محفل کی تازہ ترین صورت حال۔۔۔۔۔اگر کوئی شعر سمجھ نہ آئے تو میں نثر کی صورت میں بمع سیاق و سباق بتادوں گی خیر جناب وصی شاہ سے معذرت کے ساتھ ۔۔۔۔
قیصرانی بھائی کے جانے کے بعد سے اب تک۔۔!
قیصرانی ابھی اراکین پیار سے عقل کی راہ دیکھا رہے ہیں
ہاتھوں میں لیے “سوٹا“ کوئی آگیا تو یاد آؤں گی
نبیل آپ ہی کچھ ٹھنڈا پانی پی کر خود کو کول کرلیں
یہ معاملہ کچھ اور گرم اگر ہوگیا تو یاد آؤں گی
زیک تو آج کل چُپ کے روزے سے ہیں شاید
افطار کے بعدکوئی سننے والا نہ ملا تو یاد آؤں گی
آصف محفل میں رہ کر بھی کیوں تنہا تنہا ہیں؟
وقت پرطریقہء پوسٹ ارسال بھول گیا تو یاد آؤں گی
بہت مصروف ہیں پاکستانی احتجاجی پوسٹ میں
قاضی حیسن احمدنے جلسوں کے لیے پکڑلیا تو یاد آؤں گی
دوست نےخوب لاج رکھی اپنے دوستانہ نِک کی
کوئی اور بھی جب شاباشی دے گا تو یاد آؤں گی
دیکھ لیں باجو کے بنےشتونگڑے بھی کم ہونے لگے
اُن کا آنا جانا بھی کم ہوگیا تو یاد آؤں گی
محب کی محبت کا اثربھی اب کسی پرکیوں نہیں ہوتا؟
چھوڑ کر جب کوئی اپنا چلا گیا تو یاد آؤں گی
کیوں بدتمیزی سے کرتےہیں وہ سب کو مخاطب
یہ “اُن“ سے کوئی اور بھی جب کہے گا تو یاد آؤں گی
آخر میں عرض کیا ہے۔۔۔
جوآنکھ سے اوجھل ہوا، وہ دل سے بھی گیا
یہ قول جب سچ ثابت ہوگیا تویاد آؤں گی
امید ہے آپ میری بےضرر سی باتوں کا برا نہیں مانیں گے۔۔ ( اور کچھ فائدہ ہو ناں ہو میری اردو آج کل بہت صحتمند ہوگئی ہے )