قیصرانی بھائی کے جانے کے بعد۔۔۔!

امن ایمان

محفلین
محفل کی تازہ ترین صورت حال۔۔۔۔۔اگر کوئی شعر سمجھ نہ آئے تو میں نثر کی صورت میں بمع سیاق و سباق بتادوں گی خیر جناب وصی شاہ سے معذرت کے ساتھ ۔۔۔۔

قیصرانی بھائی کے جانے کے بعد سے اب تک۔۔!

قیصرانی ابھی اراکین پیار سے عقل کی راہ دیکھا رہے ہیں
ہاتھوں میں لیے “سوٹا“ کوئی آگیا تو یاد آؤں گی :)

نبیل آپ ہی کچھ ٹھنڈا پانی پی کر خود کو کول کرلیں
یہ معاملہ کچھ اور گرم اگر ہوگیا تو یاد آؤں گی

زیک تو آج کل چُپ کے روزے سے ہیں شاید
افطار کے بعدکوئی سننے والا نہ ملا تو یاد آؤں گی

آصف محفل میں رہ کر بھی کیوں تنہا تنہا ہیں؟
وقت پرطریقہء پوسٹ ارسال بھول گیا تو یاد آؤں گی

بہت مصروف ہیں پاکستانی احتجاجی پوسٹ میں
قاضی حیسن احمدنے جلسوں کے لیے پکڑلیا تو یاد آؤں گی :)

دوست نےخوب لاج رکھی اپنے دوستانہ نِک کی
کوئی اور بھی جب شاباشی دے گا تو یاد آؤں گی

دیکھ لیں باجو کے بنےشتونگڑے بھی کم ہونے لگے
اُن کا آنا جانا بھی کم ہوگیا تو یاد آؤں گی

محب کی محبت کا اثربھی اب کسی پرکیوں نہیں ہوتا؟
چھوڑ کر جب کوئی اپنا چلا گیا تو یاد آؤں گی :(

کیوں بدتمیزی سے کرتےہیں وہ سب کو مخاطب
یہ “اُن“ سے کوئی اور بھی جب کہے گا تو یاد آؤں گی :p

آخر میں عرض کیا ہے۔۔۔

جوآنکھ سے اوجھل ہوا، وہ دل سے بھی گیا
یہ قول جب سچ ثابت ہوگیا تویاد آؤں گی


امید ہے آپ میری بےضرر سی باتوں کا برا نہیں مانیں گے۔۔ ( اور کچھ فائدہ ہو ناں ہو میری اردو آج کل بہت صحتمند ہوگئی ہے ) :D
 

حجاب

محفلین
امن تم خود غائب ہو گئی ہو اب تمہارے لیئے بھی لکھوں کیا کچھ؟؟؟؟؟؟ ویسے یہ پاکستانی کے لیئے جو پیروڈی کی ہے ناں وہ بہت زبردست ہے :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم امن ، خیریت سے تو ہیں ناں؟ اور سب کچھ چھوڑ چھاڑ گُم۔۔۔۔؟؟

دلچسپ لکھا ہے امن ۔ ویسے حجاب آپ کا خیال بُرا نہیں آپ لکھ ڈالیں کچھ نہ کچھ :)
 

ماوراء

محفلین
دنیا میں اتنا خوش قسمت بندہ ہو گا کوئی بھلا۔ :?
اچھا لکھا ہے امن۔ اب بھی قیصرانی نہ آئے تو۔۔ :?
 

تفسیر

محفلین
چھوٹے بھیا (منصور عرف قیصرانی) سے کل تفصیل سے بات ہوئ سب کو پیار بھیجا ہے۔۔۔ تفسیر
---------------------------------------------------------------

کیوں انتظارِ دوست کی زحمت اُٹھایئے
غم میں بھی دِل کولُطف کاخوگر بنایئے

ایک سعئیِ رائیگاں ہی سہی آزمائیے
جو یاد آ رہے ہیں انہیں بھول جایئے

جلنا تھا جتنا جَل چکے ہم تھےچراغِ شب
آثار صبح کے ہیں تو کیا لَو بڑھایئے

اک تھاجسےہم اپنا کہیں وہ چلا گیا
اب بارِ زندگی تن تنہا اُٹھایئے

کب تک رہیں گےہم غم تنہائ کےاسیر
بہتر ہے اب کسی کو تو اپنا بنایئے

احساں نہیں قبول وہ رہبر ہی کیوں نہ ہو
منزل بھی ہو سامنے تو پھرلوٹ آیئے

عقل و جنوں ہیں برسرِ پیکار عشق میں
بہتر یہی ہے دل جو کہے مان جائے

کانٹے ہی کانٹےہیں روشنِ زندگی میں ہوش
مقدر ہو تو دامن ہستی بچایئے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ایک گرہ ماہ وش کےسال میں آپ غائب
امن ہاتھ ، کچن میں ماورا کا بٹایئے

