قران کے متن کو بہتر انداز میں پیش کرنے کی ضرورت

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ سعادت۔ یہ اچھی معلومات ہیں۔
میں نے اوپر دانستہ یوٹیوب کا حوالہ اسی لیے دیا تھا کہ اس کا براہ راست ربط پیش کیا جا سکتا ہے اور بی بی کوڈ کی ضرورت نہیں پڑتی۔ قران کا حوالہ دینا بھی اتنا ہی آسان ہونا چاہیے۔ صرف لنک کاپی پیسٹ کرنے پر قران کا عربی متن اور اس کا ترجمہ ایمبیڈ ہو جانا چاہیے۔

ذاتی طور پر میں تصویری متن کو ترجیح دوں گا۔ تصویری متن میں تحریر کو بھی alt ٹیگ کے ذریعے شامل کیا جا سکتا ہے۔ میری دانست میں اس طرح ہر پلیٹ فارم اور براؤزر پر قران کا متن یکساں ڈسپلے ہوگا۔ دوسرا حل فونٹ ایمبیڈنگ کا استعمال ہوگا۔ تنزیل ڈاٹ نیٹ پر غالبا اسی کا استعمال کیا جاتا ہے۔
 

سروش

محفلین
Screenshot_7.jpg

محدث فورم پر عربی کی تحریر کے لئے یہ آپشن دیا ہوا ہے ، اس سے متن کے گرد بی بی کوڈ لگ جاتا ہے اور وہ پھر سی ایس ایس سے ٹائمز رومن یا ٹریڈشنل عربیک میں تبدیل ہوجاتا ہے ۔
 

سروش

محفلین
قران کے متن کے لئے تنزیل سب سے زیادہ قابل اعتبار ہے
ہر طرح سے وہاں سے بھی متن حاصل کیا جاسکتا ہے ۔
محمد تابش صدیقی بھائی نے شاید اس وجہ سے ٹیگ کیا تھا کہ ہم تنزیل سے اسی طرح متن حاصل کرتے ہیں۔
tanzilnavigation.jpg
 

نبیل

تکنیکی معاون
Screenshot_7.jpg

محدث فورم پر عربی کی تحریر کے لئے یہ آپشن دیا ہوا ہے ، اس سے متن کے گرد بی بی کوڈ لگ جاتا ہے اور وہ پھر سی ایس ایس سے ٹائمز رومن یا ٹریڈشنل عربیک میں تبدیل ہوجاتا ہے ۔

یہ پہلے محفل فورم پر ہی شامل کیا گیا تھا اور اس سے صرف متن کا فونٹ تبدیل ہوتا ہے۔ اگر کمپیوٹر پر متعلقہ فونٹ انسٹال نہ ہو تو اس کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اب تک حاصل کردہ معلومات کی بنیاد پر مجھے جو تکنیکی حل سمجھ آیا ہے اسے میں یہاں اختصار کے ساتھ بیان کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔

1۔ قران کی کسی آیت کا حوالہ دینے کے لیے ایک بی بی کوڈ شامل کیا جانا چاہیے۔ فورم پر پہلے بھی ایک بی بی کوڈ ayah استعمال ہو رہا ہے لیکن اس سے صرف متعلقہ آیت کا اوپن برہان سائٹ کا لنک شامل ہوتا ہے۔ نیا بی بی کوڈ quran شامل کیا جا سکتا ہے۔ایک آیت کا حوالہ دینے کا طریقہ ذیل کے مطابق ہوگا:

کوڈ:
[quran]surah:ayah[quran]

ایک وقت میں ایک سے زائد آیات کا حوالہ دینا بھی ممکن ہونا چاہیے۔ مثال کے طور پر:

کوڈ:
[quran]surah:ayah1,ayah2[quran]

مجوزہ بی بی کوڈ کے استعمال کے اور مختلف طریقے بھی دریافت کیے جا سکتے ہیں لیکن فی الحال کام آسان رکھنے کے لیے اتنے پر ہی اکتفا کرتے ہیں۔

2۔ بی بی کوڈ میں شامل سورۃ اور آیت نمبر کو استعمال کرکے قران کلاؤڈ یا کسی اور اے پی آئی کے ذریعے مطلوبہ ڈیٹا حاصل کیا جائے گا۔

3۔ آخری مرحلہ قران کے متن، اس کےترجمے اور ممکن ہو تو اس کی آڈیو کے ربط کو یوزر کے لیے درست انداز میں ڈسپلے کرنے کا ہے۔ میرا آئیڈیا اس سلسلے میں تنزیل ڈاٹ نیٹ والا طریقہ استعمال کرنے کا ہی ہے کہ PDMS_Saleem فونٹ ایمبیڈنگ کے ذریعے شامل کیا جائےتاکہ اسے انسٹال کرنے کی ضرورت نہ پیش آئے۔ باقی سٹائل شیٹ ویسی ہی استعمال کی جا سکتی ہے جیسے کہ تنزیل ڈاٹ نیٹ پر کی جا رہی ہے۔
 
Top