تھیم فوٹوگرافی کھیل قسط 49: موسمِ سرما

زیک

مسافر
تھیم فوٹوگرافی کھیل کی اگلی قسط کا وقت ہوا۔ آپ اس کی پرانی اقساط بھی دیکھ سکتےہیں۔

یہ کھیل کچھ یوں ہے کہ ایک تھیم مقرر کیا جائے گا اور آپ نے اس کی مناسبت سے تصویر پوسٹ کرنی ہے۔ پوسٹ کرنے کے لئے آپ کےپاس 2 ہفتے ہوں گے۔ بہتر ہے کہ آپ نئی تصویر کھینچ کر پوسٹ کریں مگر کھیل کے آخری دنوں تک اگر کسی وجہ سے نئی تصویر نہیں کھینچ سکے تو اپنی کھینچی ہوئی پرانی تصویر بھی پوسٹ کر سکتے ہیں۔

اہم ترین اصول یہ ہے کہ تصویر آپ نے خود کھینچی ہو۔ نیٹ سے اتاری تصویر نہیں مانی جائے گی۔ نہ ہی بھائی، بہن، شوہر، بیوی یا کسی رشتہ‌دار یا دوست وغیرہ کی کھینچی ہوئی تصویر۔

تصویر کو فوٹوشاپ کرنا منع ہے۔ ہاں اسےcrop کر سکتے ہیں۔

ایک تصویر پوسٹ کرنا بہتر ہے۔ البتہ اگر آپ ایک سے زیادہ تصاویر پوسٹ کرنا چاہیں تو کم از کم ایک تصویر انہیں دو ہفتوں میں کھینچی ہونا لازمی ہے اور تین سے زیادہ تصاویر پوسٹ کرنا منع ہے۔

تو آغاز کرتے ہیں۔

موضوع: موسمِ سرما
تاریخ: 11 تا 25 جنوری 2016
 

زیک

مسافر
جو محفلین Southern Hemisphere میں رہتے ہیں وہ چاہیں تو حالیہ گرمیوں کی تصویر پوسٹ کر دیں یا پھر پچھلی سردیوں کی۔
 

زیک

مسافر
فی الحال پچھلے سال کی ایک تصویر
11289600_10152703700286082_8292619498622429_o.jpg
 

عبدالحسیب

محفلین
سنو ڈراپس کی تصاویر نظر نہیں آرہی۔ تمام تصاویر ڈراپ باکس سے ہی شئیر کی ہے۔ جانے پہلے دو کے ساتھ کیا مسئلہ ہے!!
 
سنو ڈراپس کی تصاویر نظر نہیں آرہی۔ تمام تصاویر ڈراپ باکس سے ہی شئیر کی ہے۔ جانے پہلے دو کے ساتھ کیا مسئلہ ہے!!
بڑی سائز کی تصاویر کے ساتھ ایسے مسائل آتے ہیں کیونکہ وہ محفل کے امیج پراکسی میں کیش نہیں ہوتیں۔ :) :) :)
 

عبدالحسیب

محفلین

زیک

مسافر
ہمارے ہاں تو ابھی تک سردی پڑی ہی نہیں بارش جتنی چاہیں شئیر کر سکتے ہیں :)
یہاں تو موسمِ سرما آیا ہی نہیں ۔۔۔ دو ہفتوں میں آ گیا تو دیکھتے ہیں ۔۔۔
اس تھیم کے لئے درجہ حرارت کسی خاص ڈگری پر ہونا لازمی نہیں۔
 
Top