قوم کی بیٹی ملالہ 21 ویں صدی کی مقبول ترین شخصیت بن گئی

سید عمران

محفلین
درج ذیل حدیث کے مطابق جابر سلطان کے سامنے کلمہ حق کہنا بہت بڑا جہاد ہے۔ ملالہ نے ظالم طالبان کے سامنے کلمہ حق کہا اور اللہ نے اسے عزت دی۔
عَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيُّ الْجِهَادِ أَفْضَلُ قَالَ كَلِمَةُ حَقٍّ عِنْدَ سُلْطَانٍ جَائِرٍ

18449 مسند أحمد مسند العشرة المبشرين بالجن
معلومات کے لیے سوال ہے کہ سلطان جائر اور کلمہ حق کی تعریف کیا ہے؟؟؟
 

سید عمران

محفلین
شائد آپ کو اس آیت مبارکہ کی تلاش ہے:

قُلِ اللَّهُمَّ مَالِكَ الْمُلْكِ تُؤْتِي الْمُلْكَ مَن تَشَاءُ وَتَنزِعُ الْمُلْكَ مِمَّن تَشَاءُ وَتُعِزُّ مَن تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَن تَشَاءُ ۖ بِيَدِكَ الْخَيْرُ ۖ إِنَّكَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ (26آل عمران)
عزت، ذلت اور شہرت میں فرق کیا ہوتا ہے؟؟؟
کیا فرعون، یزید، سلمان رشدی اور ابلیس اس کیٹیگری میں آسکتے ہیں؟؟؟
 

فرقان احمد

محفلین
چوہدری ظفر اللہ خان، ڈاکٹر عبدالسلام، ڈاکٹر عاطف میاں
کیا پاکستان میں انہیں کبھی سراہا نہیں گیا! امر واقعہ یہ ہے کہ بطور سیاست دان، بیوروکریٹ، یا سائنس دان یہ حضرات اہم عہدوں تک پہنچے۔ تاہم، انہوں نے جب کبھی بطور قادیانی کچھ بھی کہا، سنا تو اس کا جواب انہیں مختلف طبقوں کی جانب سے دیا جاتا رہا۔ یہ معاملات تو پھر یہاں کس شخصیت کے ساتھ نہ رہے چاہے وہ قادیانی ہو یا نہ ہو۔ یہاں تو شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والا ہر دوسرا تیسرا فرد غدار ہے، کافر ہے یا کسی نہ کسی درجہ متنازع ہے۔ جن کی وجہء شہرت بظاہر اچھی ہے، وہ بھی گولہ باری کی زد میں رہتے ہیں۔
 
آخری تدوین:

سید ذیشان

محفلین
معلومات کے لیے سوال ہے کہ سلطان جائر اور کلمہ حق کی تعریف کیا ہے؟؟؟
ملا عمر اور ملا فضل اللہ اس تعریف پر پورا اترتے ہیں۔ کلمہ حق کی تعریف کے لئے راغب اصفہانی کی کتاب مفردات سے رجوع کر سکتے ہیں۔ امید ہے آپ کی لائبریری میں موجود ہوگی۔
 

سید عمران

محفلین
ملا عمر اور ملا فضل اللہ اس تعریف پر پورا اترتے ہیں۔ کلمہ حق کی تعریف کے لئے راغب اصفہانی کی کتاب مفردات سے رجوع کر سکتے ہیں۔ امید ہے آپ کی لائبریری میں موجود ہوگی۔
کیا یہ ہوسکتا ہے کہ کوئی آدمی ایک لیے جائر ہو اور دوسروں کے لیے نہیں؟؟؟
 
یوں ہی ہمیشہ الجھتی رہی ہے ظلم سے خلق
نہ ان کی رسم نئی ہے نہ اپنی ریت نئی
یوں ہی ہمیشہ کھلائے ہیں ہم نے آگ میں پھول
نہ ان کی ہار نئی ہے نہ اپنی جیت نئی
 

سید عمران

محفلین
بچوں کی تعلیم کے لحاظ سے ان لوگوں کی خدمات پر انہیں بین الاقوامی ایوارڈ سے اس لیے نہیں نوازا گیا کیوں کہ یہ بین الاقوامی طاقتوں کے ایجنٹ نہ بن سکے!!!

تھرپارکر میں بچوں کو تعلیم دینے کے ساتھ موروں سے محبت کرنے والا استاد
ساجد بجیر منگل 12 فروری 2019

1548470-tharteacher-1549985043-396-640x480.jpg

موروں کی خدمت سے خوشی ملتی ہے لیکن روزانہ 5 کلوگندم کا بندوبست مشکل ہے، پرائمری ٹیچر ۔ فوٹو: ایکسپریس

تھرپارکر میں چھ سال سے قحط ہے کیوں کہ بارشیں نہ ہونے سے انسانوں کے ساتھ مویشی اور پرندے بھی بھوک اور پیاس کا شکار ہیں اور موت کے منہ میں جارہے ہیں جب کہ قحط کے باعث بچوں کی ساتھ تھر کا حسین پرندہ مور بھی بیماری اور بھوک پیاس سے مررہا ہے۔

