پت جھڑ کا موسم تھا۔ زور کی ہوا چل رہی تھی ۔ مین اپنے دوست جلال کے ساتھ اس کی چھوٹی سی لائبریری مین بیٹھا اپنے خیالات مین گم تھا۔ سامنے چائے کی پیالی رکھی تھی۔ اور تھوڑی تھوڑی دیر میں اس کا ایک گھونٹ لے کر اچھی چائے کا لطف اتھا رہا تھا۔ ہم دونون آدھے گھنٹے سے اسی طرح خاموش بیٹھے تھے اور یہ کوئی خاص بات نہیں تھی۔ دو بہت گہرے دوست خاموش بیٹھے بھی ایک دوسرے سے باتیں کرتے ہیں۔ میں اپنے کچھ ذاتی معاملات پر غور کر رہا تھا۔ مجھے اپنے مکان کے آس پاس جو نئی عمارتیں بن رہی تھین پسند نہیں تھین۔ اور مین سوچ رہا تھا کہ اگر کسی اور جگہ کوئی ڈھنگ کا مکان مل جائے تو خرید لیا جائے۔ جلال شاید کسی واردات پر غور کر رہا ہو گا۔ وہ ایک مشہعر سراگ رسان تھا اور اپنے کام مین بہت ماہر تھااوع بڑی بری مشکل گتھیان اس نے سلجھائی تھین۔