قیدی اور فنکار

نصرت منگن (موجودہ آئی جی جیل خانہ جات) کا ماننا ہے کہ رنگوں اور برش کا امتزاج جیلوں میں موجود قیدیوں کی شخصیتوں کو تبدیل کرسکتا ہے اور اسی سوچ کے پیش نظر انھوں نے کراچی کی سینٹرل جیل میں 2007 میں فائن آرٹس اسکول کا آغاز کیا۔اس اسکول کے قیام کے بعد ہی یہاں متعدد معروف مصوروں نے آکر قیدیوں کو فن مصوری کے بارے میں بہت کچھ سیکھایا ہے۔ سکندر جوگی جو تاریخی قصبے موہنجو دڑو کے قریبی گاﺅں کے رہائشی ہیں، اس اسکول کیلئے کل وقت استاد کے طور پر کام کررہے ہیں اور وہ اب تک پانچ سو قیدیوں کو تعلیم دے چکے ہیں۔دو ہزار نو میں نصرت منگن نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار جیل کے قیدیوں کی تصاویر کی نمائش کا انعقاد کیا۔
حال ہی میں کئی طالبعلموں نے فن مصوری کو بطور پیشہ اپنا لیا ہے، ایک شخص عمران جو قتل کے الزام میں سات سال قید کاٹ رہا ہے، نے دو سال تک فن مصوری کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد برطانیہ کے ایک آرٹ انسٹیٹوٹ کی اسکالر شپ بھی حاصل کی۔یہ نمائش 28 مارچ 2013 تک جاری رہے گی اور اس کے دوران تصاویر مناسب قیمت پر فروخت کی جائیں گی۔

ربط
 
img_2800.jpg
 
Top