اوشو
لائبریرین
محفل پر ایک محترم کی کچھ شیئرنگز پڑھیں۔ اچھی لگیں ان کے پروفائل پر گیا تو معلوم ہوا موصوف بھی اسی شہر سے تعلق رکھتے ہیں جہاں آج کل میں نے ڈیرہ ڈالا ہوا ہے۔ یعنی گوجرانوالہ۔
خیر کچھ ذاتی گفتگو کا سلسلہ شروع ہوا اور میں نے جھٹ سے ملنے کی خواہش ظاہر کر دی جس پر مطلع کیا گیا کہ فی الوقت بسلسلہ روزگار پشاور میں ہیں اور چھٹی پر آئیں گے تو ملنے کی کچھ تدبیر کریں گے۔ ۲ دن پہلے موبائل پر پیغام موصول ہوا اور پتا چلا کہ جناب گوجرانوالہ پدھار چکے ہیں۔ فورا اپنی درخواست دوبارہ پیش خدمت کی جسے شرف قبولیت بخشا گیا۔ ملاقات کے لیے مقام کے تعین کی بات چلی تو میں نے کہا "جہاں آپ کو آسانی ہو میں حاضر ہو جاؤں گا۔"
ارشاد ہوا : " بھائی میرے! ایسے معاملات میں آسان یا مشکل نہیں دیکھا جاتا۔ بس عشق فرمودہِ قاصد سے سبک گامِ عمل والا حساب ہوتا ہے۔ خاطر جمع رکھیں میں پروگرام بنا کر آپ کو مطلع کر دوں گا۔"
جوابا عرض کیا : "دیدہ و دل فرش راہ کیے سراپا شوق و مجسم انتظار ہوں گا۔"
جوابا ایک مسکراہٹ موبائلی ترجمہ کے ساتھ یوں موصول ہوئی ۔
خبرم رسید امشب کہ نگار خواہی آمد
آج رات کا وقت اور مقام طے ہوا۔ جہاں پر وہ مجھ سے پہلے پہنچ چکے تھے اور میں حسب روایت "ہمیشہ دیر کردیتا ہوں" کی گردان کرتا ہوا بعد میں پہنچا۔
مسکراتا ہوا، معصومیت بھرا چہرہ جیسے کوئی بڑی عمر کا بچہ۔ بہت شفقت سے ملے۔ خوب گپ شپ رہی جس میں کچھ ادبی بات چیت اور کچھ محفل کے بارے میں گفتگو اور کچھ ذاتی نوعیت ہلکی پھلکی باتیں تھیں۔ درمیان میں کچھ کھانے پینے اور چائے کا دور بھی چلا۔ ساتھ ساتھ موبائل پر کسی کو ٹرائی کرتے رہے۔ پھر ایک خوشگوار حیرت کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے اچانک موبائل مجھے پکڑا دیا اور کہا بات کریں۔ دوسری طرف اردو محفل کے محترم ساتھی نیرنگ خیال جی تھے۔ بہت محبت سے بات کی۔ ایک لمحے کے لیے بھی محسوس نہ ہوا کہ ہم دونوں پہلی دفعہ ہم کلام ہوئے ہیں۔ جیسا کہ ان محترم سے ملتے ہوئے بالکل اپنائیت کا احساس ہوا تھا۔
پھر کچھ دیر ہوا خوری کی گئی اور ابھی ان کو ان کے آستانے پر ڈراپ کر کے واپس اپنے ٹھکانے پر پہنچ گیا ہوں۔
اور ان کی طرف سے عنایت کردہ قیمتی تحفے کے طور پر میرے پاس بہت سی دعائیں اور خلوص بھری اچھی یادیں ہیں۔
اب یہ ہستی کون تھیں۔ یہ جاننے کے لیے خود ان کا انتظار کریں دو ایک دن تک واپس محفل پر موجود ہوں گے۔ یا ذوالقرنین بھائی کا انتظار کریں یا پھر کچھ جاسوسی کر کے پتا لگانے کی کوشش کریں۔
کچھ باتیں میں نے کر دیں کچھ ان کے لیے اور ذوالقرنین بھائی کے لیے رکھ چھوڑی ہیں۔
والسلام