لائبریری اراکین متوجہ ہوں !

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

قیصرانی

لائبریرین
میں بھی لائبریری سائٹ میں داخل نہیں ہو ساکتا اور کیا یہ تخصیص سب کے لیے ہے - یعنی کیا کوئی بھی عام آدمی اس سائٹ کا مواد پڑھ سکتا ہے یا نہیں؟ اگر نہیں تو لائبریری کا کیا فائدہ؟

لائبریری سائٹ سب کے لئے کھلی ہے۔ ہر کوئی اسے پڑھ سکتا ہے۔ اس کا لنک یہ رہا

www.urdulibrary.org

البتہ ہر بندہ اسے ایڈٹ نہیں کر سکتا۔ اس کے لئے رجسٹریشن درکار ہوتی ہے جو ہم اپنے تمام لائبریری اراکین کو دیتے ہیں

ہماری محفل کے لائبریری فورم جہاں ہم ورک ان پراگریس رکھتے ہیں، تک رسائی ہر یوزر کے لئے ممکن نہیں۔ جونہی ہماری محفل کے لائبریری فورم میں‌کوئی کتاب یا مجموعہ مکمل ہوتا ہے تو اسے مندرجہ بالا سائٹ‌پر بھیج دیا جاتا ہے
 

قیصرانی

لائبریرین
میں بھی لائبریری سائٹ میں داخل نہیں ہو ساکتا اور کیا یہ تخصیص سب کے لیے ہے - یعنی کیا کوئی بھی عام آدمی اس سائٹ کا مواد پڑھ سکتا ہے یا نہیں؟ اگر نہیں تو لائبریری کا کیا فائدہ؟
لگتا ہے کہ آپ نے لائبریری سائٹ پر لاگ ان ہونے میں‌ناکامی کے بعد پڑھنے کی کوشش نہیں کی تھی؟ پڑھنے کے لئے تو سائٹ‌سب کے لئے اوپن ہے

رکنیت کے لئے یوزر نیم اور پاس ورڈ پی ایم اور ای میل، دونوں‌جگہ موجود ہیں
 

فرخ منظور

لائبریرین
جی نہیں قیصرانی میں نے تو صرف پڑھنے کی ہی کوشش کی تھی لیکن جب بھی میں علی پور کیا ایلی کے کسی بھی باب پر کلک کرتا تو مجھے قطع و برید کے لیے کہا جاتا - اور پھر یہی ایرر آتا کہ آپ نیا کھاتا بنائین یا اپنا اندراج کریں - بہرحال اب تو میں پڑھ سکتا ہوں - نہ جانے پہلے ایسا کیوں معاملہ تھا -
 

قیصرانی

لائبریرین
جی نہیں قیصرانی میں نے تو صرف پڑھنے کی ہی کوشش کی تھی لیکن جب بھی میں علی پور کیا ایلی کے کسی بھی باب پر کلک کرتا تو مجھے قطع و برید کے لیے کہا جاتا - اور پھر یہی ایرر آتا کہ آپ نیا کھاتا بنائین یا اپنا اندراج کریں - بہرحال اب تو میں پڑھ سکتا ہوں - نہ جانے پہلے ایسا کیوں معاملہ تھا -
اس کی وجہ یہ ہے کہ علی پور کا ایلی ابھی منتقل نہیں‌ہو سکا
 

شمشاد

لائبریرین
قیصرانی بھائی یہ کیا؟ اتنی بھاگ دوڑ کر کے یہ کتاب مکمل ہوئی تھی اور ابھی تک لائبریری میں نہیں پہنچی۔
 

قیصرانی

لائبریرین
قیصرانی بھائی یہ کیا؟ اتنی بھاگ دوڑ کر کے یہ کتاب مکمل ہوئی تھی اور ابھی تک لائبریری میں نہیں پہنچی۔

شمشاد بھائی منتقلی شروع ہو رہی تھی کہ سیدہ شگفتہ صاحبہ نے یاد دہائی کرائی تھی کہ کاپی رائٹ‌ فری کتب ہی ادھر منتقل ہوں
 

شمشاد

لائبریرین
تو پروف ریڈینگ تو کروا لیں اور ایسی جگہ رکھیں کہ اردو محفل کے اراکین اسے پڑھ سکیں۔
 

الف عین

لائبریرین
میرے خیال میں یہ بہتر ہوگا کہ ایک ای سنپ کا فولڈر اردو لائبریری کے نام کا بنا لیں اور وہاں یہ فائلیں رکھ دیں عارضی طور پر تاکہ نہ صرف محفل کے اراکین بلکہ عوام الناس کو بھی روابط ملنے سے وہ بھی ڈاؤن لوڈ کر سکیں۔ ایک ڈسکلیمر کے ساتھ تو رکھ سکتے ہیں۔ اس کا یوزر نیم اور پاس ورڈ لائبریری کے ارکان میں شئر کیا جائے،
 

شمشاد

لائبریرین
عبد الرحمن صاحب اردو محفل میں خوش آمدید۔

آپ لائبریری کے رکن کیوں بننا چاہتے ہیں؟

کیا صرف پڑھنے کے لیے یا پھر یہاں لائبریری کے اراکین مختلف کتابیں برقیانے میں لگے رہتے ہیں تو کیا آپ بھی لائبریری کے لیے اتنا وقت صرف کر سکیں گے؟
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
مجھے لائبریری کا ممبر بننے کیلئے سب سے پہلے کیا کرنا ھوگا،!!!!

السلام علیکم

اردو محفل میں خوش آمدید !

لائبریری میں شمولیت کے لیے اس ربط پر موجود پہلی پوسٹ میں ایک سروے فارم شامل ہے ۔ آپ اس فارم کو ڈاؤنلوڈ کرلیں اور پُر کرنے کے بعد یہ سروے فارم ذیل میں دیے گئے ایڈریس پر بھیج دیں ۔ شکریہ



library@urduweb.org





۔۔۔۔
 

بلال

محفلین
کیا منتظمین لائبریری بتائیں گے کہ آج کل لائبریری کے لئے کس کس کتاب پر کام ہو رہا؟
 

ماوراء

محفلین
انفرادی طور پر تو علم نہیں۔۔۔کہ کون کونسی کتاب پر کام کر رہا ہے۔ لیکن ٹیم ورک میں تو "توبتہ النصوح" پر کام ہو رہا تھا۔ جس کے تھوڑے سے صفحات رہتے ہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
ابن صفی کی عمران سیریز پر کام چل رہا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ شکاریات کی کتب کے تراجم بھی چل رہے ہیں۔ عمران سیریز ٹیم ورک میں اور شکاریات کی کتب کے تراجم انفرادی طور پر ہو رہے ہیں
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،

سسٹرشگفتہ، یہ اردو لائبریری کی سائیٹ کھل نہیں رہی ہے کیاوجہ ہے؟؟؟؟


والسلام
جاویداقبال
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top