لائبریری اراکین متوجہ ہوں !

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ماوراء

محفلین
شکریہ نبیل جی، لیکن کیا یہ اچھا نہ ہوگا کہ اس دھاگے پر تمام احبا ب کے جوابات ؔآ جانے کے بعد ایک تجدید شدہ حتمی فہرست اطلاعِ عام کی خاطر دوبارہ شائع کر دی جائے ۔

شکریہ !

تلمیذ صاحب، جی بالکل ایسا ہی کیا جائے گا۔ اس کے لیے ہم جلد ہی ایک جدول ترتیب دیں گے، جس میں گاہے بگاہے تبدیلی کرتے رہیں گے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
ویسے مجھے تو یہ لگ رہا ہے کہ پچھلے چند ماہ میں لائبریری کے اراکین کی تعداد جس رفتار سے بڑھی ہے لائبریری کے زمرہ جات میں ہونے والی پوسٹس اسی رفتار سے کم ہوئی ہیں :(
 
فرخ منظور

لائبریرین
بالکل صحیح فرمایا وارث صاحب! محفل کی لائبریری کافی سونی پڑی ہے اور مجھے بھی پوسٹ کے لیے تحریک نہیں ہوتی کیونکہ تمام اہلِ ذوق کچھ خاموش سے نظر آتے ہیں -
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
جناب! میرا نام کیوں شامل نہیں ہے؟ میں بھی تو لائبریری ٹیم کا ممبر ہوں؟؟

السلام علیکم گلفام مصطفی، آپ کا نام لائبریری ٹیم میں شامل ہے ۔ اس بارے میں آپ کو ذپ بھی کر دیا تھا۔
قیصرانی صاحب اگر آپ دیکھ سکیں کہ گلفام مصطفی کے نام کے ساتھ لائبریری ٹیم ممبر لکھا بھی نظر آئے۔ شکریہ
 
حسن علوی

محفلین
السلام علیکم حسن

لائبریری میں خوش آمدید !

اب ذرا جلدی سے کمر باندھیں کام پر ۔ ۔ ۔ ایک طویل فہرست تیار ہے :)

ٹینشن ناٹ آپی بس یہ ذرا ایک اسائنمنٹ سے جان چھڑا لوں کل تک کی مہلت دے دیں۔
ویسے کچھ کام تو شمشاد بھائی پہلے سے ہی میرے ذمے لگا چکے ہیں،بڑے چالاک ہیں شرارتی کہیں کے;):grin:
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ٹھیک ہے چھوٹے بھائی لیکن یاد رہے صرف کل تک کی مہلت ہے :)

شمشماد بھائی نے کون سا کام آپ کے ذمہ لگایا ہے (شمشاد بھائی اچھا کیا یہ تو آپ نے :) ) اور حسن اسائمنٹ کس بارے میں ہے ؟
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
محمد وارث بھائی ایک جدا عنوان لائبریری کے حوالے سے ہے ذہن میں اور اس عنوان کے ساتھ ہی مجھے آپ کا نام ذہن میں آ جاتا ہے ۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
بالکل صحیح فرمایا وارث صاحب! محفل کی لائبریری کافی سونی پڑی ہے اور مجھے بھی پوسٹ کے لیے تحریک نہیں ہوتی کیونکہ تمام اہلِ ذوق کچھ خاموش سے نظر آتے ہیں -

سخنور، اگر آپ انفرادی طور پر کام کرنا چاہیں تو شعری مجموعہ سکوت یا نمود پر آغاز کر لیں ۔ یا اگر چاہیں تو ٹیم کی صورت بھی ممکن ہے ۔
 
السلام علیکم گلفام مصطفی، آپ کا نام لائبریری ٹیم میں شامل ہے ۔ اس بارے میں آپ کو ذپ بھی کر دیا تھا۔
قیصرانی صاحب اگر آپ دیکھ سکیں کہ گلفام مصطفی کے نام کے ساتھ لائبریری ٹیم ممبر لکھا بھی نظر آئے۔ شکریہ

