قیصرانی بھائی کے جانے کے بعد۔۔۔!

تفسیر

محفلین
ماوراء نے کہا:
تفسیر نے کہا:
بوچھی نے کہا:
تو کیا جواب ملا پھر بڑے بھیا ؟ چھوٹے بھیا کی طرف سے ؟ :roll:


ماوراااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااا :lol: :D

یہ کیا مجھے آواز دی ہے؟؟ :lol:

تمہاری باجو بیمار ہیں؟ کچھ پتا ہے؟
ان کو بستر سے مت نکلے دو۔۔۔
اور “ماہ وش کے ویڈیو دکھاؤ :lol:
 

ماوراء

محفلین
تفسیر نے کہا:
ماوراء نے کہا:
تفسیر نے کہا:
بوچھی نے کہا:
تو کیا جواب ملا پھر بڑے بھیا ؟ چھوٹے بھیا کی طرف سے ؟ :roll:


ماوراااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااا :lol: :D

یہ کیا مجھے آواز دی ہے؟؟ :lol:

تمہاری باجو بیمار ہیں؟ کچھ پتا ہے؟
ان کو بستر سے مت نکلے دو۔۔۔
اور “ماہ وش کے ویڈیو دکھاؤ :lol:

ہاں پتہ ہے۔ میں ابھی ایس ایم ایس یا کال کر کے خیریت معلوم کرتی ہوں۔ اور کئی نئی سٹوریاں سناتی ہوں۔ :lol:
وہ ویڈیو میں ساتھ ساتھ باجو کو دکھا رہی ہوں۔ بلکہ اسی لیے تو وہ یہاں آ رہی ہیں۔ :p
 
امن ایمان نے کہا:
محفل کی تازہ ترین صورت حال۔۔۔۔۔اگر کوئی شعر سمجھ نہ آئے تو میں نثر کی صورت میں بمع سیاق و سباق بتادوں گی خیر جناب وصی شاہ سے معذرت کے ساتھ ۔۔۔۔

قیصرانی بھائی کے جانے کے بعد سے اب تک۔۔!

قیصرانی ابھی اراکین پیار سے عقل کی راہ دیکھا رہے ہیں
ہاتھوں میں لیے “سوٹا“ کوئی آگیا تو یاد آؤں گی :)

نبیل آپ ہی کچھ ٹھنڈا پانی پی کر خود کو کول کرلیں
یہ معاملہ کچھ اور گرم اگر ہوگیا تو یاد آؤں گی

زیک تو آج کل چُپ کے روزے سے ہیں شاید
افطار کے بعدکوئی سننے والا نہ ملا تو یاد آؤں گی

آصف محفل میں رہ کر بھی کیوں تنہا تنہا ہیں؟
وقت پرطریقہء پوسٹ ارسال بھول گیا تو یاد آؤں گی

بہت مصروف ہیں پاکستانی احتجاجی پوسٹ میں
قاضی حیسن احمدنے جلسوں کے لیے پکڑلیا تو یاد آؤں گی :)

دوست نےخوب لاج رکھی اپنے دوستانہ نِک کی
کوئی اور بھی جب شاباشی دے گا تو یاد آؤں گی

دیکھ لیں باجو کے بنےشتونگڑے بھی کم ہونے لگے
اُن کا آنا جانا بھی کم ہوگیا تو یاد آؤں گی

محب کی محبت کا اثربھی اب کسی پرکیوں نہیں ہوتا؟
چھوڑ کر جب کوئی اپنا چلا گیا تو یاد آؤں گی :(

کیوں بدتمیزی سے کرتےہیں وہ سب کو مخاطب
یہ “اُن“ سے کوئی اور بھی جب کہے گا تو یاد آؤں گی :p

آخر میں عرض کیا ہے۔۔۔

جوآنکھ سے اوجھل ہوا، وہ دل سے بھی گیا
یہ قول جب سچ ثابت ہوگیا تویاد آؤں گی


امید ہے آپ میری بےضرر سی باتوں کا برا نہیں مانیں گے۔۔ ( اور کچھ فائدہ ہو ناں ہو میری اردو آج کل بہت صحتمند ہوگئی ہے ) :D

قیصرانی کے جانے کے بعد سے مجھے یاد آگئی وہ پوسٹ‌ قیصرانی کی جس میں اس نے لکھا تھا

پیارے محب بھائی :lol: ( امن تم نے غصہ بھی بڑا کیا تھا اب نہ کرنا )

