بلا تبصرہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔گوتھک کیتھیڈرل۔۔۔ دے دیں ایک اور موقع فتوے باز مداریوں کو۔۔۔ تا کہ وہ کہہ سکیں کہ "اسلامی خطاطی کو چھوڑ کر کیتھیڈرل کو چنا اس نے۔۔۔ ملعون ہے" ہاہاہاہا
زبردستایپلیکشن ڈیویلپمینٹ میں ان دنوں ایک "بژ ورڈ" ہے، "ریسپانسیو ویب ڈیزائن"۔ بس اسی کو استعمال کیا ہے۔ یعنی یہ سائٹ مختلف اسکرین سائز اور ڈیوائس پروفائل کے لئے خود کو ڈھال لیتی ہے۔ آپ چاہیں تو کمپیوٹر میں براؤزر کی چوڑائی تھوڑی تھوڑی کر کے مختلف نتائج ملاحظہ فرما سکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے منتظر رہئے۔
نایاب بھائی! فتوے باز" کے متعلق ہمارا موقف بھی محفوظ ہی سمجھیے۔بلا تبصرہ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
کہ تعارف آپ اپنا ہوا بہار کی ہوتی ہے ۔۔
محترم بھائینایاب بھائی! فتوے باز" کے متعلق ہمارا موقف بھی محفوظ ہی سمجھیے۔
فتوے باز کا لفظ سب سے پہلے حضرت علامہ جون ایلیا رحمۃ للہ علیہ کے ہاں مستعمل ہے اور ان کے اُس خوبصورت اقتباس کو فلاحِ عامہ کی غرض سے روشناس کروانے کا سہرا ہمارے مغزل بھائی کے سر بندھتا ہے۔۔۔
حوالہ و تشفی تفصیل:
ضرور رکھیے بھیا۔۔۔محترم بھائی
آپ کی جانب سے اس " حوالے اور تشفی تفصیل " بارے اپنی رائے محفوظ رکھتا ہوں ۔
کیا آپ نے جون ایلیا رحمۃ اللہ علیہ کی مذہب پر تحاریر ملاحظہ کی ہیں؟ اگر نہیں، تو ضرور پڑھیے تا کہ یہ جان سکیں کہ وہ عظیم عالم صرف ایک شاعر ہی نہ تھا۔باقی محترم جون ایلیا اور ان کے فرمودات ان کے لیئے مستند ہو سکتے ہیں جو ان کی صحبت شعرائی سے محظوظ ہوتے رہے ہیں ۔
اول تو یہ آپ کی اپنی رائے ہے جس سے کسی کا متفق ہونا ویسے ہی ضروری نہیں جیسے ہماری آرا سے آپ کا۔اور ان فرمودات کو ایسے بطور دلیل استعمال کرنا منافرت کا شہد پھیلانے جیسا ہے ۔
میرے محترم بھائیضرور رکھیے بھیا۔۔۔
کیا آپ نے جون ایلیا رحمۃ اللہ علیہ کی مذہب پر تحاریر ملاحظہ کی ہیں؟ اگر نہیں، تو ضرور پڑھیے تا کہ یہ جان سکیں کہ وہ عظیم عالم صرف ایک شاعر ہی نہ تھا۔
اول تو یہ آپ کی اپنی رائے ہے جس سے کسی کا متفق ہونا ویسے ہی ضروری نہیں جیسے ہماری آرا سے آپ کا۔
بعد ازاں۔۔۔ توبہ توبہ۔۔۔ ہم اور منافرت۔۔۔ یہ تو مولویانہ فعل ہے اور ایسی مولویانہ بدفعلی ہم نہیں کر سکتے۔
ویسے کیا آپ نے کبھی کسی مولوی کو یہ کہنے کی جرات کی ہے کہ منافرت پھیلانے (حتیٰ کہ لاؤڈ سپیکر پر بھی) سے باز کیوں نہیں آتا؟
قبلہ ہمیں اس فی زمانہ مولوی نامی مخلوق سے دور پرے کا واسطہ نہیں۔۔۔ ہم کاہے کو اس مخلوق پر گفتگو کر کے اپنا اور آپ کا قیمتی وقت ضائع کریں گے۔میرے محترم بھائی
محترم جون ایلیا "حق مغفرت فرمائے " چونکہ میرے بزرگوں میں شامل ہیں ۔
اور اس باعث ان کی عالمانہ و فاضلانہ و کردارانہ مصروفیات سے بچپن ہی سے واقفیت ہے ۔
میرے محترم بھائی اگر آپ جیسی محترم استاد ہستی کے سامنے مجھے منافرت پر زبان دراز کرنے کوئی جھجھک نہیں
تو اسے اک دلیل ہی سمجھ لیں کہ " بنا وہ الفاظ" استعمال کیئے جو ذومعنی اور ظاہری سوقیانہ بیان کے حامل ہوں
منافرت پھیلانے والوں پہ وہ زبان دراز کی ہے کہاک زمانے سے دہریے کا خطاب پا رکھا ہے ۔
