قرآن کے اردو ترجمے کی پروف ریڈنگ کے لئے مدد درکار ہے۔

دوستو اور ساتھیو، السلام علیکم،

فی سبیل اللہ قران کے صرف اور صرف اردو ترجمے کی پروف ریڈنگ کرنے کے لئے مدد دکار ہے۔ ترجمہ کی Scan کی ہوئی امیج نیٹ پر موجود ہے۔ کیریکٹر فارمیٹ میں، میں فراہم کروں گا۔ آپ کا کام اردو ٹرانسلیشن کی جانچ نیٹ پر امیج سے مقابلہ کرکے تصدیق کرنا ہوگا کہ ترجمہ نیٹ پر موجود امیج کےعین مطابق ہے۔ اگر کہیں کمی ہو تو نوٹ پیڈ میں تصحیح کرکے آپ مجھے فراہم کردیں۔ آپ کم سے کم ایک سپارہ کی ذمہ داری قبول کرنا پسند فرمائیں تو مطلع فرمائیں۔

آپ کا مکمل نام مع ایمیل ایڈریس OpenBurhan.pak.net پر Acknowledgment کے سیکشن میں بھی شامل کیا جائے گا۔

مجھے ذپ کیجئے اور بتائیے کے آپ کل کتنے سپاروں کا ترجمہ پڑھ کر تصدیق کرنا چاھیں گے۔

والسلام،
 

الف عین

لائبریرین
بالکل یہی بات میں بھی لکھنے کا ارادہ رکھتا تھا۔
میں تفہیم القرآن اور دعوتالقرآن ٹائپ کروا رہا ہوں۔ تفہیم کی چوتتھی جلد مکمل ہو چکی ہے۔ دعوت القرآن کی بھی دو جلدیں مکمل ہو چکی ہیں، لیکن پروف ریڈنگ میرے بس کی نہیں۔ میرا ارادہ ہے کہ اردو متن کی فائل ای سنپس میں اپ لوڈ کرتا جاؤں تاکہ لوگ ڈاؤن لوڈ کر کےپروف ریڈنگ کا کام کر سکیں۔ یہاں اپنا عندیہ دے سیں تو میں سورتیں الاٹ کر دوں۔
 
میں اب تک خود ہی پروف ریڈ‌کرتا رہا ہوں۔ آپ کی مدد کرکے ببہت خوشی ہوگی۔
قران کانیا ترجمہ، قران آسان تحریک کا ہے۔ تقریبا ٹائپ ہوگیا ہے۔ لیکن شامل کرنے سے پہلے اس کے اردو متن کی پروف ریڈنگ کر رہا ہوں۔ عموما ایک سپارے کی پروف ریڈنگ 2 گھنٹے کا کام ہے۔ ابھی تک اس کار خیر میں مدد گاروں‌کا انتظار ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
فاروق سرور خان: ایک سیپارہ بھیج دیں۔ میں دیکھ لیتا ہوں کہ اس ذمہ داری سے کس طرح عہدہ براء ہونا ہے۔ اگر سب کچھ درست رہا تو میں مزید بھی ذمہ داری اٹھانے کے کی کوشش کروں گا
 
جناب۔ بہت ہی شکریہ۔
میں پروف ریڈنگ کے سٹیپس لکھ رہا ہوں۔
1۔ آسان قران تحریک کا قران گرافکس کی صورت میں یہاں موجود ہے۔

http://www.asanquran.com/ShowPage.cfm?locPage_ID=1

آپ NEXT PAGE کلک کرکے اگلا صفحہ دیکھ سکتے ہیں۔

اور ٹیکسٹ کی صورت میں جس کی پروف ریڈنگ نہیں ہوئی ہے، یہاں پر ہے۔
سپارہ نمبر 1
http://pak.net/share/Baqara_01.txt
سپارہ نمبر 2
http://pak.net/share/Baqara_02.txt

آپ سپارہ نمبر 2 ڈاونلوڈ کرلیں، اور گرافکس صفحہ نمبر 34 سے شروع کریں۔
http://www.asanquran.com/ShowPage.cfm?locPage_ID=34

