قصہ ایک ملاقات کا

لاریب مرزا

محفلین
ماشاءاللہ خوشی ہوئی اس ملاقات کے بارے میں جان کر۔ تصویر سے چار چاند لگ جانے تھے لیکن شاید شمشاد صاحب بھی کیمرے سے پردہ فرماتے ہیں اپنے مفتی سید عمران صاحب مدظلہ کی طرح۔ :)
پردہ تو خواتین کی چیز ہے. مرد حضرات کیوں فرماتے ہیں؟ :p
 
شمشاد

لائبریرین
بس اب اصل حلیہ بتا ہی دیں!!!

میرے پیر و مرشد مشتاق احمد یوسفی مرحوم و مغفور (کہ میں سلسلہ یوسفیہ کا مرید ہوں) اپنے (یعنی کہ میرے متعلق) فرما گئے ہیں :

نام : آپ کو معلوم ہی ہے۔
پیشہ سو پُشت سے پیشۂ آبا سپہ گری کے علاوہ سب کچھ رہا ہے۔
تاریخ پیدائش : عمر کی اس منزل پر آ پہنچا ہوں کہ اگر کوئی سنِ ولادت پوچھ بیٹھے تو اسے فون نمبر بتا کر باتوں میں لگا لیتا ہوں۔

یہ منزل بھی عجیب ہے، بقول صاحب "کشکول" ایک وقت تھا کہ ہمارا تعارف بہو بیٹی قسم کی خواتین سے اس طرح کرایا جاتا تھا کہ فلاں کے بیٹے ہیں، فلاں کے بھانجے ہیں۔ اور اب یہ زمانہ آ گیا ہے کہ فلاں کے باپ ہیں اور فلاں کے ماموں! اور ابھی کیا گیا ہے، عمر رسیدہ پیش رو زبانِ حال سے کہہ رہے ہیں کہ اس کے آگے مقاماتِ آہ و فُغاں اور بھی ہیں۔

پیشہ : دوسروں کی چاکری

پہچان : قد پانچ فٹ سات انچ (جوتے پہن کر)
وزن : الحمد للہ مثالی صحت رکھتا ہوں۔
جسامت : یوں سانس روک لوں تو 38 انچ کا بنیان بھی پہن سکتا ہوں۔ بڑی بیٹی کے جوتے کا نمبر اتنا ہے کہ اہلیہ کو بھی وہی فٹ آتا ہے۔

حُلیہ : اپنے آپ پر گیا ہوں۔
پیشانی اور سر کی حدِ فاضل اُڑ چکی ہے۔ لہذا منہ دھوتے وقت یہ سمجھ میں نہیں آتا کہ کہاں سے شروع کروں۔

پسند : لمبی فہرست ہے۔

ابھی کے لیے اتنا ہی۔
 
لاریب مرزا

محفلین
ہائے او ربا،
Hi-o-Raba.gif

اب کچھ اور سوچنا پڑے گا۔
Thinking.gif
جفس مزے کے ہیں. یہ محفل میں نئے متعارف ہوئے ہیں یا گوگل سے لیے آپ نے؟
 
سید عمران

محفلین
میرے پیر و مرشد مشتاق احمد یوسفی مرحوم و مغفور (کہ میں سلسلہ یوسفیہ کا مرید ہوں) اپنے (یعنی کہ میرے متعلق) فرما گئے ہیں :

نام : آپ کو معلوم ہی ہے۔
پیشہ سو پُشت سے پیشۂ آبا سپہ گری کے علاوہ سب کچھ رہا ہے۔
تاریخ پیدائش : عمر کی اس منزل پر آ پہنچا ہوں کہ اگر کوئی سنِ ولادت پوچھ بیٹھے تو اسے فون نمبر بتا کر باتوں میں لگا لیتا ہوں۔

یہ منزل بھی عجیب ہے، بقول صاحب "کشکول" ایک وقت تھا کہ ہمارا تعارف بہو بیٹی قسم کی خواتین سے اس طرح کرایا جاتا تھا کہ فلاں کے بیٹے ہیں، فلاں کے بھانجے ہیں۔ اور اب یہ زمانہ آ گیا ہے کہ فلاں کے باپ ہیں اور فلاں کے ماموں! اور ابھی کیا گیا ہے، عمر رسیدہ پیش رو زبانِ حال سے کہہ رہے ہیں کہ اس کے آگے مقاماتِ آہ و فُغاں اور بھی ہیں۔

پیشہ : دوسروں کی چاکری

پہچان : قد پانچ فٹ سات انچ (جوتے پہن کر)
وزن : الحمد للہ مثالی صحت رکھتا ہوں۔
جسامت : یوں سانس روک لوں تو 38 انچ کا بنیان بھی پہن سکتا ہوں۔ بڑی بیٹی کے جوتے کا نمبر اتنا ہے کہ اہلیہ کو بھی وہی فٹ آتا ہے۔

حُلیہ : اپنے آپ پر گیا ہوں۔
پیشانی اور سر کی حدِ فاضل اُڑ چکی ہے۔ لہذا منہ دھوتے وقت یہ سمجھ میں نہیں آتا کہ کہاں سے شروع کروں۔

پسند : لمبی فہرست ہے۔

ابھی کے لیے اتنا ہی۔
اس کے باوجود ہم عاطف بھائی کی زبانی آپ کا حلیہ مبارک سننا پسند کریں گے!!!
 
عثمان

محفلین
میری رائے میں محفلین کی باہم ملاقات کے دھاگے میں دیگر قارئین کے لئے دو باتیں دلچسپی کا مرکز ہوتی ہیں۔
محفلین کی تصویر
محفلین کی محفل اور دیگر محفلین پر رائے
 
Top