تھرپارکر میں نادرا کے پاس رجسٹرڈ ہر خاندان کو 50 کلو گندم ملتی ہے۔ محنت کش اس گندم سے بچوں کا اور اپنا پیٹ بھرتے ہیں وہیں ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو اپنے ساتھ پرندوں کا بھی احساس رکھتے ہیں اور ان کو بھی دانہ پہنچانا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔

school-1549985537.jpg


مٹھی کے سوٹھر محلہ کا رہائشی پرائمری ٹیچر سونجی سوٹھر بھی ایسا ہی کردار ہے جو موروں کی خدمت کو عبادت سمجھتا ہے۔ 40 سالہ سونجی مٹھی سے 30 کلومیٹر دور گاؤں بٹری بھوپا میں استاد ہے۔ اس کی محنت سے اسکول میں زیرتعلیم طلبا کی تعداد 5 سے بڑھ کر 50 ہوگئی ہے۔ ایک روز سونجی کے اسکول میں خوراک کی تلاش میں ایک مور آنکلا، مہربان استاد نے بھوکے پیاسے مور کو دانہ پانی ڈالا، آہستہ آہستہ اسکول میں آنے والے موروں کی تعداد بگڑھتی چلی گئی۔ اب ان کی تعداد 50 ہوچکی ہے۔

thar-1549985540.jpg


سونجی سوٹھر اب ان تمام موروں کے لیے مفت ملنے والی امدادی گندم کے علاوہ بھی گندم خرید کر اسکول کی الماری میں رکھتا ہے، مور اس کے اتنے دوست بن گئے کہ صبح سویرے سے ہی استاد کا انتظار کرتے ہیں جیسے ہی وہ اسکول کے قریب ٹیلے سے اترنے لگتا ہے تو موروں کا ہجوم امڈ آتا ہے جن کی ہمراہی میں وہ اسکول پہنچتا ہے اور موروں کو دانہ ڈالتا ہے۔ شکم سیری کے بعد مور جھنگل طرف چلے جاتے ہیں۔

thar-1-1549985543.jpg


موروں سے محبت کرنے والے استاد سونجی سوٹھر نے بتایاکہ 6 ماہ سے یہ سلسلہ چل رہا ہے۔ امدادی گندم کے علاوہ جیب سے خرید کر بھی موروں کو کھلاتا ہوں۔ انھیں روزانہ 5 کلوگندم درکار ہوتی ہے، مگر روزانہ اتنی گندم خریدنا میری استطاعت سے باہر ہے۔ پھر بھی مور خوش ہوکر جاتے ہیں۔ سونجی کا کہنا ہے کہ موروں کی خدمت سے خوشی ملتی ہے۔

tharparker-1549985545.jpg


محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق تھرپارکر کے 14 سو دیہات میں ایک لاکھ کے قریب مور موجود ہیں۔ قحط کی وجہ سے ان میں رانی کھیت کی بیماری پھیلتی رہتی ہے جس کی وجہ سے ہر سال 16 سو سے 2 ہزار تک مور مر جاتے ہیں۔

thar-news-1549987387.jpg


علاقہ مکین امتیاز علی بتاتے ہیں کہ تھر میں لوگ موروں سے بچوں کی طرح پیار کرتے ہیں۔ موروں کو اپنے پہنچ تک دانے، پانی بھی دیتے ہیں اور ان کو شکاریوں سے بھی بچاتے ہیں۔
 

آورکزئی

محفلین
یوں تو پاکستانی قوم کی بیٹی ہے لیکن "یوسفزئی" ہونے کے ناطے سے شاید پختون قوم کی بھی بیٹی ہو، کیا خیال ہے آورکزئی صاحب؟ :)

ہاہاہا۔۔۔ استاد جی کمال کرتے ہیں۔۔۔اگر ملالہ پاکستان کی بیٹی ہے تو مجھے کسی اور ملک کا شہری سمجھو۔۔۔ اور اگر یہ پشتون قوم کی بیٹی ہے تو مجھے گجر سمجھ لیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:laugh1::laugh1::laugh1::laugh1::laugh1:
 

محمد وارث

لائبریرین
ہاہاہا۔۔۔ استاد جی کمال کرتے ہیں۔۔۔اگر ملالہ پاکستان کی بیٹی ہے تو مجھے کسی اور ملک کا شہری سمجھو۔۔۔ اور اگر یہ پشتون قوم کی بیٹی ہے تو مجھے گجر سمجھ لیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:laugh1::laugh1::laugh1::laugh1::laugh1:
یہ بھی خوب ہے خان صاحب، لیکن پہلے گجر بھائیوں سے نہ پوچھ لیں! :)
 

جاسم محمد

محفلین
بچوں کی تعلیم کے لحاظ سے ان لوگوں کی خدمات پر انہیں بین الاقوامی ایوارڈ سے اس لیے نہیں نوازا گیا کیوں کہ یہ بین الاقوامی طاقتوں کے ایجنٹ نہ بن سکے!!!
طالبان سے کہیں ان صاحب کو بھی کوئی گولی شولی مار کر بین الاقوامی طاقتوں کا ایجنٹ ثابت کر دیں۔
 
Top