تھیم فوٹوگرافی کھیل قسط 48: 2015

زیک

مسافر
تھیم فوٹوگرافی کھیل کی اگلی قسط کا وقت ہوا۔ آپ اس کی پرانی اقساط بھی دیکھ سکتےہیں۔

یہ کھیل کچھ یوں ہے کہ ایک تھیم مقرر کیا جائے گا اور آپ نے اس کی مناسبت سے تصویر پوسٹ کرنی ہے۔ پوسٹ کرنے کے لئے آپ کے پاس 2 ہفتے ہوں گے۔ بہتر ہے کہ آپ نئی تصویر کھینچ کر پوسٹ کریں مگر کھیل کے آخری دنوں تک اگر کسی وجہ سے نئی تصویر نہیں کھینچ سکے تو اپنی کھینچی ہوئی پرانی تصویر بھی پوسٹ کر سکتے ہیں۔

اہم ترین اصول یہ ہے کہ تصویر آپ نے خود کھینچی ہو۔ نیٹ سے اتاری تصویر نہیں مانی جائے گی۔ نہ ہی بھائی، بہن، شوہر، بیوی یا کسی رشتہ‌دار یا دوست وغیرہ کی کھینچی ہوئی تصویر۔

تصویر کو فوٹوشاپ کرنا منع ہے۔ ہاں اسےcrop کر سکتے ہیں۔

ایک تصویر پوسٹ کرنا بہتر ہے۔ البتہ اگر آپ ایک سے زیادہ تصاویر پوسٹ کرنا چاہیں تو کم از کم ایک تصویر انہیں دو ہفتوں میں کھینچی ہونا لازمی ہے اور تین سے زیادہ تصاویر پوسٹ کرنا منع ہے۔

تو آغاز کرتے ہیں۔

موضوع: 2015
تاریخ: 25 دسمبر 2015 تا 8 جنوری 2016
 
یادیں تو کافی تصاویر کے ساتھ موجود ہیں۔ مگر یہاں بتائے گئے دورانیے میں جو تصاویر کھینچی جا سکتی ہیں، ان کو 2015 سے کس صورت جوڑنا ہے؟
2015 سے تھیم واضح نہیں ہو رہا۔
 
زیک

مسافر
یادیں تو کافی تصاویر کے ساتھ موجود ہیں۔ مگر یہاں بتائے گئے دورانیے میں جو تصاویر کھینچی جا سکتی ہیں، ان کو 2015 سے کس صورت جوڑنا ہے؟
2015 سے تھیم واضح نہیں ہو رہا۔
صحیح۔

بہتر یہی ہے کہ اس تھیم میں ان دو ہفتوں میں کھینچی گئی شرط ختم کر کے 2015 میں کھینچی گئی تصویر کی شرط لگا دی جائے۔
 
7 فروری 2015 ء کی ایک سرد اور بھیگی رات
آئی۔9 اسلام آباد
20150207_184030_HDR_zpsb2tqhgbz.jpg
 
سید عاطف علی

لائبریرین
خبردار ! کوئی اسے کوئی ہاؤس لزرڈ نہ سمجھے ۔
ابھی چند منٹ قبل بیگم کی چیخ سن کے گھبرا کے کمرے کی طرف دوڑا تھا ۔واپس آیا تو 2015 کایہ شاہکار جنم لے چکا تھا۔
ڈیزرٹ گیکو کا ایک کیوٹ سابچہ ۔لمبائی تقریبا 6 سینٹی میٹر (میکسمم) ۔بیگم کی چیخ بلامبالغہ ایسی تھی کہ گویا" سینٹی " ہٹا دیا جائے۔:)
کیمرہ گلیکسی نوٹ 4۔

23421306063_2300b994d7_o.jpg
 
سید عاطف علی

لائبریرین
صحرائی چھپکلی کہہ لیں ۔ گیکوز کی ایک خاص بات یہ ہے کہ یہ اپنی آنکھوں کو زبان سے چاٹ کر تر رکھتی ہیں کیوں کہ ان میں سے اکثر کے پپوٹے نہیں ہوتے۔۔۔آنکھیں ماربل کی طرح خوبصورت ٹیکسچر رکھتی ہیں۔سیکڑوں اقسام ہیں ۔
صحرائی ہونے کی وجہ سے پاؤں کی پیڈز بھی اونٹ جیسے ہیں ۔
 
بھائی عربی زبان میں ایسے کیا بولا جاتا ہے؟
 
محمدظہیر

محفلین
صحرائی چھپکلی کہہ لیں ۔ گیکوز کی ایک خاص بات یہ ہے کہ یہ اپنی آنکھوں کو زبان سے چاٹ کر تر رکھتی ہیں کیوں کہ ان میں سے اکثر کے پپوٹے نہیں ہوتے۔۔۔آنکھیں ماربل کی طرح خوبصورت ٹیکسچر رکھتی ہیں۔سیکڑوں اقسام ہیں ۔
صحرائی ہونے کی وجہ سے پاؤں کی پیڈز بھی اونٹ جیسے ہیں ۔
جی یہ وہی رینگنے والی مخلوق تو نہیں جسے عرب کے لوگ بڑے شوق سے کھاتے ہیں؟
 
عندلیب

محفلین
خبردار ! کوئی اسے کوئی ہاؤس لزرڈ نہ سمجھے ۔
ابھی چند منٹ قبل بیگم کی چیخ سن کے گھبرا کے کمرے کی طرف دوڑا تھا ۔واپس آیا تو 2015 کایہ شاہکار جنم لے چکا تھا۔
ڈیزرٹ گیکو کا ایک کیوٹ سابچہ ۔لمبائی تقریبا 6 سینٹی میٹر (میکسمم) ۔بیگم کی چیخ بلامبالغہ ایسی تھی کہ گویا" سینٹی " ہٹا دیا جائے۔:)
کیمرہ گلیکسی نوٹ 4۔

23421306063_2300b994d7_o.jpg
اس مخلوق سے میرا بھی کئی دفعہ سامنا ہوچکا ہے۔ یککککک
 
Top