قیمتی زندگی کے معمولات کے لیے عام سی باتیں

محبوب الحق

محفلین
* ﺍﮔﺮ ﺁﭖ ﮐﺴﯽ ﺳﮯ ﮔﺎﮌﯼ ﺍﺩﮬﺎﺭ ﻣﺎﻧﮕﯿﮟ ﺗﻮ ﻭﺍﭘﺲ ﮐﺮﺗﮯ ﻭﻗﺖ ﭘﭩﺮﻭﻝﮐﯽ ﭨﯿﻨﮑﯽ ﻓﻞ ﮐﺮﻭﺍ ﺩﯾﮟ۔۔ﯾﮧ ﺷﮑﺮﯾﮧ ﮐﺎ ﺍﯾﮏ ﺑﮩﺘﺮﯾﻦ ﺍﻧﺪﺍﺯ ﮨﮯ۔
.
* ﺍﮔﺮ ﺁﭖ ﮐﮯ ﺍﺭﺩﮔﺮﺩ ﮐﻮﺋﯽ ﺗﻤﺒﺎﮐﻮ ﻧﻮﺷﯽ ﺳﮯ ﭘﺮﯾﺸﺎﻥ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﺗﻮ ﺍﯾﺴﯽﺟﮕﮩﻮﮞ ﭘﺮ ﺳﮕﺮﯾﭧ ﭘﯿﻨﮯ ﺳﮯ ﮔﺮﯾﺰ ﮐﺮﯾﮟ۔
.
* ﺍﮔﺮ ﮐﻮﺋﯽ ﺁﭖ ﮐﯽ ﭼﺎﺋﮯ ﯾﺎ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﮐﯽ ﺩﻋﻮﺕ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ ﺗﻮ ﺍﯾﮏ ﮨﻔﺘﮯ ﮐﮯﺍﻧﺪﺭ ﺍﻧﺪﺭ ﺁﭖ ﺑﮭﯽ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺩﻋﻮﺕ ﮐﺮﯾﮟ۔
.
* ﺍﮔﺮ ﺁﭖ ﮔﮭﺮ ﮐﮯ ﮐﺎﻣﻮﮞ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﺩﻭﺳﺘﻮﮞ ﮐﯽ ﻣﺪﺩ ﻟﯿﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﺗﻮﺑﻌﺪ ﻣﯿﮟ ﺍﻧﮭﯿﮟ ﮐﮭﺎﻧﺎ ﺿﺮﻭﺭ ﮐﮭﻼﺋﯿﮟ۔
.
* ﮐﺴﯽ ﺳﮯ ﺍﺩﮬﺎﺭ ﻟﯽ ﮔﺌﯽ ﺭﻗﻢ ﺟﻠﺪ ﺍﺯ ﺟﻠﺪ ﻟﻮﭨﺎﺋﯿﮟ ﭼﺎﮨﮯ ﯾﮧ ﺭﻗﻢ ﮐﺘﻨﯽ ﮨﯽ ﭼﮭﻮﭨﯽ ﮐﯿﻮﮞ ﻧﺎ ﮨﻮ۔ ﺍﻭﺭ ﯾﮧ ﻣﺖ ﺳﻮﭼﯿﮟ ﮐﮧ ﺍﻧﮭﯿﮟ ﺍﺗﻨﯽ ﭼﮭﻮﭨﯽ ﺭﻗﻢ ﮐﯽ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﻧﮧ ﮨﻮ ﮔﯽ۔
.
* ﺍﮔﺮ ﺁﭖ ﺭﺍﺕ ﮐﻮ ﮐﺴﯽ ﺩﻭﺳﺖ ﮐﮯ ﮨﺎﮞ ﺳﻮ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺗﻮ ﺻﺒﺢ ﺍﭨﮫ ﮐﺮﺑﺴﺘﺮ ﺩﺭﺳﺖ ﮐﺮﯾﮟ ﺗﮑﯿﮯ ﮐﻮ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺟﮕﮧ ﭘﺮ ﻭﺍﭘﺲ ﺭﮐﮭﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﭼﺎﺩﺭﮐﯽ ﺳﻠﻮﭨﯿﮟ ﻧﮑﺎﻝ ﮐﺮ ﺍﺳﮯ ﺍﭼﮭﮯ ﺳﮯ ﺑﭽﮭﺎﺋﯿﮟ۔
