قوم کی بیٹی ملالہ 21 ویں صدی کی مقبول ترین شخصیت بن گئی

عدنان عمر

محفلین
نہیں ۔ مختلف ممالک میں دہشت گردی کروانا امریکی پالیسی نہیں۔ ایسا ہوتا تو اپنے سب سے بڑے دشمن ایران و شمالی کوریا میں آئے روز بم دھماکے کروانا امریکہ کیلئے کوئی مشکل کام نہیں۔
تو کیا دوسرے ممالک پر چڑھائی کرنا یا پراکسی ممالک یا گروہوں کے ذریعے انھیں کمزور کرنا دہشت گردی نہیں؟ دنیا میں جہاں جہاں بس چلے اپنی مخالف حکومتوں کے تختے الٹنا اور ظالم لیکن امریکا نواز حکومتوں کو مضبوط کرنا دہشت گردی نہیں؟ حال ہی میں ایران کی مثال لیجیے۔ امریکا نے جس طرح بدمعاشی دکھاتے ہوئے ایران کا معاشی بائیکاٹ کر رکھا ہے، جس کے نتیجے میں بالواسطہ طور پر ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں، کیا یہ دہشت گردی نہیں؟
 
جاسم محمد

اپنے مفاد میں دیگر ممالک پر اثر انداز ہونے کی ہر ملک کوشش کرتا ہے۔ امریکہ کے اقدام زیادہ اس لئے نظر آتے ہیں کہ وہ دنیا کی واحد سوپر پاور ہے۔
یاد رہے کہ 1990 کے اوائل میں روس ٹوٹنے کے بعد جب امریکہ خطے سے نکل گیا تھا تو پاکستان نے طاقت کے خلاء کو پر کیا۔ اور طالبان حکومت افغانستان میں بنانے کیلئے بھرپور امداد فراہم کی تھی۔ اگر اس وقت پاکستان کے یہ اقدام جائز تھے تو امریکہ اپنے فائدے کیلئے جو دوسرے ممالک میں کھیل کھیلتا ہے وہ ناجائز کیوں؟
 
عدنان عمر

محفلین
حملے کے تمام شواہد القائدہ اور اس کے سربراہ اسامہ بن لادن کی طرف تھے۔ اگر طالبان اسے 2001 میں ہی امریکہ کے حوالے کر دیتے تو دس سال بعد امریکہ کو ایبٹ آباد میں حملہ کرکے اسے قتل نہ کرنا پڑتا۔ اور اس دوران امریکہ کو بلاوجہ کی افغان جنگ میں کودنا نہ پڑتا۔
Taliban defies Bush's demand on bin Laden
https://www.washingtonpost.com/wp-srv/aponline/20011014/aponline135016_000.htm
طالبان کے اسامہ بن لادن کی حوالگی سے انکار سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ ان حملوں میں بن لادن ملوث تھا یا نہیں تھا۔ یہ ثابت ہونا ابھی باقی ہے۔ ویسے تو ابھی تک یہ ثابت بھی نہیں ہوسکا کہ امریکا نے ایبٹ آباد سے اسامہ بن لادن کو پکڑا بھی تھا یا نہیں۔
 
جو بات آپ ماننا نہیں چاہتے اس کے بارہ میں کہہ دیتے ہیں کہ وہ ثابت نہیں ہوئی۔ یہ ایسا ہی ہے جیسا بھارت کہے کہ ممبئی حملوں میں حافظ سعید ملوث ہے۔ اسے ہمارے حوالے کریں تاکہ ہم اس کا ٹرائل کریں۔ جس پر پاکستان کہے کہ بھارت یہ ثابت نہیں کرسکا اس لئے ہم حافظ سعید کو اس کے حوالہ کیوں کریں؟ او بھئی جب ٹرائل ہوگا تو کچھ ثابت ہوگا نا۔ بغیر ٹرائل کے کونسا جرم ثابت ہوتا ہے؟
 
عدنان عمر

محفلین
اپنے مفاد میں دیگر ممالک پر اثر انداز ہونے کی ہر ملک کوشش کرتا ہے۔ امریکہ کے اقدام زیادہ اس لئے نظر آتے ہیں کہ وہ دنیا کی واحد سوپر پاور ہے۔
یاد رہے کہ 1990 کے اوائل میں روس ٹوٹنے کے بعد جب امریکہ خطے سے نکل گیا تھا تو پاکستان نے طاقت کے خلاء کو پر کیا۔ اور طالبان حکومت افغانستان میں بنانے کیلئے بھرپور امداد فراہم کی تھی۔ اگر اس وقت پاکستان کے یہ اقدام جائز تھے تو امریکہ اپنے فائدے کیلئے جو دوسرے ممالک میں کھیل کھیلتا ہے وہ ناجائز کیوں؟
اپنا اسلحہ بیچنے کے لیے دنیا بھر خونریزی کروانے کو " اپنا مفاد" کے تحت جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔ پاکستان نے افغان حکومت کا تختہ نہیں الٹا تھا بلکہ ایک ابھرتی ہوئی نئی طاقت کا ساتھ دیا تھا جو ماقبل افغان حکومتوں کی طرح پاکستان دشمن نہیں تھی۔
 
