قہقہہ نہیں مسکراہٹ

صرف یہ بات نہیں کہ اخبار نے ریسرچ کو غلط سمجھا بلکہ ریسرچ مقالہ اصل میں صرف کرسمس کے موقع پر ایک مذاحیہ پیپر تھا۔ میں نے اس کا لنک فورا دے دیا تھا مگر کچھ کہنے سے احتراز برتا کہ مزاح تباہ نہ ہو اور آپ لوگ خود محظوظ ہو سکیں۔ مگر اسے پڑھنے کی بجائے آپ لوگوں نے سائنس کے فورم میں، ایک غلط اخباری رپورٹ پر اور ایک مزاحیہ سائنسی مقالے پر احادیث پوسٹ کرنی شروع کر دیں۔ کیا اس کی ذمہ داری آپ پر عائد نہیں ہوتی؟ اگر آپ اسلام، قرآن، احادیث کی عزت کروانا چاہتے ہیں تو یہ آپ کو خود کرنا ہو گا۔ ایسی نامناسب جگہوں پر مقدس حوالے دیں گے تو غلطی اور گناہ آپ ہی کے سر ہے۔
احادیث کا احترام ہرایک کا فرض ہے
 
محمد سعد

محفلین

بالکل متفق۔ قرآن اور حدیث اتنی ہلکی چیزیں نہیں ہیں کہ کسی جگہ لگانے سے پہلے کسی خاص تحقیق کی ضرورت ہی نہ محسوس کی جائے۔
 
زیک

مسافر
آخری تدوین:
بالکل متفق۔ قرآن اور حدیث اتنی ہلکی چیزیں نہیں ہیں کہ کسی جگہ لگانے سے پہلے کسی خاص تحقیق کی ضرورت ہی نہ محسوس کی جائے۔
آپ مجھے بات ختم کرنے کا مشورہ دے رہے تھے لیکن آپ بات پھر سے شروع کرنے میں شریک ہو گئے :) بہرحال اب میں پھر سے اس بحث میں نہیں الجھنا نہیں چاہتا میں جو کہنا چاہتا تھا وہ پہلے ہی کہ چکا ہوں۔ :)
 
یار ایسا کریں، آپ اور قیصرانی صاحب ایک ہی بار میں مجھے جوتے مار لیں۔ o_O
 
محمد سعد

محفلین
اب ایسا بھی نہیں ہے۔ آپ نے ایک غلطی کی تو میں نے نشاندہی کر دی۔ جب میں غلطی کروں تو کیا آپ اسے نظر انداز کر دیں گے؟
نہیں، وہ دراصل بات یہ ہے کہ دوسرے فریق کو موقع نہ دینا ذرا خلافِ انصاف بات ہو جائے گی۔ زکریا صاحب کا اس لیے نہیں کہا کہ ان کی طرف سے آپ ہی نے مار لینے ہیں۔ :D
 
قیصرانی

لائبریرین
نہیں، وہ دراصل بات یہ ہے کہ دوسرے فریق کو موقع نہ دینا ذرا خلافِ انصاف بات ہو جائے گی۔ زکریا صاحب کا اس لیے نہیں کہا کہ ان کی طرف سے آپ ہی نے مار لینے ہیں۔ :D
اس دھاگے پر میری مداخلت تھی ہی اسی وجہ سے کہ پرانا رکن ہونے کی وجہ سے میں زیک کا نکتہ نظر جانتا تھا اور اس کی وضاحت کر دی۔ مسئلہ تب پیدا ہوا کہ احادیث کا مطالبہ کرنے والے اور پوسٹ کرنے والے اراکین نے اپنی غلطی کو ماننے سے انکار کیا اور سارا ملبہ زیک پر ہی ڈالا۔ باقی یہ تو آپ دیکھ ہی چکے ہیں (بقول آپ کے کہ مجھے انسانوں کے متعلق ڈیٹا اپنے دماغ میں محفوظ رکھنے میں انتہائی دشواری ہوتی ہے) کہ اگر ایک دھاگے میں ایک رکن کی پوسٹ سے مجھے اختلاف ہے تو اگلے منٹ اسی رکن کی کسی اور پوسٹ کے ساتھ متفق یا دوستانہ یا زبردست کی ریٹنگ بھی دے رہا ہوتا ہوں اور کھل کر تعریف بھی :)
 
اگر ایک فرد بیت الخلاء میں بیٹھ کر قرآن کی تلاوت کرنے لگ جائے اور اس کے اس فعل کو ناپسندیدہ قرار دیا جائے تو اس ناپسندیدگی کو قرآن کی توہین کا نام دے دیا جائے گا :)
آپ کی یہ مثال میرے فعل پر صادق نہیں آتی۔ میرا خیال تھا کہ آپ اس کو سمجھ چکے ہیں کہ میں میں آپ کا نکتہ نظر جانتا ہوں اور آپ میرا سمجھ چکے ہیں۔
 
زیک کو اپنی بات چاہے دیر سے سہی کہنے کا حق تھا۔ لیکن جب قیصرانی صاحب میرا نکتہ سمجھ گئے تو وہ میرا نکتہ زیک کو سمجھانے میں مدد کر سکتے تھے۔ محمد سعد صاحب کا رویہ مجھے انصاف پر مبنی لگا۔ :)
 
اختلافِ رائے بری چیز نہیں ہے، مخالفت بری ہے اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اردو محفل کے اکثر شرکا تعلیم یافتہ ہیں اور ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں۔(میری طرح جاہل نہیں ہیں)
 
Top