تعارف قرۃالعین اعوان

نیلم

محفلین
خوش آمدید قرة العین اعوان .میری سسٹر کا بھی یہ نام ہے.اور ہم بھی اعوان ملک ہیں.خوشی ہوئی آپ سے مل کے.
 

نایاب

لائبریرین
qurat.gif
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
السلام علیکم۔۔۔ ۔
دعا گو ہوں کہ آپ سب خوش و خرم ہوں-
اپنے بارے میں کیا عرض کروں؟ صرف اتنا کہنا چاہوں گی کہ کسی ادبی محفل میں یہ میری پہلی شرکت ہے۔
سلیقئہ گفتار نہیں لیکن آپ سب کی ہمنشینی میں جلد سیکھ جائوں گی۔
نام تو آپ سب جان چکے ہیں،کچھ اپنی ذات کے حوالے سے آپکی معلومات میں اضافہ کرنا چا ہوں گی۔
عام سی باتیں کرنے والی عام سی اک لڑکی ہوں۔
کتابوں اور شاعری سے خصوصی لگائو ہے
پسندیدہ رنگ سفید
پسندیدہ خوشبو ٹی روز اور بارش کے بعد مٹی سے اٹھنے والی مہک
پسندیدہ وقت دعا ء نیم شب اور شام کا
اور جو آپ پوچھنا چاہیں وہ میں آپ کو بتا دوں گی
شکریہ!

السلام علیکم ، اردو محفل فورم میں خوش آمدید !
آپ کی پسندیدہ چیزیں جان کر اچھا لگا ، خاص طور پر مٹی سے اٹھنے والی مہک اور وقت دعا۔ کیا آپ پڑھ رہی ہیں اور آپ کے مشاغل کیا کیا ہیں؟ اگر شیئر کرنا چاہیں تو کیجیے
گا ۔
شکریہ بہنا! پڑھنے کا سلسلہ تو اب نہیں رہا۔ مشاغل اپنی کھوج میں گم رہنا ۔۔۔کتابوں سے با تیں کرنا ۔۔!
 

عاطف بٹ

محفلین
اب پتہ نہیں مجھے ایک مہینے سے زائد عرصہ گزر چکنے کے بعد آپ کو خوش آمدید کہنا چاہئے یا نہیں۔ خیر، کہہ ہی دیتا ہوں: خوش آمدید۔
آپ ہیں کس شہر سے؟ بہن بھائی کتنے ہیں اور آپ کا نمبر کون سا ہے؟ تعلیم کہاں تک حاصل کی ہے؟
 

عاطف بٹ

محفلین
بہت خوب۔ کب آئی تھیں آپ لاہور اور یہاں کس علاقے میں رہی تھیں؟
میں تو کراچی میں صرف ایک دن ہی رہ سکا کیونکہ مجھے اندرون سندھ جانا تھا ایک پروگرام کے سلسلے میں۔
 
Top