اور اوپر دئے گئے لنک سے سیقول کے سپارہ کی آیت نمبر 142 سے اردو ترجمہ پڑھتے جائیے اور درج ذیل ٹیکسٹ جو کے نوٹ پیڈ میں پڑھا جاسکتا ہے۔ اردو میں پڑھتے جائیے۔
http://pak.net/share/Baqara_02.txt

چونکہ گرافکس اصل اردو ترجمہ ہے، اور نوٹ پیڈ میں ٹائپ شدہ ہے، آپ بہ آسانی نوٹ پیڈ میں تبدیلی کرسکیں گے۔ جب آپ پوری فائل پڑھ لیں تو بہ آسانی
http://pak.net/share پر دوبار upload کردیں، کسی اور نام سے اور مجھے بتادیں تاکہ مہیں نئی فائل اٹھا سکوں۔

اگر کوئی سوال ہو تو ضرور پوچھیں۔

آپ نوٹ پیڈ کے علاوہ بھی کوئی دوسرا سوفٹویر استعمال کرسکتے ہیں، لیکن خیال رکھیں کہ آخر میں فائل UTF8 میں ہی ہو۔

نوٹ پیڈ میں CTRL+RIGHT_SHIFT اس کو Right To Left کردیتا ہے اور پڑھنے میں آسانی رہتی ہے۔ اردو کی بورڈ ALT+RIGHT_SHIFT سے منتخب ہوتا ہے۔
کسی آنے والے جسے نہ پتہ ہو، اس کی آسانی کے لئے لکھ دیا ہے۔
والسلام اور ایک بار اور شکریہ۔
 

قیصرانی

لائبریرین
نوٹ پیڈ کا کام تو پھر میں گھر سے شروع کروں گا۔ یہاں تو آفس میں اردو انسٹالڈ نہیں ہے :( امید ہے کہ آج شام تک شروع کر دوں گا
 
پارہ نمبر 3، 4، 5، 6، اور 7 پروف ریڈنگ کے لئے دستیاب ہیں۔ جو حضرات مدد کرنا چاہیں، یہاں پیغام چھوڑ دیں۔

والسلام۔
 
فاروق میں مدد کرنے کے لیے تیار ہوں مگر رفتار آہستہ ہوگی اور ایک پارے کو ختم کرنے میں شاید رمضان کا مہینہ لگ جائے۔
دوسرا میں یہ پوچھنا چاہ رہا تھا کہ اگر میں اسے ورڈ پیڈ یا م س ورڈ میں کروں اور رنگوں کا اضافہ بھی کردوں تو زیادہ فائدہ مند نہ ہو جائے گا یہ کام۔ کیوں آسان قرآن کا بنیادی مقصد بھی یہی ہے کہ رنگوں کی مدد سے قرآنی الفاظ کو سمجھانا۔
 
محب، بہت ہی شکریہ۔ ُآپ پارا 4 ڈاون لوڈ کرلیں۔ ایک پارے کے لئے عموماَ 1 سے 2 (مسلسل) گھنٹے درکار ہوتے ہیں۔ جب تک تمام پارے رنگوں میں نہ ہوں، آپ کا رنگوں کا کیا ہوا کام استعمال نہ ہو سکے گا۔ پھر مقصد اس کو OpenBurhan.pak.net پر شائع کرنے کا ہے۔ تو اس کے لئے بغیر کسی attribute کے Database میں ڈالنا ہے۔ تو اس لئے یہ غیر ضروری ہے۔ البتہ ہم اس کے لئے آئندہ کوئی طریقہ نکال سکتے ہیں۔