سیدہ شگفتہ، لائبریری ٹیم کا ممبر نامزد کرنے پر میں آپ کا بے حد شکرگزار ہوں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
باس سے کہیں کہ میرے نام کے ساتھ "لائبریری ٹیم ممبر" کی بجائے "معاون" لکھا ہوا آ رہا ہے۔ اس کا بھی کوئی علاج کریں۔

السلام علیکم گلفام مصطفی، آپ کا نام لائبریری ٹیم میں شامل ہے ۔ اس بارے میں آپ کو ذپ بھی کر دیا تھا۔
قیصرانی صاحب اگر آپ دیکھ سکیں کہ گلفام مصطفی کے نام کے ساتھ لائبریری ٹیم ممبر لکھا بھی نظر آئے۔ شکریہ

اب گلفام مصطفٰی کے نام کے ساتھ اب لائبریری ٹیم ممبر لکھا ہوا آنا چاہئے

گلفام آپ لائبریری کے سیکشن میں داخل ہو کر دیکھ لیں کہ کوئی مسئلہ تو نہیں‌پیش آ‌رہا؟
 
ماوراء

محفلین
ویسے مجھے تو یہ لگ رہا ہے کہ پچھلے چند ماہ میں لائبریری کے اراکین کی تعداد جس رفتار سے بڑھی ہے لائبریری کے زمرہ جات میں ہونے والی پوسٹس اسی رفتار سے کم ہوئی ہیں :(
بالکل صحیح کہا۔:( لائبریری ٹیم کی لسٹ جتنی بڑی ہو رہی ہے، کام اتنا ہی کم ہو رہا ہے۔

میں انشاءاللہ جلد ہی طلسم و شربا شروع کرتی ہوں۔ جو جو عمران سیریز پر کام نہیں کر رہے۔۔ انشاءاللہ ان سب سے کام کرواتی ہوں۔:p
 
فرخ منظور

لائبریرین
سخنور، اگر آپ انفرادی طور پر کام کرنا چاہیں تو شعری مجموعہ سکوت یا نمود پر آغاز کر لیں ۔ یا اگر چاہیں تو ٹیم کی صورت بھی ممکن ہے ۔

جی شگفتہ میں انفرادی طور پر ہی کام کر رہا ہوں جس میں، انتخاب کلیاتِ ن م راشد، منظوم تراجم انتخاب فارسی غزلیات خسرو از حکیم شمس الاسلام ابدالی، انتخاب عبیداللہ علیم اور انتخاب بیاضِ غالب شامل ہے - مجھے نہیں معلوم کہ "سکوت" اور "نمود" کس کے شعری مجموعے ہیں - لہٰذا ان مجموعوں کو برقیانے سے بھی مجھے دلچسپی نہیں -
بہت شکریہ!
 
اب گلفام مصطفٰی کے نام کے ساتھ اب لائبریری ٹیم ممبر لکھا ہوا آنا چاہئے

گلفام آپ لائبریری کے سیکشن میں داخل ہو کر دیکھ لیں کہ کوئی مسئلہ تو نہیں‌پیش آ‌رہا؟

میں نے لائبریری کی ویب سائٹ www.urdulibrary.org پر داخل ہونے کی کوشش کی ہے مگر وہاں مندرجہ ذیل خامی کا سامنا ہے:
داخلے میں غلطی:"گلفام مصطفٰی" کے نام سے کوئی صارف موجود نہیں۔ برائےکرم ہجوں کے درست اندراج کی تصدیق کرلیجیئے ، یا آپ چاہیں تو نیا کھاتا بھی بنا سکتے ہیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
لائبریری سیکشن سے مراد محفل کی لائبریری تھی۔ لائبریری کی سائٹ پر بھی آپ کا اکاؤنٹ بن گیا ہے۔ چیک کر کے بتائیں۔ یوزر نیم اور پاس ورڈ کے لئے ای میل روانہ ہو چکی ہے۔ اگر نہ ملے تو ذپ پڑھ لیجئئے گا
 
فرخ منظور

لائبریرین
میں بھی لائبریری سائٹ میں داخل نہیں ہو ساکتا اور کیا یہ تخصیص سب کے لیے ہے - یعنی کیا کوئی بھی عام آدمی اس سائٹ کا مواد پڑھ سکتا ہے یا نہیں؟ اگر نہیں تو لائبریری کا کیا فائدہ؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top