باجو تو ہیں زیر فلواور بخار آج بھی
امن‘ کونہ‘ آ کر اس ٹیبل کا سجایئے

روشنی ہیں کبھی، مِراج کبھی، کبھی ارضا
انٹرویو کو چھوڑ کےگھر شاعری کا بنایئے

حجاب کہتی ہیں تفسیر اتنی مرچی
امن ہوا ہے کیا حال، سالن کا بتلایے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

تیشہ

محفلین
قسم سے آپ چھوٹے بھیا کو لے کر آئیے تو میں مانوں بڑے بھیا بھی کچھ کرسکتے ہیں ۔ :D

بستر سے باہر ہوں کہ نہیں نکلوں تو کام کون کرے گا ؟ کچن کا ہورہا ہے ۔ گھر کی صفائی کر کے اٹھی ہوں ۔
ابھی بہت سے اور کام ۔ میری راہ دیکھ رہے مگر میں آج سستُ ہوں ۔ :chalo:
 

پاکستانی

محفلین
تفسیر نے کہا:
چھوٹے بھیا (منصور عرف قیصرانی) سے کل تفصیل سے بات ہوئ سب کو پیار بھیجا ہے۔۔۔ تفسیر
---------------------------------------------------------------

کیوں انتظارِ دوست کی زحمت اُٹھایئے
امن، غم میں بھی دِل کولُطف کاخوگر بنایئے

ایک سعئیِ رائیگاں ہی سہی آزمائیے
امن، جو یاد آ رہے ہیں انہیں بھول جایئے

جلنا تھا جتنا جَل چکے ہم تھےچراغِ شب
امن، آثار صبح کے ہیں تو کیا لَو بڑھایئے

اک تھاجسےہم اپنا کہیں وہ چلا گیا
امن، اب بارِ زندگی تن تنہا اُٹھایئے

کب تک رہیں گےہم غم تنہائ کےاسیر
امن، بہتر ہے اب کسی کو تو اپنا بنایئے

احساں نہیں قبول وہ رہبر ہی کیوں نہ ہو
امن، منزل بھی ہو سامنے تو پھر تو لوٹ آیئے

عقل و جنوں ہیں برسرِ پیکار عشق میں
امن، بہتر یہی ہے دل جو کہے مان جائے

کانٹے ہی کانٹےہیں روشنِ زندگی میں ہوش
امن، مقدر ہو تو دامن ہستی بچایئے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ایک گرہ ماہ وش کےسال میں آپ غائب
امن ہاتھ ، کچن میں ماورا کا بٹایئے

باجو تو ہیں زیر فلواور بخار آج بھی
امن کونہ آ کر اس ٹیبل کا سجایئے

روشنی ہیں کبھی، میراج کبھی، کبھی ارضا
انٹرویو کو چھوڑ کےگھر شاعری کا بنایئے

حجاب کہتی ہیں تفسیر اتنی مرچی
امن ہوا ہے کیا حال، سالن کا بتلایے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


آپ نے بتایا نہیں کیا کہا قیصرانی بھائی نے
 

امن ایمان

محفلین
حجاب اور شگفتہ نے کہا:
امن تم خود غائب ہو گئی ہو اب تمہارے لیئے بھی لکھوں کیا کچھ؟؟؟؟؟؟ ویسے یہ پاکستانی کے لیئے جو پیروڈی کی ہے ناں وہ بہت زبردست ہے ۔۔السلام علیکم امن ، خیریت سے تو ہیں ناں؟ اور سب کچھ چھوڑ چھاڑ گُم۔۔۔۔؟؟
دلچسپ لکھا ہے امن ۔ ویسے حجاب آپ کا خیال بُرا نہیں آپ لکھ ڈالیں کچھ نہ کچھ

