تھیم فوٹوگرافی کھیل قسط 45: سفید

قیصرانی

لائبریرین
photo.php
آپ کی شیئر شدہ تصاویر دکھائی نہیں دے رہیں :)
 

رابعہ

محفلین
جی ہاں معلوم نہی کیوں؟ فورم بڑا پیچیدہ لگ رہا ہے۔۔۔۔۔ڈیلیٹ کرنے کی آپشن نہی ہے یہاں؟؟
 
اللہ اللہ کر کے سگریٹ چُھوٹی ہے ۔ یہ رسک نہیں لے سکتا ۔ :D
اور کوئی سگریٹ نہیں پیتا آپ کے آس پاس؟ اس کے سفید دھویں کی تصویر لے سکتے ہیں :)
آج میں بھی اپنے پاور پلانٹ سے اٹھنے والی بھاپ کی تصویر لینے کا منصوبہ بناتا رہا ہوں :)
 

حاتم راجپوت

لائبریرین
اور کوئی سگریٹ نہیں پیتا آپ کے آس پاس؟ اس کے سفید دھویں کی تصویر لے سکتے ہیں :)
آج میں بھی اپنے پاور پلانٹ سے اٹھنے والی بھاپ کی تصویر لینے کا منصوبہ بناتا رہا ہوں :)
آپ کا اپنا پاور پلانٹ ہے۔۔!! :eek:
 
تھیم فوٹوگرافی کھیل کی اگلی قسط کا وقت ہوا۔ آپ اس کی پرانی اقساط بھی دیکھ سکتے ہیں۔

یہ کھیل کچھ یوں ہے کہ ایک تھیم مقرر کیا جائے گا اور آپ نے اس کی مناسبت سے تصویر پوسٹ کرنی ہے۔ پوسٹ کرنے کے لئے آپ کے پاس 2 ہفتے ہوں گے۔ بہتر ہے کہ آپ نئی تصویر کھینچ کر پوسٹ کریں مگر کھیل کے آخری دنوں تک اگر کسی وجہ سے نئی تصویر نہیں کھینچ سکے تو اپنی کھینچی ہوئی پرانی تصویر بھی پوسٹ کر سکتے ہیں۔

اہم ترین اصول یہ ہے کہ تصویر آپ نے خود کھینچی ہو۔ نیٹ سے اتاری تصویر نہیں مانی جائے گی۔ نہ ہی بھائی، بہن، شوہر، بیوی یا کسی رشتہ‌دار یا دوست وغیرہ کی کھینچی ہوئی تصویر۔

تصویر کو فوٹوشاپ کرنا منع ہے۔ ہاں اسے crop کر سکتے ہیں۔

ایک تصویر پوسٹ کرنا بہتر ہے۔ البتہ اگر آپ ایک سے زیادہ تصاویر پوسٹ کرنا چاہیں تو کم از کم ایک تصویر انہیں دو ہفتوں میں کھینچی ہونا لازمی ہے اور تین سے زیادہ تصاویر پوسٹ کرنا منع ہے۔

تو آغاز کرتے ہیں۔

موضوع: سفید
تاریخ: 10 نومبر تا 24 نومبر 2014
ارے بھائی یہ "سفید" یعنی "اسپِن " یعنی "چِٹا" یعنی "اچھا" کو ذرا وضاحت سے بیان کر دیتے
'اب ساری کالی شاہ فوٹو میں ایک نِکا سا بیچارہ چِٹا ' کیا "سفید " کی ڈیفینیشن پے پورا اترتا ہے؟؟
 
Top