میری محبت نے واقعی ابھی تک اثر نہیں کیا ویسے مجھے پوری امید ہے کہ قیصرانی آ جائے گا بس ذرا دیر لگا رہا ہے ۔

امن تم آیا کرو اور یونہی رونق لگایا کرو ، فکر نہ کرو باقی سب بھی یہیں ہیں۔

تفسیر بہت عمدہ لکھا ہے ۔
 

حجاب

محفلین
امن ایمان نے کہا:
تفسیر نے کہا:
کیوں انتظارِ دوست کی زحمت اُٹھایئے
امن، غم میں بھی دِل کولُطف کاخوگر بنایئے

ایک سعئیِ رائیگاں ہی سہی آزمائیے
امن، جو یاد آ رہے ہیں انہیں بھول جایئے

جلنا تھا جتنا جَل چکے ہم تھےچراغِ شب
امن، آثار صبح کے ہیں تو کیا لَو بڑھایئے

اک تھاجسےہم اپنا کہیں وہ چلا گیا
امن، اب بارِ زندگی تن تنہا اُٹھایئے

کب تک رہیں گےہم غم تنہائ کےاسیر
امن، بہتر ہے اب کسی کو تو اپنا بنایئے

احساں نہیں قبول وہ رہبر ہی کیوں نہ ہو
امن، منزل بھی ہو سامنے تو پھر تو لوٹ آیئے

عقل و جنوں ہیں برسرِ پیکار عشق میں
امن، بہتر یہی ہے دل جو کہے مان جائے

کانٹے ہی کانٹےہیں روشنِ زندگی میں ہوش
امن، مقدر ہو تو دامن ہستی بچایئے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ایک گرہ ماہ وش کےسال میں آپ غائب
امن ہاتھ ، کچن میں ماورا کا بٹایئے

باجو تو ہیں زیر فلواور بخار آج بھی
امن کونہ آ کر اس ٹیبل کا سجایئے

روشنی ہیں کبھی، میراج کبھی، کبھی ارضا
انٹرویو کو چھوڑ کےگھر شاعری کا بنایئے

حجاب کہتی ہیں تفسیر اتنی مرچی
امن ہوا ہے کیا حال، سالن کا بتلایے


تفسیر چا سچییییییی میرے پاس تعریف کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔۔۔آپ نے اتنا اچھا لکھا ہے کہ بس۔۔۔۔۔میں تو آج سے آپ کی پکی فین ہوگئی ہوں :)

جواب عرض کیا ہے ۔۔

ہم تو لہجے کی آنچ سے پگھل جاتے ہیں
تفسیر، کہہ رہے ہیں پتھر ہوجائیے

کہاں سے لائیں چٹانوں سا حوصلہ
تفسیر، کچھ اس دلِ ناداں کوراہ دکھائیے

بہت دشوار ہوتا ہے یادوں سے دامن بچانا
تفسیر، آپ ہی چھوڑ کر جانے والوں کو بتلائیے


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

روشنی ہیں کبھی، میراج کبھی، کبھی ارضا
انٹرویو کو چھوڑ کےگھر شاعری کا بنایئے


ہمممم یہ روشنی کیا ہے۔۔؟؟ ( ویسے آپس کی بات ہے میں نے اپنے نئے والے فورم کا نام روشنی رکھا ہے) :D

اور ہاں

حجاب کا سالن تھا اے-ون
تفسیر، آپ بلاجھجک اپنا برتن لے آئیے :lol:

واہ بہت خوب امن اور تفسیر صاحب۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
قیصرانی کے جانے کے بعد سے مجھے یاد آگئی وہ پوسٹ‌ قیصرانی کی جس میں اس نے لکھا تھا

پیارے محب بھائی :lol: ( امن تم نے غصہ بھی بڑا کیا تھا اب نہ کرنا )

میری محبت نے واقعی ابھی تک اثر نہیں کیا ویسے مجھے پوری امید ہے کہ قیصرانی آ جائے گا بس ذرا دیر لگا رہا ہے ۔

امن تم آیا کرو اور یونہی رونق لگایا کرو ، فکر نہ کرو باقی سب بھی یہیں ہیں۔

تفسیر بہت عمدہ لکھا ہے ۔


:) پیارے محب بھائی :)

بالکل ، مجھے بھی یاد ہے اچھی طرح میں ایک طویل مرثیہ لکھتے لکھتے رہ گئی کہ معلوم ہوگیا کہ ابھی مرثیہ لکھنے میں دیر ہے ، عین وقت پر بچت ہوئی :)
 
Top