نبیل
تکنیکی معاون
شکریہ سعادت۔ یہ اچھی معلومات ہیں۔
میں نے اوپر دانستہ یوٹیوب کا حوالہ اسی لیے دیا تھا کہ اس کا براہ راست ربط پیش کیا جا سکتا ہے اور بی بی کوڈ کی ضرورت نہیں پڑتی۔ قران کا حوالہ دینا بھی اتنا ہی آسان ہونا چاہیے۔ صرف لنک کاپی پیسٹ کرنے پر قران کا عربی متن اور اس کا ترجمہ ایمبیڈ ہو جانا چاہیے۔
ذاتی طور پر میں تصویری متن کو ترجیح دوں گا۔ تصویری متن میں تحریر کو بھی alt ٹیگ کے ذریعے شامل کیا جا سکتا ہے۔ میری دانست میں اس طرح ہر پلیٹ فارم اور براؤزر پر قران کا متن یکساں ڈسپلے ہوگا۔ دوسرا حل فونٹ ایمبیڈنگ کا استعمال ہوگا۔ تنزیل ڈاٹ نیٹ پر غالبا اسی کا استعمال کیا جاتا ہے۔