آپ تو جانیں ہی ہیں کہ جب کسی کی طرف اک لفظ اچھالا جائے تو وہ لفظ اپنے ساتھ پورا جملہ واپس لاتا ہے ۔
اگر آپ نے منافرت اور مولویانہ اور دیگر ذو معنی الفاظ پر گفتگو کرنی ہے ۔ تو یہ دھاگہ اور اردو محفل اس کے لیئے مناسب نہیں
اس کا نام "لائبریری سٹور" تو نہیں۔۔۔ اس کا نام تو "اردو ویب ڈیجیٹل لائبریری" ہے۔اِس خوبصورت اور عظیم الشان کتب خانے کے لنک کا نام ’’لائبریری اسٹور‘‘ سے تبدیل کرکے اگر ’’کتب خانہ‘‘ یا ’’لائبریری‘‘ کردیا جائے توکیسا؟
اس میں تین اہم ترین مراحل کا تذکرہ اگر ہو جائے تو بہت اچھا لگے گاالسلام علیکم
اردو ویب کے قیام کو زیادہ عرصہ نہ گزرا تھا کہ 15 ستمبر 2005 کو یہ تجویز سامنے آئی کہ انٹرنیٹ پر اردو کتب و مواد کو محفوظ کیا جائے۔ اس تجویز کو فوری پذیرائی حاصل ہوئی اور اس وقت موجود اراکین کی ایک محدود تاہم قابل و با صلاحیت اراکین، سب نے اس میں دلچسپی لی اور گفتگو و تجاویز و آراء کا آغاز ہوا۔12 اکتوبر 2005 کو اس گفتگو کا باقاعدہ آغاز ہوا۔15 اکتوبر 2005 کو لائبریری میں پہلی کتاب فردوس بریں پر کام کا آغاز ہوا۔29 جنوری 2006 کو وش لسٹ پیش کی گئی اور لائبریری میں کام کی رفتار کا باقاعدہ بنانے کی کوشش کی گئی۔26 فروری 2006 کو لائبریری میں پہلے عنوان سرسید کی کہانی سرسید کی زبانی کی ٹائپنگ مکمل ہوئی۔26 فروری 2006 کو لائبریری میں دوسرے عنوان فردوس بریں کی ٹائپنگ مکمل ہوئی۔27 فروری 2006 کو لائبریری میں تیسرے عنوان ایک دن کی ٹائپنگ مکمل ہوئی۔لائبریری میں اب تک پیش کی گئی تجاویز، آغاز کیے گئے عنوانات، تکمیل شدہ عنوانات، زیر تکمیل عنوانات، پروف ریڈنگ کے مختلف مراحل طے کرنے والے عنوانات، تجرباتی طور پر بنائی گئی ای بکس، گزشتہ سالوں میں کئے گئے تجربات ، مختلف اسکین کئے گئے عنوانات، اور کیو میں لگے عنوانات کا ایک بہت بڑا ذخیرہ جمع ہو چکا ہے۔2 اگست 2006 کو ہمارے سامنے یہ سوال تھا کہ اس ذخیرہ کو کہاں رکھا جائے؟شکر خدا کے ساتھ آپ سب کو ہم سب کو یہ سنگ میل مبارک ہو!آپ تمام محترم اراکین جنھوں نے لائبریری پراجیکٹ میں کسی بھی حوالے سے کسی بھی مرحلہ میں شمولیت اختیار کی آپ کا شکریہ اور اجر الفاظ میں ادا نہیں کیا جا سکتا تاہم مبارک باد کے ساتھ آپ سب کے خلوص کو سلام اور یہ دعا کہ خدا آپ سب کو بہترین اجر سے نوازے، آمین۔
مجھے فخر ہے کہ میرا نام بھی اس لسٹ میں شامل ہےکریڈٹس : (فہرست طویل ہے اس لئے تکمیل کا انتظار فرمائیں۔۔۔ نیز یہ کہ ترتیب کا خیال نہ فرمائیں)
@mmubin
، نبیل ، زیک ابن سعید شمشاد محمد وارث فاتح الف عین مقدس قیصرانی شاکرالقادری ، fahim ، محب علوی ، عائشہ عزیز ، ناعمہ عزیز ، دوست ، ذوالقرنین ، نایاب ، dxbgraphics , زحال مرزا ، محمد امین ، Zeeshan Haider , الف نظامی ، حسن نظامی ، خرم شہزاد خرم ، زین ، جیہ ، ابوشامل ، ساجد ، سندباد ، فرحت کیانی ، فرخ منظور ، مہوش علی ، میر انیس ، رضوان ، سارہ خان ، حجاب ، ماوراء ، مغزل ، اجنبی ، نعمان ، @جاوید اقبال ، ظفری ، وہاب اعجاز خان ، سارا ، شارق مستقیم ، فریب ، کاشفی ، شاہ حسین ، شعیب سعید شوبی ، ف۔قدوسی ، مکی