عبید انصاری
محفلین
"دیکھ رہے ہیں" ترجمہ بہت عجیب ہے۔ مترجم نے یہ بھی غور نہ کیا کہ آگے "ستردون الی عالم۔۔۔" کا تعلق روز قیامت سے ہے۔مجھے ایک سوال کھائے جارہا ہے۔ پوری رات نہیں سو سکا
سورہ توبہ کی آیت 105 میں اللہ نے کہا ہے کہ اللہ اور رسول اور مومنین ہمارے اعمال دیکھیں گے۔ کیا مطلب۔ یعنی جب ہم برا کرتےہیں تو خدا کے ساتھ ساتھ نبی پاک اور خدا کے چنے ہوئے مومنین بھی اعمال دیکھتے ہیں۔
بہت مشکل ہوگئی ہے۔ صرف پچکار اور بہلاکر مت بڑھ جایئے گا۔ سچ بتائیں کیا رسول اور چنے ہوئے مومنین ہمارے اچھے اور برے اعمال دیکھتے ہیں۔
وَقُلِ اعْمَلُوا فَسَيَرَى اللَّهُ عَمَلَكُمْ وَرَسُولُهُ وَالْمُؤْمِنُونَ
اور پیغمبر کہہ دیجئے کہ تم لوگ عمل کرتے رہو کہ تمہارے عمل کواللہ ً رسول اور صاحبانِ ایمان سب دیکھ رہے ہیں
(اے رسول(ص)) ان لوگوں سے کہہ دو کہ تم عمل کیے جاؤ اللہ، اس کا رسول اور مؤمنین تمہارے عمل کو دیکھیں گے
اور اے نبیؐ، اِن لوگوں سے کہدو کہ تم عمل کرو، اللہ اور اس کا رسول اور مومنین سب دیکھیں گے
اور ان سے کہہ دو کہ عمل کئے جاؤ۔ خدا اور اس کا رسول اور مومن (سب) تمہارے عملوں کو دیکھ لیں گے۔
And say (unto them): Act! Allah will behold your actions, and (so will) His messenger and the believers
And say: "Work (righteousness): Soon will Allah observe your work, and His Messenger, and the Believers
میرے پاس ایک تفسیر ہے ، تفسیر نمونہ اسکے حساب سے تو ایسا لگا کہ ہمارے اعمال رسول کے سامنے ہر روز یا ہر ہفتے پیش کیے جاتے ہیں۔ اگر ایسا ہے تو بہت ہی بے عزتی کی بات ہے۔ اس کے بارے میں احادیث کی کتاب اصول کافی میں ایک باب بھی ہے جس میں اس پر کئی احادیث ہیں۔
مجھےآپ احباب بتائیں کی آپ کے پاس جو کتابیں ہیں اس میں کیا لکھا ہے۔
میں نے اوپر جتنے ترجمے ملے سب لکھ دیئے ہیں۔
کہیں حاظر میں ترجمہ ہے کہیں مستقبل میں ۔
شکریہ
آپ آیت کو احوال دنیا سے جوڑ رہے ہیں اس لیے آپ کو دشواری پیش آ رہی ہے۔ سیاق وسباق کی روشنی میں اس کا احوال قیامت سے تعلق ہے۔ اور مفہوم یہ ہے اللہ تعالی، اس کے رسول اور مومنین سب کے سامنے تمہارے اعمال پیش کیے جائیں گے اور سب ہی علی رؤوس الاشہاد اس کو دیکھ لیں گے۔