السلام علیکم سارا !!
مجھے آپ کی یہ بات سمجھ میں نہیں آئی کہ جان بوجھ کر چھوڑی گئی نمازوں کے پڑھنے کا کوئی ثبوت نہیں ملتا۔۔
سارا بے شک ہم مسلمان ہیں لیکن چونکہ یہ اعزاز پیدائشی طور پر ملتا ہے اس لیے ہم نہ تو اس کی قدر کرتے ہیں اور نہ ہی مذہب کی حقیقت کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ( میں یہاں سب کی بات نہیں کررہی صرف اپنی بات کررہی ہوں، یقننا بہت سارے لوگ ایسے نہیں ہوں گے) تو سارا ایساہی میرے ساتھ بھی ہوا ہے۔۔۔جس عمر سے نماز فرض ہوئیں۔۔گھر والوں نے شاید پڑھنے کے لیے کہا بھی ہو۔۔۔لیکن کبھی کسی نے فورس نہیں کیا تھا۔۔۔نماز کا طریقہ تو سکھا دیا لیکن اس کی اہمیت سے آگاہ نہیں کیا۔۔۔جزاو سزا کا فلسفہ جس طرح اب سمجھ میں آیا ہے۔۔پہلے اس کا اندازہ نہیں تھا۔۔۔اس لیے میں اپنی کوتاہی کی تلافی کرنا چاہتی ہوں۔ بے شک میں بہت گناہگار ہوں لیکن اللہ تعالیٰ کی رحمت میری سوچ کی وسعت سے بھی بڑھ کر ہے۔۔ کچھ سالوں سے میں باقاعدہ نماز کی پابندی کرتی ہوں اور دل سے چاہتی ہوں کہ پچھلی نمازوں کا حساب ادا کروں۔
اب مجھے یہ نہیں پتہ کہ وہ نمازیں جان بوجھ کر چھوڑی تھیں یا بغیر سوچے سمجھے۔