اگر میں یہ کہوں کہ اردو لائبریری پروجیکٹ کی اہمیت اردو ویب کے لیے شہہ رگ کی تھی تو کیا یہ بات غلط ہے؟
کتنا دکھ اور افسوس ہوا تھا جب مختلف وجوہات کی وجہ سے لگتا تھا کہ یہ پروجیکٹ مردہ ہو چکا ہے۔ سب سے زیادہ ترس مجھے شگفتہ بہن کی اس ٹیم پر آتا تھا جنہوں نے اتنی محنتوں کے بعد سینکڑوں ہزاروں صفحات ٹائپ کیے تھے اور پتا نہیں اردو لائبریری کے حوالے سے کیا کیا خواب دیکھے تھے۔ اس تمام عرصے اپنے خوابوں سے کہیں زیادہ، مجھے ان کے خواب ٹوٹنے کا دکھ محسوس ہوتا رہا۔
۔۔۔۔ لیکن آج ۔۔۔ میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ جتنے غم اتنے بہت سے سالوں میں جمع کیے تھے،
اس سے زیادہ خوشیاں آج اک ہی پل میں مل گئیں۔
بدقت بحرِ غم سے جانِ حزیں نکلی
کہیں بیٹھی، کہیں اچھلی، کہیں ڈوبی، کہیں نکلی
۔۔۔ "آج" میں شگفتہ بہن اور انکی ٹیم کی ٹائپنگ ٹیم کو مبارکباد پیش نہیں کروں گی۔
آج میری تمام تر مبارکباد اور شاباشی فقط اور فقط
ابن سعید کے لیے ہے۔
جیتے رہیے۔
(شگفتہ بہن اور انکی ٹیم کو مبارکباد اور شاباشی کی باری کل آئے گی اور جب تک یہ نیک کام جاری ہے، اُس وقت تک مسلسل انہیں شاباش اور دعائیں ملتی رہیں گی)