئے مدد درکار ہے۔

عمر سیف

محفلین
شمشاد نے اس دھاگے کا لنک دیا اور مدد کے لیے کہا۔ وقت بہت کم ملتا ہے نیٹ پر آنے کا ، پر میں اس کام میں مدد کرنا چاہتا ہوں کہ دل نہیں مانتا کہ اللہ کے کام کے لیے معذرت کروں۔

فالحال میں کوئی سے بھی ایک سپارے کی پروف ریڈنگ کر سکتا ہوں۔ آپ میں سے کوئی مجھے ایک سپارہ میل کر دے یا لک فراہم کر دے۔ شکریہ۔
 

شمشاد

لائبریرین
ضبط پہلے صفحے پر دونوں لنک موجود ہیں کہ قرآن کا تصویری مواد کہاں ہے اور یونیکوڈ کہاں سے لینا ہے۔ یونیکوڈ ترجمے کو تصویری ترجمے سے پروف ریڈ کرنا ہے اور اگر کوئی فرق نظر آئے تو اس کی تصویری ترجمے کے مطابق تصحیح کرنی ہے۔ جب پارہ مکمل ہو جائے تو واپس اپلوڈ کر دینا ہے۔

ایسا کریں کہ آپ پارہ نمبر 14 لے لیں۔

اللہ آپ کو اس کا اجر دے۔
 

عمر سیف

محفلین
شمشاد یہ سپارہ ڈاون لوڈ نہیں ہوجاتا کہ میں بس اس وقت ہی نیٹ لگاتا ہوں۔ اگر ہاں تو پھر اس کا ربط یہاں دے دیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
ایک بات اور عرض کرتا چلوں کہ جب آپ پروف ریڈنگ مکمل کر لیں تو اپلوڈ کرنے سے پہلے اس فائل کے نام کے Pr کا اضافہ کر دیں تا کہ معلوم ہو جائے کہ یہ پروف ریڈ ہو چکی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
فاروق بھائی الحمد للہ 13واں پارہ پروف ریڈینگ کے بعد اپلوڈ کر دیا ہے۔ ملاحظہ فرما لیں تا کہ آگے کام شروع کر سکوں۔

آپ کے جواب کا انتظار رہے گا۔
 
1 تا 9 - فاروق اور رعنا - مکمل
10 واں‌پارہ - اعجاز صاحب۔ مکمل
11 واں‌پارہ۔ محب صاحب -
12 واں‌پارہ - اعجاز صاحب۔ مکمل
13 واں‌پارہ۔ شمشاد صاحب - مکمل
14 واں پارہ - ضبط صاحب
15 واں‌پارہ - اعجاز صاحب - مکمل
16 واں پارہ - شمشاد صاحب
17 واں پارہ - فاروق و رعنا۔

کوئی بھی پارا آپ پروف ریڈ‌کرنا شروع کرسکتے ہیں۔ بس اس کو کٹ‌اور پیسٹ کرکے اور اپنے نئے پارے کا اضافہ کرکے آپ ایک نئی پوسٹ‌ میں‌ڈال دیجئے۔

دسواں پارہ جو اعجاز صاحب نے مکمل کیا تھا اس کی اوپن آفس فیل بھی اپ لوڈ کردی ہے۔

12 واں اور 15 واں بھی اپ لوڈ کر دیا۔

محب آپ کا کتنا کام ہوا؟
جزاک اللہ خیر کم،
 
اللہ آپ سب کو جزائے خیر دے۔
ماشاء اللہ۔ آپ جس رفتار سے چاہے اس پر پیشرفت فرمائیے۔ جیسا جیسا ممکن ہو اور جتنا وقت ہو، اسی اعتبار سے پارے لیتے رہئیے، بس جس پارے پر کام کر رہے ہیں آپ اسے یہاں پوسٹ کردیجئے۔ تاکہ مجھے اور دوسروں کو آسانی رہے۔

والسلام
 

شمشاد

لائبریرین
فاروق بھائی الحمد للہ 16واں پارہ پروف ریڈینگ کے بعد اپلوڈ کر دیا ہے۔ ملاحظہ فرما لیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
1 تا 9 - فاروق اور رعنا - مکمل
10 واں‌پارہ - اعجاز صاحب۔ مکمل
11 واں‌پارہ۔ محب صاحب -
12 واں‌پارہ - اعجاز صاحب۔ مکمل
13 واں‌پارہ۔ شمشاد صاحب - مکمل
14 واں پارہ - ضبط صاحب
15 واں‌پارہ - اعجاز صاحب - مکمل
16 واں پارہ - شمشاد صاحب - مکمل
17 واں پارہ - فاروق و رعنا۔
18 واں پارہ - شمشاد

کوئی بھی پارا آپ پروف ریڈ‌کرنا شروع کرسکتے ہیں۔ بس اس کو کٹ‌اور پیسٹ کرکے اور اپنے نئے پارے کا اضافہ کرکے آپ ایک نئی پوسٹ‌ میں‌ڈال دیجئے۔

جزاک اللہ خیر کم،
 
جونہی یہ تمام پارے مکمل ہوتے ہیں، میں ان کو http://www.openburhan.net پر ڈاٹا بیس میں شامل کردوں گا۔ یہ ڈاٹا بیس اور اس کا تمام سوفٹویر opensource ہے

شمشاد اور اعجاز، اس مدد کا بہت ہی شکریہ
جزاک اللہ خیرکم۔
 

شمشاد

لائبریرین
1 تا 9 - فاروق اور رعنا - مکمل
10 واں‌پارہ - اعجاز صاحب۔ مکمل
11 واں‌پارہ۔ محب صاحب -
12 واں‌پارہ - اعجاز صاحب۔ مکمل
13 واں‌پارہ۔ شمشاد صاحب - مکمل
14 واں پارہ - ضبط صاحب
15 واں‌پارہ - اعجاز صاحب - مکمل
16 واں پارہ - شمشاد صاحب - مکمل
17 واں پارہ - فاروق و رعنا۔
18 واں پارہ - شمشاد - مکمل
19 واں پارہ - شمشاد

کوئی بھی پارا آپ پروف ریڈ ‌کرنا شروع کرسکتے ہیں۔ بس اس کو کٹ ‌اور پیسٹ کر کے اور اپنے نئے پارے کا اضافہ کر کے آپ ایک نئی پوسٹ‌ میں‌ڈال دیجئے۔

جزاک اللہ خیر کم،
 

فاتح

لائبریرین
ایک پارا مجھے بھی دے دیجیے یا یہ بتا دیجیے کی اصل متن برائے حوالہ (تصویری شکل میں) اور متن برائے پروف ریڈ (یونیکوڈ) کہاں سے ملے گا؟
 

شمشاد

لائبریرین
فاتح بھائی آپ پارہ نمبر 20 لے لیں۔ باقی تمام ہدایات اسی دھاگے کے پہلے صفحے پر لکھی ہوئی ہیں۔ آپ کو زیادہ مشکل نہیں ہو گی تصویری اور یونیکوڈ متن لینے میں۔ آپ تو ماشاء اللہ ویسے بھی آئی ٹی میں ماہر ہیں۔

جزاک اللہ خیر کم،
 
Top