منیب بھائی پہلی ہمارے
بھیا تو اتنے باکمال ہیں ماشاء اللّ کہ الفاظ کم پڑ جاتے ہیں کلام و انداز کی تعریف کے لئے ۔۔۔۔
ایک غزل : اک نقشِ سطحِ آبِ رواں ہے یہ زندگی
ایک تازہ غزل۔ کوہ کن کے خمار کی باتیں
ماشاءاللہ ماشاءاللہ
بہت خوب
واقعی بہت باکمال بھیا ہیں
بہت خوب لکھتے ہیں
آہستہ آہستہ ہم روشناس ہو رہے ہیں محفلین کے کمالات سے
محمد احمد بھائی کی شاعری دیکھی، گل یاسمین صاحبہ کے فن پارے دیکھے، اب عاطف بھائی کی شاعری دیکھی
تابش بھائی، یاسر بھائی، شکیل صاحب، ظہیر صاحب، خلیل صاحب، الف عین صاحب، وارث صاحب ۔۔ یہ کچھ احباب اور اساتذہ ہیں جن کی کچھ نہ کچھ تحریریں یا مراسلے نظر سے گزرے ہیں لیکن بہت اشتیاق ہے کہ وقت نکال کے تفصیل اور تسلی سے ان کے اور دیگر دوستوں کے مراسلے بھی دیکھوں۔
ابھی وارث صاحب کا فارسی اشعار کا سلسلہ دیکھ رہا تھا
بہت اچھا لگا۔
وارث صاحب کے بلاگ سے بھی میں واقف ہوں
اور ان کی تحریریں بھی بہت اچھی ہیں خاص طور پہ عروض سے متعلق۔
الغرض اس نرالی محفل میں ایک سے بڑھ کر ایک ہستی ہے
سب کی زبان و ادب سے محبت اور علم دوستی پہ رشک آتا ہے اور خوشی ہوتی ہے کہ ہم بھی اس محفل کا حصہ بنے۔
سب کو دعا و سلام