امریکہ کو چونکہ اسلحہ بیچنا ہے اس لئے اس کے مفاد میں ہے کہ دنیا بھر میں تنازعات اور جنگیں کبھی ختم نہ ہوں۔ یہاں جائز و ناجائز والی کوئی بات نہیں۔
پاکستان نے اپنی حامی حکومت بزور جبر کابل میں نافذ کروائی تھی۔ بالکل ویسے ہی جیسے امریکہ ماضی میں مختلف ممالک کے ساتھ یہ کرچکا ہے۔ یعنی اگر پاکستان امریکہ جتنا طاقتور ہوتا تو یہی کچھ ہی کرتا جو امریکہ بہادر کر رہا ہے۔
 
عدنان عمر

محفلین
جو بات آپ ماننا نہیں چاہتے اس کے بارہ میں کہہ دیتے ہیں کہ وہ ثابت نہیں ہوئی۔ یہ ایسا ہی ہے جیسا بھارت کہے کہ ممبئی حملوں میں حافظ سعید ملوث ہے۔ اسے ہمارے حوالے کریں تاکہ ہم اس کا ٹرائل کریں۔ جس پر پاکستان کہے کہ بھارت یہ ثابت نہیں کرسکا اس لئے ہم حافظ سعید کو اس کے حوالہ کیوں کریں؟ او بھئی جب ٹرائل ہوگا تو کچھ ثابت ہوگا نا۔ بغیر ٹرائل کے کونسا جرم ثابت ہوتا ہے؟
دو حریف ممالک کے مابین تنازعات کو عالمی فورمز پر حل کیا جاتا ہے، اس طرح اپنے شہری دوسروں کے حوالے نہیں کیے جاتے۔ باقی جہاں تک نہ ماننے کی بات ہے تو میں امریکی بیانیے کو اس وقت تک تسلیم کرنے کو تیار نہیں جب تک وہ ثابت نہ ہو جائے۔ کیونکہ امریکی انتظامیہ نے دنیا کا سامنے جھوٹ بول بول کر خود کو قابلِ اعتماد نہیں رہنے دیا۔
 
عدنان عمر

محفلین
امریکہ کو چونکہ اسلحہ بیچنا ہے اس لئے اس کے مفاد میں ہے کہ دنیا بھر میں تنازعات اور جنگیں کبھی ختم نہ ہوں۔ یہاں جائز و ناجائز والی کوئی بات نہیں۔
پاکستان نے اپنی حامی حکومت بزور جبر کابل میں نافذ کروائی تھی۔ بالکل ویسے ہی جیسے امریکہ ماضی میں مختلف ممالک کے ساتھ یہ کرچکا ہے۔ یعنی اگر پاکستان امریکہ جتنا طاقتور ہوتا تو یہی کچھ ہی کرتا جو امریکہ بہادر کر رہا ہے۔
اپنے مفاد کے لیے دنیا بھر میں خونریزی کروانا دنیا کے کسی بھی اخلاقی پیمانے پر پورا نہیں اترتا۔ اور امریکا جن جن ممالک کو بہانے بہانے سے بدی کا محور قرار دیتا ہے اور ان کے خلاف کھلی اور چھپی کارروائیاں کرتا ہے، انھیں کسی طور بھی " اپنا مفاد" کی چھتری تلے درست قرار نہیں دیا جا سکتا۔ ایسا ہی ہے تو پھر کسی اقوامِ متحدہ اور یو این چارٹرز وغیرہ کی ضرورت نہیں۔ منافقت کا مظاہرہ کرنے کے بجائے امریکا اعلان کر دے کہ اب جنگل کا قانون چلے گا۔ اگر آپ کو پاکستان کی کسی وقت کی خارجہ پالیسی سے اختلاف ہے تو اسے امریکی کارروائیوں کو درست قرار دینے کا جواز نہیں بنایا جا سکتا۔
 
جاسم محمد

محفلین
امریکا اعلان کر دے کہ اب جنگل کا قانون چلے گا۔
عملی طور پر تو آج بھی جنگل کا قانون ہی نافذ ہے۔ اقوام متحدہ میں سب سے زیادہ قرار دادیں اسرائیل کے خلاف پاس ہوئی ہیں اور امریکہ بہادر نے ہر بار اپنے سب سے بڑے اتحادی کو سپورٹ کیا ہے۔
 
جی ہاں، یہ ایک تلخ حقیقت ہے۔ بقول اقبال:
ہے جرمِ ضعیفی کی سزا مرگِ مفاجات
 
سید عمران

محفلین
طالبان سے کہیں ان صاحب کو بھی کوئی گولی شولی مار کر بین الاقوامی طاقتوں کا ایجنٹ ثابت کر دیں۔
آپ اپنے دام میں صیاد آگیا۔۔۔
یہی ڈرامہ تو ہم بے نقاب کرنا چاہ رہے تھے۔۔۔
اچھا ہوا آپ نے ہمارا کام آسان کردیا۔۔۔
پاکستانی طالبان بھی ان کے ڈرامہ کے کردار تھے!!!
 
جاسم محمد

محفلین
کون سی دہشت گردی؟؟؟
nintchdbpict0002648451682.jpg
 
Top