.
* ﮐﺴﯽ ﺑﮭﯽ ﻋﻮﺍﻣﯽ ﻣﻘﺎﻡ ﭘﺮ ﺑﺤﺚ ﺳﮯ ﮔﺮﯾﺰ ﮐﺮﯾﮟ ۔۔ ﺑﺤﺚ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯﮐﻮﺋﯽ ﭘﺮﺳﮑﻮﻥ ﺍﻭﺭ ﺧﺎﻟﯽ ﺟﮕﮧ ﺑﮩﺘﺮ ﮨﮯ۔
.
* ﺟﺐ ﮐﻮﺋﯽ ﺁﭖ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﮐﮭﺎﻧﺎ ﺑﻨﺎﺋﮯ ﭼﺎﮨﮯ ﻭﮦ ﻣﺎﮞ ﮨﻮ ﯾﺎ ﺑﯿﻮﯼ ﯾﺎ ﮐﻮﺋﯽﺩﻭﺳﺖ۔۔ﮐﮭﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺑﺮﺗﻦ ﺩﮬﻮﻧﮯ ﻣﯿﮟ ﺍﻥ ﮐﯽ ﻣﺪﺩ ﮐﯽ ﮐﻮﺷﺶﮐﺮﯾﮟ۔
.
* ﮐﺴﯽ ﺑﮭﯽ ﻋﻮﺍﻡ ﻣﻘﺎﻡ ﭘﺮ ﻣﻮﺑﺎﺋﻞ ﭘﺮ ﻭﯾﮉﯾﻮ ﺩﯾﮑﮭﺘﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﯾﺎ ﮔﯿﻢﮐﮭﯿﻠﺘﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺁﻭﺍﺯ ﮐﻢ ﺭﮐﮭﯿﮟ ﻭﺭﻧﮧ ﺳﺐ ﺳﮯ ﺑﮩﺘﺮﯾﻦ ﺣﻞ ﮨﮯ ﮐﺎﻧﻮﮞ ﻣﯿﮟﮨﯿﮉ ﻓﻮﻧﺰ ﻟﮕﺎ ﻟﯿﮟ۔
.
* ﮐﮭﺎﻧﺎ ﮐﮭﺎﺗﮯ ﻭﻗﺖ ﺁﺧﺮﯼ ﻟﻘﻤﮧ ﮨﻤﯿﺸﮧ ﺍﺱ ﺷﺨﺺ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﭼﮭﻮﮌﯾﮟﺟﺲ ﻧﮯ ﯾﮧ ﮐﮭﺎﻧﺎ ﺑﻨﺎﯾﺎ ﮨﮯ ﯾﺎ ﺧﺮﯾﺪﺍ ﮨﮯ ﺍﮔﺮ ﻭﮦ ﮐﮭﺎﻧﺎ ﻧﺎ ﭼﺎﮨﮯ ﺗﻮ ﺧﻮﺩﮐﮭﺎ ﻟﯿﮟ۔
.
* ﭨﯿﮑﺴﭧ ﻣﯿﺴﺞ ﭘﺮ ﮐﺒﮭﯽ ﮐﻮﺋﯽ ﺗﻌﻠﻖ ﺧﺘﻢ ﻧﮧ ﮐﺮﯾﮟ۔۔
.
* ﮐﺴﯽ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﮐﺎ ﻣﻮﺑﺎﺋﻞ ﺍﻭﺭ ﮐﻤﭙﯿﻮﭨﺮ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﺮﺗﮯ ﻭﻗﺖ ﺑﻨﺎ ﺍﺟﺎﺯﺕﺍﻥ ﮐﯽ ﺫﺍﺗﯽ ﻓﺎﺋﻠﺰ ﻣﺖ ﮐﮭﻮﻟﯿﮟ۔
.
* ﺍﮔﺮ ﺁﭖ ﺳﮯ ﮐﺴﯽ ﮐﯽ ﮐﺎﻝ ﻣﺲ ﮨﻮ ﮔﺌﯽ ﮨﮯ ﺗﻮ ﻓﻮﺭﺍ ﺍﺱ ﮐﺎﻝ ﺑﯿﮏﮐﺮﯾﮟ ﯾﺎ ﻣﯿﺴﺞ ﮐﺮﯾﮟ ﺍﻭﺭ ﮐﺎﻝ ﻣﺲ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺑﺘﺎﺋﯿﮟ
♡♡
 