والسلام
 
صاحبو ! السلام علیکم،
کچھ روزگار اور کچھ روزمرہ کے ابحاث کے باعث وقت نہیں نکل رہا ہے اس ترجمے کی پروف ریڈنگ مکمل کرنے کے لئے۔ اب میں دیکھ رہا ہوں کہ ماشاء اللہ دیگر حضرات میں علم کی پیاس بہت زیادہ ہے۔ لہذا استدعا ہے کہ اس کام میں ہاتھ بٹائیے۔ اب تک 27 پارے ٹائپ ہوچکےہیں۔ اور میں 8 پاروں کی پروف ریڈنگ مکمل کر چکا ہوں۔ پروف ریڈنگ بہت آسان ہے۔ جو اصحاب ہاتھ بٹائیں گے ان کو خود بھی فائدہ ہوگا اور عوام الناس کو بھی۔

محب علوی کی بات دہرانا چاہتا ہوں کہ صرف باتوں سے کچھ نہیں‌ہوتا، کچھ عمل بھی درکار ہے۔ لہذا آپ آگے بڑھئے تاکہ آپ کے زور بحث میں‌قرآن کا عنصر بھی شامل ہوجائے۔

والسلام۔
 

الف عین

لائبریرین
محب کے بارے میں سب کہتے ہیں جی باتیں زیادہ کرتے ہیں اور خود کام کم!! تو محب پہلے یہ کام کرو کہ اس کام کو بھی الاٹ کر دو۔ ٹیم بنا کر۔ میرا نام بھی شامل کر دو، اگرچہ مجھے حیدر آباد آنے کے بعد اب بہت کم وقت ملتا ہے۔
 
محب کے بارے میں سب کہتے ہیں جی باتیں زیادہ کرتے ہیں اور خود کام کم!! تو محب پہلے یہ کام کرو کہ اس کام کو بھی الاٹ کر دو۔ ٹیم بنا کر۔ میرا نام بھی شامل کر دو، اگرچہ مجھے حیدر آباد آنے کے بعد اب بہت کم وقت ملتا ہے۔

بہت بہتر اعجاز صاحب ، اب آپ کا حکم تو نہیں ٹالا جا سکتا ۔

لیجیے پہلے مرحلے کے طور پر

1 ، 2 ، 3 پارہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اعجاز اختر
4 ، 5 پارہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ محب علوی

باقی پاروں کے لیے ممبران سے گفت و شنید شروع کرتا ہوں۔


فاروق سرور ،

میں چاہون گا کہ اس ترجمہ کا پورا کام یہاں محفل پر بھی موجود ہوں ، کاپی پیسٹ‌ کرنا مشکل کام نہ ہوگا اور فائدہ اس کا یہ ہوگا تمام ترجمہ یہاں پر جمع ہو جائے گا جسے تلاش کرنا بہت آسان ہوگا۔
 
اگر مجھے علم الیقین ہوتا کہ یہ ترجمہ سو فیصد درست ہے اس میں کوئی عقائد کے لحاظ سے‌ غلطی تو نہیں تو میں پروف ریڈنگ کی حامی بھرتا
لیکن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!
 
بہت بہتر اعجاز صاحب ، اب آپ کا حکم تو نہیں ٹالا جا سکتا ۔

لیجیے پہلے مرحلے کے طور پر

1 ، 2 ، 3 پارہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اعجاز اختر
4 ، 5 پارہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ محب علوی

باقی پاروں کے لیے ممبران سے گفت و شنید شروع کرتا ہوں۔


فاروق سرور ،

میں چاہون گا کہ اس ترجمہ کا پورا کام یہاں محفل پر بھی موجود ہوں ، کاپی پیسٹ‌ کرنا مشکل کام نہ ہوگا اور فائدہ اس کا یہ ہوگا تمام ترجمہ یہاں پر جمع ہو جائے گا جسے تلاش کرنا بہت آسان ہوگا۔

بھائیو! پہلے 8 پارے میں اپنی بیگم کی مدد سے مکمل کر چکا ہوں اور 9ویں پر کام کر رہا ہون۔ آپ 10 سے 30 تک کی ترتیب دیجئے اور ایک وقت میں ایک شخص، صرف ایک پارے پر کام کرے تو بہتر ہے۔ مکمل کرکے دوسرا پارہ شروع کرے۔

