سیدہ شگفتہ
لائبریرین
میں بھی ہوں نا!!!
السلام علیکم نوید صادق بھائی ، خوش آمدید !
میں بھی ہوں نا!!!
شعیب ، اس دھاگے پر ایک ربط ہے پچھتاوا کے نام سے ۔ اسے دیکھیں پلیز اس متن میں گرافکس شامل کر سکیں اگر ۔
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=5860
شکریہ
شکریہ سخنور ، یعنی آپ منظوم کلام کو برقیانے میں دلچسپی رکھتے ہیں ۔ اس حوالے سے آپ کا پسندیدہ موضوع یا موضوعات کون سے ہیں اگر شیئر کرنا چاہیں ۔
خالد علیم کا مجموعہ کلام " بغداد آشوب" مکمل ہے۔ سید آلِ احمد کا مجموعہ کلام " میں اجنبی سہی" مکمل ہے۔ قابل اجمیری اور علامہ طالب جوہری کا انتخاب پہلے ہی آن لائن کر چکا ہوں۔رام ریاض کے انتخاب کی ٹائپنگ انشاءاللہ آج مکمل ہو جائے گی۔
اس کے بعد میرا ارادہ ہے کہ کوئی تذکرہء شعراء شروع کر دوں۔ ویسے اگر کوئی اور ٹیم ممبر شعراء کا تذکرہ ٹائپ کر رہے ہوں تو مطلع کر دیں تا کہ میں اس سے ہٹ کر کام کروں۔ میرے پاس آبِ حیات ، گلِ رعنا ، مخزنِ نکات ، خوش معرکہ زیبا ، گلستانِ سخن ذاتی لائبریری میں موجود ہیں۔ آبِ حیات تو پہلے ہی آن لائن ہے۔ میں نے ایک بار کسی سائٹ پر دیکھا تھا۔
فرحت، آپ کی آمد اور تعاون کا شکریہ۔ لیکن آپ کے آخری جملے سے متفق نہیں ہوں۔ لائبریری میں ابھی منظم طور پر کام نہیں ہو رہا، آج کے دن کو ہی دیکھ لیں۔ ابھی باقاعدہ منظم طور پر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
السلام علیکم
آپ سب کا ایک بار پھر شکریہ۔
اب چند نکات پر کچھ بات۔ کچھ اہم نکات کی نشاندہی ماورا کر چکی ہیں ان (بشمول چند مزید) نکات پر مرحلہ وار کچھ بات ہو جائے۔ تو سب سے پہلے آئندہ متن کے انتخاب (آئندہ متن کے انتخاب پر کچھ ذکر الگ سے بھی بعد میں تحریر کرنا چاہوں گی۔) کے حوالے سے فکشن سے ابن صفی کا ذکر !
اب اس نکتے کو ملحوظِ خاطر رکھنا ہے کہ آئندہ لائبریری میں متون پر کام ایک باقاعدہ فلو ورک کے تحت کیا جائے اس حوالے سے ابن صفی ہمارے پاس ایک بہت مناسب انتخاب ہے ۔
اس کا متن مکمل (ما سوائے چند ایک ناول کے۔۔۔؟ ) ہمارے پاس کتابی صورت میں موجود ہے ۔
اس کتابی متن کا بیشتر حصہ اسکین کیا جا چکا ہے اور اس کا تمام تر سہرا قیصرانی صاحب کے سر ہے۔
عمران سیریز سے نیا منتخب شدہ متن کنگ چانگ ہے۔
اس متن کو برقیانے میں دلچسپی رکھنے والے اراکین یہاں اپنے نام پیش کر سکتے ہیں ۔
شکریہ۔
اس حوالے سے گذشتہ و آئندہ تفصیل کے متعلقہ ربط یہاں پر۔۔۔
گذشتہ تفصیل:
http://www.urduweb.org/mehfil/forumdisplay.php?f=164
آئندہ تفصیل:
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?p=201123#post201123
میں یہاں یہ بھی واضح کرنا چاہوں گی کہ ابن صفی پر کام کو بنیادی طور پر قیصرانی صاحب نگرانی کریں گے اس متن کا انتخاب قیصرانی صاحب نے کیا تھا (بہت پہلے سے) اور تمام اسکین بھی فراہم کر رہے ہیں ہیں اسی طرح مذکورہ متن کی اراکین (جو اس متن کو ٹائپ کریں گے) میں تقسیم کی ذمہ داری بھی آپ نے لی ہے۔
ابن صفی کی تخلیقات عمران سیریز اور جاسوسی دنیا کے بارے میں کچھ تفصیل سے قیصرانی صاحب بہتر بیان کر سکیں گے قیصرانی صاحب آپ سے اس حوالے سے درخواست ہے۔
شکریہ