ہمارے پاس زندگی میں صرف دو اختیارات ہیں ۔
" قبول کریں اور تبدیل کریں "
تو تبدیل کرنے کی کوشش کریں جو ہم قبول نہیں کرسکتے یا قبول کریں جو ہم تبدیل نہیں کر سکتے ۔
 

فرقان احمد

محفلین
جو ہمیں پانچ وقت فلاح کی طرف بلاتے ہیں وہ کبھی ایک بار بھی فلاح کے معنی نہیں بتاتے ہیں ، سچ یہ ہے کہ خوف جہالت لالچ اور نفرت دشمنی کے ماحول میں کبھی فلاح پیدا نہیں ہو سکتی ۔
 
چھوٹے بچوں کی اصلاح کرنے کے لیے انکے منفی رویوں کو نظر انداز کریں ۔ مثبت رویوں پر reward دیں جیسے کہ شاباش ، ماشااللہ ،آ ج تو میرے بیٹے نے خوش کر دیا ، میرا بیٹا میرا بہت خیال رکھتا ہے۔
باقی لوگوں کے سامنے بچے کے مثبت رویے کا اظہار کریں۔اس طرح سے بچے کے اندر خواہش ہو گی کہ وہ بار بار اس عمل کو دہرائے گا تاکہ بار بار اس کا پسندیدہ شخص ( باپ ، دادا) اس کو reward دیں۔ اس طرح سے منفی انداز کے بچے کو برے کام سے روک کر اچھے کام کی طرف راغب کیا جا سکتا ہے۔
 
ہم جتنی زیادہ تکلیفیں سہنا اور قربانیاں دینا سیکھیں گے، اتنی ہی زیادہ پاکیزہ، خالص اور مضبوط قوم کی حیثیت سے ابھریں گے جیسے سونا آگ میں تپ کر کندن بن جاتا ہے۔
فرمان : قائد اعظم محمد علی جناح- 24 اکتوبر 1947
 
زندگی کو پیچیدہ کیوں کررہے ہیں ،
کسی کو یاد کر رہے ہیں تو کال کر لیجیئے ،
ملنا چاہ رہے ہیں تو مدعو کرلیجیئے ،
چاہتے ہیں آپ کو سمجھا جائے تو مدد مانگ لیجئے ،
کوئی سوال ہے تو پوچھ لیجیئے ،
کچھ پسند نہیں توکہہ دیجیئے ،
کچھ پسند ہے تو بتا دیجیئے ،
کچھ چاہیئے تو مانگ لیجیئے ،
ایک ہی زندگی ہے اس کو مشکل مت بنائیں ۔
 

م حمزہ

محفلین
زندگی کو پیچیدہ کیوں کررہے ہیں ،
کسی کو یاد کر رہے ہیں تو کال کر لیجیئے ،
ملنا چاہ رہے ہیں تو مدعو کرلیجیئے ،
چاہتے ہیں آپ کو سمجھا جائے تو مدد مانگ لیجئے ،
کوئی سوال ہے تو پوچھ لیجیئے ،
کچھ پسند نہیں توکہہ دیجیئے ،
کچھ پسند ہے تو بتا دیجیئے ،
کچھ چاہیئے تو مانگ لیجیئے ،
ایک ہی زندگی ہے اس کو مشکل مت بنائیں ۔
اتنی آسان بھی زندگی نہیں ہے میرے دوست!
 

عائشہ رانی

محفلین
اچھی بات
معزز ترین آدمی کی پہچان یہ ہے کہ اس کے دل میں ہر ایک کے لئے محبت ہوتی ہے اور وہ آسانی سے کسی دوسرے کے ساتھ دشمنی پر آمادہ نہیں ہوتا۔
وہ چاندی کی پیالی کی طرح ہوتا ہے۔
اگر اُسے موڑنا چاہیں تو آسانی سے مڑ جائے گا۔
اور اگر آپ اسے توڑنا چاہیں تو وہ آسانی سے نہیں ٹوٹے گا۔
اور کم ظرف آدمی کی پہچان یہ ہے کہ وہ آسانی سے محبت پر آمادہ نہیں ہوتا۔
دُشمنی کے لئے اُدھار کھائے بیٹھا رہتا ہے۔
مٹی کے پیالے کی طرح ہوتا ہے کہ آپ اُسے موڑنا چاہیں تو ہرگز نہیں مڑے گا۔
اور اگر توڑیں تو فوراً ٹوٹ جائے گا۔
 
Top