اعجاز صاحب۔ 10 واں‌پارہ
محب صاحب - 11 واں‌پارہ۔

پلیز پارے ڈاوں‌لوڈ کرکے اور پروف ریڈ کرکے، http://pak.net/share پر upload کردیجئے۔ فائیل کا نام بدل دیں۔ تاکہ پروف ریڈ کی ہوئی فائل کی شناخت میں آسانی رہے۔

اس کے علاوہ آپ جہاں رکھنا چاہیں، رکھئے۔لیکن کوشش یہ کیجئے کی عربی متن ساتھ ہو۔ کیونکہ میں ذاتی طور پر عربی متن کے بغیر کہیں اپنے نام کے ساتھ صرف اردو ترجمہ نہیں رکھتا۔ جو صاحب ایسا کریں واضح کردیں کہ بنا عربی متن یہ ترجمہ وہ خود رکھ رہے ہیں۔

پروف ریڈنگ کا طریقہ میں فراہم کرچکا ہوں۔ آپ جب پارا ڈاوں لوڈ کرلیں تو یہاں پیغام چھوڑ دیں۔

بھائی راسخ صاحب، پہلے مرتبہ قرآن آسان تحریک کے ترجمہ پر ایسا اعتراض دیکھ رہا ہوں، جیسا آپ نے کیا ہے، کہ یہ ترجمہ قابل قبول نہیں ہے۔کیا وجوہات ہیں؟ یہ ذاتی ہیں یا کسی اور کی ہیں، وجوہات یا کوئی ریفرنس آپ فراہم کرسکتے ہیں، اس کے بارے میں؟

اور بھائی آپ کونسا ترجمہ درست قرار دیتے ہیں؟
 

شمشاد

لائبریرین
فاروق صاحب مجھے بھی بتا دیجیئے کہ میں کہاں سے شروع کروں۔

سمجھ میں نہ آیا تو آپ کو تکلیف دوں گا۔
 
1 تا 9 - فاروق اور رعنا - مکمل
10 واں‌پارہ - اعجاز صاحب۔ مکمل
11 واں‌پارہ۔ محب صاحب -
12 واں‌پارہ - اعجاز صاحب۔
13 واں‌پارہ۔ شمشاد صاحب -
14 وان پارہ - فاروق و رعنا۔


آپ اس طرح‌خود بھی اپنا کام لے سکتے ہیں۔ بس پارہ شروع کرنے سے پیشتر، یہاں پوسٹ کردیجئے۔

مقصد: مقصد یہ ہے کہ ٹائپ شدہ مواد، اصل متن کے مطابق ہو۔اس مقصد کے حصول کے لئے اصل سکین شدہ کاپی سے ٹئپ شدہ مواد کا مقابلہ کریں۔

میں اصل سکین شدہ کاپی کے لئے یہ ویب سائٹ‌ استعمال کرتا ہوں۔ http://www.asanquran.com/Quran.cfm

اور ٹائپ شدہ مواد http://pak.net/share/ پر موجود ہے۔ آپ ڈاون لوڈ اور اپ لوڈ کرسکتے ہیں۔

میں ایڈیٹنگ کے لئے اوپن آفس استعمال کرتا ہوں نفیس نسخ کے ساتھ۔

جناب اعجاز صاحب، بہت شکریہ۔ آپ نے PR-PARA10.txt پروف ریڈ کی ہوئی فائل کے لئے استعمال کیا ہے۔ سب لوگ PR-PARA کا کنونشن استعمال کریں پلیز۔

میں نے ابھی پارہ 1 تا پارہ 9 کی اوپن آفس کی فائلز اپ لوڈ کردی ہیں۔ اعجاز صاحب کی تبدیلیوں کی شامل کرکے کل پارہ 10 بھی رکھ دوں گا۔

شکریہ اور سلام۔
 

شمشاد

لائبریرین
فاروق بھائی میں نے اللہ کے فضل سے 13واں پارہ شروع کر دیا ہے۔ لیکن میں نے تو اسے ایم ایس ورڈ میں کھولا ہے اور اسی میں جہاں کہیں کوئی غلطی ہے اس کی تصحیح کر رہا ہوں۔
 
Top