حجاب اور شگفتہ ۔۔> میں کہاں غائب ہوسکتی ہوں ۔۔بس ڈئیر جو لوگ ہمیں اچھے لگتے ہیں تو دل چاہتا ہے نا کہ وہ ہمیشہ ہی اچھے لگیں، سو اس لیے یہاں نہیں آتی ۔۔۔( ویسے مجھے پکایقین ہے کہ آپ کو میری یہ بات سمجھ میں نہیں آئی ہوگی) :D ۔۔میں یہ سب لکھنا تو اچھا اور پر مزاح چاہ رہی تھی لیکن پتہ نہیں کیوں خود ہی سیرئیس ہوجاتا تھا۔ :(


بدتمیز نے کہا:

آپ نے مجھ سے کچھ کہا۔۔؟؟؟؟



ماوراء نے کہا:
دنیا میں اتنا خوش قسمت بندہ ہو گا کوئی بھلا۔
اچھا لکھا ہے امن۔ اب بھی قیصرانی نہ آئے تو۔۔

بس ماوراء کچھ لوگوں کو شاید “انا“ زیادہ عزیز ہوتی ہے۔ اور شکریہ آپ کو اچھا لگا۔


پاکستانی نے کہا:
اتنا کچھ لکھنے کے بعد امن
وصی شاہ بُرا مان تو۔۔۔۔۔

ہائے شکر ہے آپ نے برا نہیں مانا۔۔وصی شاہ کی خیر ہے :)


دوست نے کہا:
واہ جی واہ۔
نوازش آپ کی کہ پیروڈی میں یاد رکھا۔

جی جی :)
 

امن ایمان

محفلین
تفسیر نے کہا:
کیوں انتظارِ دوست کی زحمت اُٹھایئے
امن، غم میں بھی دِل کولُطف کاخوگر بنایئے

ایک سعئیِ رائیگاں ہی سہی آزمائیے
امن، جو یاد آ رہے ہیں انہیں بھول جایئے

جلنا تھا جتنا جَل چکے ہم تھےچراغِ شب
امن، آثار صبح کے ہیں تو کیا لَو بڑھایئے

اک تھاجسےہم اپنا کہیں وہ چلا گیا
امن، اب بارِ زندگی تن تنہا اُٹھایئے

کب تک رہیں گےہم غم تنہائ کےاسیر
امن، بہتر ہے اب کسی کو تو اپنا بنایئے

احساں نہیں قبول وہ رہبر ہی کیوں نہ ہو
امن، منزل بھی ہو سامنے تو پھر تو لوٹ آیئے

عقل و جنوں ہیں برسرِ پیکار عشق میں
امن، بہتر یہی ہے دل جو کہے مان جائے

کانٹے ہی کانٹےہیں روشنِ زندگی میں ہوش
امن، مقدر ہو تو دامن ہستی بچایئے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ایک گرہ ماہ وش کےسال میں آپ غائب
امن ہاتھ ، کچن میں ماورا کا بٹایئے

باجو تو ہیں زیر فلواور بخار آج بھی
امن کونہ آ کر اس ٹیبل کا سجایئے

روشنی ہیں کبھی، میراج کبھی، کبھی ارضا
انٹرویو کو چھوڑ کےگھر شاعری کا بنایئے

حجاب کہتی ہیں تفسیر اتنی مرچی
امن ہوا ہے کیا حال، سالن کا بتلایے


تفسیر چا سچییییییی میرے پاس تعریف کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔۔۔آپ نے اتنا اچھا لکھا ہے کہ بس۔۔۔۔۔میں تو آج سے آپ کی پکی فین ہوگئی ہوں :)

جواب عرض کیا ہے ۔۔

ہم تو لہجے کی آنچ سے پگھل جاتے ہیں
تفسیر، کہہ رہے ہیں پتھر ہوجائیے

کہاں سے لائیں چٹانوں سا حوصلہ
تفسیر، کچھ اس دلِ ناداں کوراہ دکھائیے

بہت دشوار ہوتا ہے یادوں سے دامن بچانا
تفسیر، آپ ہی چھوڑ کر جانے والوں کو بتلائیے


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

روشنی ہیں کبھی، میراج کبھی، کبھی ارضا
انٹرویو کو چھوڑ کےگھر شاعری کا بنایئے


ہمممم یہ روشنی کیا ہے۔۔؟؟ ( ویسے آپس کی بات ہے میں نے اپنے نئے والے فورم کا نام روشنی رکھا ہے) :D

اور ہاں

حجاب کا سالن تھا اے-ون
تفسیر، آپ بلاجھجک اپنا برتن لے آئیے :lol:
 
Top